فراینکفرٹ جرمنی میں مقیم پاکستانی محنت کش ہر بار کی طرح اس بار بھی یکم
مئی کو فراینکفرٹ میں مزدوروں کے مرکزی جلوس میں بھر پور شرکت کریں گئے ۔
یہ مرکزی جلوس اس بار یکم مئی بروز منگل صبح ساڑھے نو بجے فراینکفرٹ
گنٹربرگ پارک پر تمام ٹریڈ یونین کے رہنما اور افراد جمع ہو کر مشترکہ طور
پر یہاں سے یکم مئی کے مرکزی جلوس کی شکل میں فراینکفرٹ کے ٹاون ھال
رومربرگ تک جائے جائیں گئے جہاں گیارہ بجے ایک جلسہ عام شروع ہو گا ۔
یکم مئی کے اس جلوس میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین جرمنی کے بینر
تلے چنگاری فورم جرمنی ، پاک یورو جرنلسٹس فورم کی تنظیمیں بھر پور طریقے
سے شرکت کریں گئی ۔
یوم مئی کے جلوس میں شرکت کا مقصد نہ صرف مزدور اتحاد اور اس سے یک
جہتی ہے بلکہ پاکستان کے عوام اور مزدوروں کے مسائل بیان کرکے پاکستان کے
اندر عوام کی طبقاتی جدوجہد کے لیے حمائت حاصل کرنا ہے ۔ اور اشتراکی
انقلاب کی جدوجہد کو تیز کرنا ہے ۔ جس کے بغیر پاکستان کے موجودہ ذلت آمیز
مقدر کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا
بشکریہ۔بغاوت ڈاٹ نیٹ