16.10.2026, 09:11am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔14ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
30.04.2012, 06:05am , سوموار (GMT+1)

سید اکمل حسین
‎گزشتہ قسط میں بات ایک خط پر ختم کی تھی اور یہ پر درد التجا کی تھی کہ انہیں اپنے خدا اور اس کی تعلیم کی پہچانیں اس کے قبل اس کے کہ خدا کے قہر کی آگ آسمان سے اترے اور سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیں۔

‎باتیں تو بہت سی لکھنے کو دل چاہ رہا ہے مگر ایک واقعے نے میرا دل دکھا کر رکھا ہوا ہے یہ نام نہاد ملاں اپنی اوقات سے اس قدر بھی باہر ہو سکتا ہے سوچا بھی نہیں تھا

ابھی حال میں میرے ایک تایا کے بیٹے کا انتقال امریکہ میں ہوا جس کی خبر عالمی اخبار نے بھی شائع کی تھی

http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=intakhabailanat&article=27923

چند دن میں ہی وہ تو ختم ہو گیا مگر اس مولوی کا کیا بنے کا جو عاقبت کی بوریاں سمیٹنے میں لگا ہوا ہے اور نہ جانے یہ جہلا کا سیلاب اور یہ چند یوم کے پڑھے لکھے مولوی کس جہنم میں جلیں گے ۔

واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ مرنے والے نے گزشتہ برس لندن میں اپنی دختر کی شادی کے بعد امریکہ واپسی کی تو ایک روز اچانک ان کی طبیت خراب ہو گئی ۔موصوف کو امریکہ کے ایک شفا خانے میں لے جایا گیا ۔ان کی چانچ پڑتال کے بعد معلوم ہو کہ ان کو خون کا سرطان ہے۔

 اس سے قبل مرحوم نے ایک امام بارگاہ میں ایک غسل خانہ تعمیر کروانے کے لئے ایک کام شروع کیا جو کہ ادھورا رہ گیا اور کچھ رقم کم ہونے کی بنا پر یہ کام مکمل نہ ہو سکا۔ امام بارگاہ کے مولوی سے رابطہ کیا گیا کہ آپ کچھ مدد کروائیں اور جو افراد امامبارگاہ میں عبادت کی غرض سے تشریف لاتے ہیں ان کے کہہ کر کچھ رقم جمع کروا دیں۔ مگر مولوی نے تو اپنا پیٹ بھرنے کی قسم کھائی ہے اور وہ مرحوم پر سیخ پا ہوئے کہ اگر آپ کے پاس مکمل رقم نہ تھی تو آپ نے یہ کام کیوں شروع کیا

 اس دورانیہ میں مرحوم کو شفاخانہ میں داخل ہونا پڑا مرحوم کی حالت دن بدن خراب ہوتی چلی گئی تو مرحوم کی زوجہ اس نام نہاد ملا جو کہ اس سے قبل بھی عدالت کی دروازہ امریکہ میں دیکھ چکا ہے اور قوم کو خوب ذلیل خوار کر چکا ہے، دعا کی غرض سے عبادت خانہ میں گئیں اور اپنی التجا ملا کے سامنے رکھی کے ان کے شوہر کے لئے دعا کروا دیں

مولوی کے ان کو صاف جواب دیا کہ میں تو شام میں ان کے لئے بد دعا کرنے کے ابھی لوٹا ہوں تو میں مرحوم کے لئے کیسے دعا کر سکتا ہوں ۔اچھا ہے کہ مر جانے۔ زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے بلکہ یہاں تک معلوم ہوا ہے کہ اس نے نماز جنازہ پڑھانے سے بھی انکار کیا ہے۔
‎کہ یہ بات کہاں تک درست ہے۔۔ اب ملت کو اس قسم کے مولوی مل رہے ہیں جو اپنا مرناجینا بھول چکے ہیں

ایسا ہی ایک کیس طلاق کے بارے میں ہوا جس میں اسی نام نہاد ملا نے کہا کہ اس خاندان کا کوئی فرد میرے سےرابطہ مت کرے اگر وہ میرے سامنے آجانے تو میں اس کو وہ درس عبرت دوں کہ نسلیں یاد رکھیں۔
 
‎دوسری طرف لندن کے ایک عبادت خانے میں جو کہ ایک اسلامی ملک کے نمک خواروں کی پناہ گاہ بھی ہے وہ اس قسم کے بے پڑھے لکھے مولوی کو پوری طرح تحفط دیتا ہے وہاں کے مولوی کی کہانی بھی سن لیں

 ایک خاتون جو اپنی طلاق کے صیغیے پڑھوانے کے لئے اس عبادت گاہ تشریف لے گئیں ان صاحبہ کے طلاق کے صیغے تو بعد میں پڑھے گئے مولانا نے ان کو متعہ کی دعوت پہلے دے دی ۔اس بات کا بھی خیال نہ کیا گیا کہ عدت نام کی بھی کوئی شرط اسلام میں موجود ہے۔ بہر حال یہ عبادت خانہ تو ایک آیت اللہ کے زیر سرپرستی اور اسلامی حکومت کے زیرانتظام ہے۔ نکاح اور طلاق کے صیغے جاری کرنے کے لئے خطیر رقم بھی وصول کی جاتی ہے؎
 
‎ایسا ہی ایک گروپ آج کل لندن میں سرگر م عمل ہے  شادی رچاکر بیوہ خواتین کو لوٹتے ہیں مختلف مقدمات میں ملوث یہ افراد ایک بار پھر کسی خاندان کو لوٹنے کے عمل میں سرگرم ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان افراد کے ہمراہ بھی چند ملا شامل ہیں اور جب واردات ہو جاتی ہے تو ان کو ان کا حصہ مل جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں مکمل تفصیل آئندہ اقساط میں ملاحظہ کریں۔
 
‎گزشتہ روز ایک نجی ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام میں ایک کال موصول ہوئی خاتون نے جب اپنے خاندان کے بارے میں بتایا کہ وہ  اپنی دختر کی شادی کے سلسلہ میں بہت پریشان ہیں تو پروگرام کرنے والے نے جو کہ ماہر علم فلکیات اور قسمت  ہیں چند دعائیں بتا کر خاتون کو کہا کہ ورد کریں اور کل جو رشتہ آئے گا اس کا انکار مت کریں اس کو ہاں کر دیں ۔

اگلے روز موصوف جو پروگرام کر پیش کر رہئے تھے خود اپنا رشتہ لے کر جا دھمکے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل موصوف کی دو شادیاں ہو چکی ہیں منبر اور محراب سے ان صاحب کا بھی گہرا تعلق ہے اور قرانی عملیایات کے ماہر جانے جاتے ہیں۔

ان ملاؤں میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو عبادت خانوں کی انتطامیہ میں بھی شامل ہیں اور مفاد پرست منتظمین کے ساتھ مل کر معصوم عوام کو لوٹنے کے ہر روز نت نئے طریقے ایجاد کرتے رہتے ہیں

جاری ہے


:دیگر مضامین
(28.04.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم' کی کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات کا سلسلہ۔پہلی قسط.
(27.04.2012) یکم مئی کے جلوس میں چنگاری فورم جرمنی ، پاک یورو جرنلسٹس فورم کی بھر پور شرکت
(24.04.2012) پاکستان کو اب عوام ہی بچا سکتے ہیں ۔ پی یو جے ایف کی فراینکفرٹ میں افتتاحی تقریب
(23.04.2012) پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی مرکزی قیادت کا اجلاس فرینکفرٹ کے ہوٹل(ہیسلیشر ہوف ) میں ہوا
(18.04.2012) دنیا نیوز ٹی وی کے قاضی سعید کی پاک یورو جرنلسٹس فورم کو مبارک باد
(16.04.2012) ‎ مالیگاؤں کے بزرگ شاعر وادیب حضرت عتیق احمد عتیق رِحلت کر گئے
(15.04.2012) صدائے وطن کی ساتویں سالگرہ .عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ،قلم کاروں اور قارئین کی مبارک
(13.04.2012) سٹی پریس کلب اوکاڑا سےلاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے حلف لیا
(12.04.2012) پاک یورو فورم کے فعال رکن سید جمال الدین کے خلاف شرپسند عناصر کے اوچھے ہتھکنڈے
(11.04.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔13ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(06.04.2012) بزرگ نعت گو شاعر شفیق احمدشفیق بریلوی انتقال کرگئے سوئم اتوار کو ہوگا
(05.04.2012) مغربی بنگال میں لوگوں نے کھانہ کھانے کیلئے اپنے گردے بیچنے شروع کردئیے ہیں
(04.04.2012) جرمنی میں عالمی اخبار کے بیورو چیف طاہر ملک کے بہنوئی انتقال کر گئے ہیں
(01.04.2012) اسرائیلی انتہا پسند حکومت کی جانب سے اوسلو معاہدے کی حالیہ خلاف ورزی
(30.03.2012) ملتان میں صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم رحمت اللہ علیہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات
(28.03.2012) کیسے کیسے لوگ ہمارے جی کو جلانے آ جاتے ہیں۔بے عملی کا فروغ
(26.03.2012) شاعر اور صحافی سید اطہر رضا ناسک سرطان سے لڑ رہے ہیں۔آپ بھی اس جنگ میں شامل ہوں
(25.03.2012) حضرت سلطان باہو کا کلام گانے والے اقبال باہو لاہور ميںسپرد خاک
(23.03.2012) جرمنی میں جماعت احمدیہ کا ،انسانی سمگلروں کا گروپ صدر سمیت گرفتار
(18.03.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔12ویں قسط ۔ سید اکمل حسین



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں