16.10.2026, 09:12am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

پاک یورو جرنلسٹس فورم' کی کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات کا سلسلہ۔دوسری قسط
03.05.2012, 04:55am , جعمرات (GMT+1)

طاہر ملک۔جرمنی۔فرینکفرٹ

پاک یورو جرنلسٹس فورم کے فرینکفرٹ میں ہونے والے کامیاب افتتاحی اجلاس اور علامہ اقبال کے یوم وفات کی مناسبت سے ہونے والے سیمینار پر دنیا بھر سے ادیبوں،صحافیوں اور دانشوروں کے مبارکباد کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیر خواہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاک یورو جرنلسٹس فورم پاکستانی صحافیوں کو  یورپ بھر میں موجود سائبر صحافیوں کے قریب تر لانے میں مدد دے گا اور خبروں کی تقسیم میں مددگار ہو نے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تشخص کو بہتر بنائے گا

اکثر احباب نے اپنے پیغامات میں پاک یورو جرنلسٹس فورم اور اسکے مرکزی قائدین کے خلاف چند شرپسند اور مفاد پرست حلقوں کی بے جا تنقید اور جھوٹے پرپیگنڈے کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے حلقوں کو اپنا وقت جھوٹے الزامات لگانے اور سازشیں کرنے کی بجائے کچھ مثبت کام کرنے میں صرف کرنا چاہیئے

امریکہ کے شہر میامی سے صحافی،شاعر اور براڈکاسٹر عظمت اللہ سید نے اس کامیاب تقریب اور ایسے منفرد فورم کے قیام پر پوری تنظیم کو مبارکباد بھیجی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ یہ فورم یورپ سے باہر بھی خود کو وسعت دے گا تا کہ پاکستان کے بارے میں خبروں کی انٹرنیٹ پہ اشاعت کا ایک معیار قائم ہو سکے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس تنظیم کو ترقی دے

جرمنی کے شہر کولون سے صحافی اور ٹی وی رپورٹر سید باقر زیدی نے پاک یورو جرنلسٹس فورم کے چیئرمین صفدر ھمدانی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں اس خوشی کا اظہار کیا ہے کہ سائبر صحافت کے میدان میں یورپ کی سطح پر حقیقی اور پیشہ ور صحافیوں کو ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیئے یہ ایک مستحسن قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب صحافت اور صحافی کی تعریف ہی بدل گئی ہے اور دو پیرا گراف کا کٹ پیسٹ سے آراستہ کالم لکھنے والا بھی خود کو بڑی بے شرمی سے صحافی ہی کہتا ہے تو ایسے میں اس مقدس پیشے کو بدنام کرنے والوں کو بے نقاب کرنے اور اردو سائبر صحافت کا معیار بنانے کے لیئے پاک یورو جرنلسٹس فورم کا قیام نیک فال ہے۔ انہوں نے فورم کی ترقی اور استحکام کے لیئے بھی دعا کی

پاکستان ٹیلی ویژن کے دستاویزی پروگراموں کے مقبول اور کامیاب پروڈیوسر اور شاعر سلمان سعید قریشی نے ایک ای میل کے ذریعے پاک یورو جرنلسٹس فورم کے قیام اور اسکی کامیاب افتتاحی تقریب پر مسرت اور مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے اور امید ظاہرکی ہے کہ فورم میں شامل سینئر اور پیشہ ور صحافیوں کی موجودگی میں یہ پاکستانی اور اردو صحافت کا ایک فعال پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔ سلمان سعید قریشی کا کہا کہ صحافت کو تجارت بنانے والوں اور اسے اپنی ذاتی اغراض اور مقاصد کے لیئے استعمال کرنے والوں نے اس عظیم اور مقدس پیشے کو بیلک میلنگ کا ہتھیار بنا رکھا جس کی حوصلہ شکنی خود صحافتی برادری کو ہی کرنی چاہیئے

جاری ہے

:دیگر مضامین
(30.04.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔14ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(28.04.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم' کی کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات کا سلسلہ۔پہلی قسط.
(27.04.2012) یکم مئی کے جلوس میں چنگاری فورم جرمنی ، پاک یورو جرنلسٹس فورم کی بھر پور شرکت
(24.04.2012) پاکستان کو اب عوام ہی بچا سکتے ہیں ۔ پی یو جے ایف کی فراینکفرٹ میں افتتاحی تقریب
(23.04.2012) پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی مرکزی قیادت کا اجلاس فرینکفرٹ کے ہوٹل(ہیسلیشر ہوف ) میں ہوا
(18.04.2012) دنیا نیوز ٹی وی کے قاضی سعید کی پاک یورو جرنلسٹس فورم کو مبارک باد
(16.04.2012) ‎ مالیگاؤں کے بزرگ شاعر وادیب حضرت عتیق احمد عتیق رِحلت کر گئے
(15.04.2012) صدائے وطن کی ساتویں سالگرہ .عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ،قلم کاروں اور قارئین کی مبارک
(13.04.2012) سٹی پریس کلب اوکاڑا سےلاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے حلف لیا
(12.04.2012) پاک یورو فورم کے فعال رکن سید جمال الدین کے خلاف شرپسند عناصر کے اوچھے ہتھکنڈے
(11.04.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔13ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(06.04.2012) بزرگ نعت گو شاعر شفیق احمدشفیق بریلوی انتقال کرگئے سوئم اتوار کو ہوگا
(05.04.2012) مغربی بنگال میں لوگوں نے کھانہ کھانے کیلئے اپنے گردے بیچنے شروع کردئیے ہیں
(04.04.2012) جرمنی میں عالمی اخبار کے بیورو چیف طاہر ملک کے بہنوئی انتقال کر گئے ہیں
(01.04.2012) اسرائیلی انتہا پسند حکومت کی جانب سے اوسلو معاہدے کی حالیہ خلاف ورزی
(30.03.2012) ملتان میں صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم رحمت اللہ علیہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات
(28.03.2012) کیسے کیسے لوگ ہمارے جی کو جلانے آ جاتے ہیں۔بے عملی کا فروغ
(26.03.2012) شاعر اور صحافی سید اطہر رضا ناسک سرطان سے لڑ رہے ہیں۔آپ بھی اس جنگ میں شامل ہوں
(25.03.2012) حضرت سلطان باہو کا کلام گانے والے اقبال باہو لاہور ميںسپرد خاک
(23.03.2012) جرمنی میں جماعت احمدیہ کا ،انسانی سمگلروں کا گروپ صدر سمیت گرفتار



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں