16.10.2026, 09:12am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

پاک یورو جرنلسٹس فورم' کی کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات کا سلسلہ۔تیسری قسط
07.05.2012, 01:03am , سوموار (GMT+1)

طاہر ملک۔جرمنی۔فرینکفرٹ

پاک یورو جرنلسٹس فورم کے22 اپریل کو فرینکفرٹ میں ہونے والے کامیاب افتتاحی اجلاس اور علامہ اقبال کے یوم وفات کی مناسبت سے ہونے والے سیمینار پر دنیا بھر سے ادیبوں،صحافیوں اور دانشوروں کے مبارکباد کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیر خواہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاک یورو جرنلسٹس فورم پاکستانی صحافیوں کو  یورپ بھر میں موجود سائبر صحافیوں کے قریب تر لانے میں مدد دے گا اور خبروں کی تقسیم میں مددگار ہو نے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تشخص کو بہتر بنائے گا

اکثر احباب نے اپنے پیغامات میں پاک یورو جرنلسٹس فورم اور اسکے مرکزی قائدین کے خلاف چند شرپسند اور مفاد پرست حلقوں کی بے جا تنقید اور جھوٹے پرپیگنڈے کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے حلقوں کو اپنا وقت جھوٹے الزامات لگانے اور سازشیں کرنے کی بجائے کچھ مثبت کام کرنے میں صرف کرنا چاہیئے

کینڈا کے شہر وینکور سے معروف ادیب،شاعر اور دینی موضوعات پر متعدد مستند کتابوں کی مصنف جناب شمس جیلانی نے پاک یورو جرنلسٹس فورم کے چیئرمین صفدر ھمدانی کے نام  اپنے تہنیتی پیغام فورم کے باقاعدہ آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ اس صحافتی فورم میں جس معیار کے لوگ موجود ہیں اسی معیار کی کارکردگی کا مظاہرہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خوش آئیند بات یہ ہے کہ یہ روایتی قسم کا فورم نہیں بلکہ اس سے دکھاوے کی تقریبات کی بجائے سے ذہنی اور فکری بیداری کی تقریبات منعقد کرنے کا اعـلان کیا گیا ہے اور اسکی پہلی مثال افتتاحی تقریب کے موقع پر علامہ اقبال کے یوم وفات کی مناسبت سے ہونے والا سیمینار ہے

جناب شمس جیلانی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں بے مقصد مخالفت اور بے سروپا الزامات کا رواج ایک زہر کی طرح سرایت کر چکا ہے اور یہ کام وہ لوگ بھی کرتے ہیں جو خود کو بڑا صحافی،پڑھا لکھا فرد یا ادیب شاعر کہتے ہیں۔
انہوں نے فورم کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے لوگوں کی سوچ کو مسترد کرتے ہوئے اپنا سفر درست سمت میں جاری رکھیں۔ انہوں نے فورم کی کامیابی کے لیئے بھی دعا کی

امریکہ کے شہر لاس اینجلس سے مقامی اخبار ''بیداری'' کے مدیر خاور بسمل نے پاک یورو جرنلسٹس فورم کے قیام اور جرمنی میں ہونے والی فورم کی افتتاحی تقریب کی کامیابی پر اپنے اخبار اور خود اپنی طرف سے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس فورم کو یورپ سے باہر بھی وسعت دی جائے اور اس فورم کا یہ بہت بڑا کام ہو گا کہ اگر دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اردو صحافت کو ذاتی مقاصد کے لیئے استعمال کرنے والے نام نہاد صحافیوں کا محاسبہ کرے اور دیانت دار اور پیشہ ور صحافیوں کو ایک مسےند پلیٹ فارم مہیا کرے۔ انہوں نے پی ای جے ایف کے تمام عہدے داروں کو مبارکباد دی اور انکی کامیابی کی دعا کی

مشرقی یورپ کے شہر یوکرین سے صحافی اور شاعر اور متعدد روسی اخبارات میں خبریں تحریر کرنے والے نعمان عالم نے پاک یورو جرنلسٹس فورم کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر ہونے والی کامیاب تقریب پر فورم کے تمام عہدے داروں کو مبارک دی اور مستقبل میں انکی کامیابی کی دعا کی ہے۔ اپنی ایک ای میل میں نعمان عالم نے کہا ہے کہ مجھ جیسے لوگ جو دنیا کے ایک ایسے کونے میں پاکستان اور اردو صحافت کے لیئے اپنی بساط بھر کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں انکے لیئے ایسا فورم ایک نوید بھی ہے اور درسگاہ بھی۔

نعمان عالم نے اس خوہش کا اظہار کیا کہ فورم کے منتظمین مشرقی یورپ کے اس دورافتادہ شہر یوکرین سے مجھ جیسے صحافی کو بھی اس فورم کا حسہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے نوجوانوں کو اپ جیسے سینئر اور تجربہ کار صحافیوں کی عملی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں اب دو دن کا کرنے والا اور دو فقرے لکھنے والا بھی خود کو ''سیئر صحافی'' لکھتا ہے اور اسکی کسی فورم پر پکڑ نہیں ہوتی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے جعملی اور نام نہاد بلکہ مفاد پرست لوگوں کو طشت از بام کیا جائے اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کو اسکی ابتدا کرنی چاہیئے

جاری ہے
 

:دیگر مضامین
(03.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم' کی کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات کا سلسلہ۔دوسری قسط
(30.04.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔14ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(28.04.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم' کی کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات کا سلسلہ۔پہلی قسط.
(27.04.2012) یکم مئی کے جلوس میں چنگاری فورم جرمنی ، پاک یورو جرنلسٹس فورم کی بھر پور شرکت
(24.04.2012) پاکستان کو اب عوام ہی بچا سکتے ہیں ۔ پی یو جے ایف کی فراینکفرٹ میں افتتاحی تقریب
(23.04.2012) پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی مرکزی قیادت کا اجلاس فرینکفرٹ کے ہوٹل(ہیسلیشر ہوف ) میں ہوا
(18.04.2012) دنیا نیوز ٹی وی کے قاضی سعید کی پاک یورو جرنلسٹس فورم کو مبارک باد
(16.04.2012) ‎ مالیگاؤں کے بزرگ شاعر وادیب حضرت عتیق احمد عتیق رِحلت کر گئے
(15.04.2012) صدائے وطن کی ساتویں سالگرہ .عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ،قلم کاروں اور قارئین کی مبارک
(13.04.2012) سٹی پریس کلب اوکاڑا سےلاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے حلف لیا
(12.04.2012) پاک یورو فورم کے فعال رکن سید جمال الدین کے خلاف شرپسند عناصر کے اوچھے ہتھکنڈے
(11.04.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔13ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(06.04.2012) بزرگ نعت گو شاعر شفیق احمدشفیق بریلوی انتقال کرگئے سوئم اتوار کو ہوگا
(05.04.2012) مغربی بنگال میں لوگوں نے کھانہ کھانے کیلئے اپنے گردے بیچنے شروع کردئیے ہیں
(04.04.2012) جرمنی میں عالمی اخبار کے بیورو چیف طاہر ملک کے بہنوئی انتقال کر گئے ہیں
(01.04.2012) اسرائیلی انتہا پسند حکومت کی جانب سے اوسلو معاہدے کی حالیہ خلاف ورزی
(30.03.2012) ملتان میں صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم رحمت اللہ علیہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات
(28.03.2012) کیسے کیسے لوگ ہمارے جی کو جلانے آ جاتے ہیں۔بے عملی کا فروغ
(26.03.2012) شاعر اور صحافی سید اطہر رضا ناسک سرطان سے لڑ رہے ہیں۔آپ بھی اس جنگ میں شامل ہوں
(25.03.2012) حضرت سلطان باہو کا کلام گانے والے اقبال باہو لاہور ميںسپرد خاک



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں