15.10.2026, 10:41am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

برلن میں ایک بین الاقوامی مشاعرہ ، بزم ادب برلن کی جانب سے منعقد ہوا
08.05.2012, 03:26am , منگل (GMT+1)

ساجدہ حنا
مورخہ یکم مئی ۲۰۱۲ کو جرمنی کے شہربرلن میں ایک بین الاقوامی مشاعرہ ، بزم ادب برلن کی جانب سے منعقد ہوا۔ مشاعرے کو برلن کے مشہور تاجر جناب سہیل انور خان نے نہ صرف اسپانسر کیا بلکہ بزم ادب کو ٹی ایس فوڈ کاہال ، بھٹو ہاؤس بلا معاوضہ مہیا کیا تاکہ مشاعرے کی تقریب منعقد ہو سکے۔ شام سات بجے تقریب کے آغاز کا وقت مقرر تھا۔ مگر برلن کے ایک معزز شاعر جنکے انتیظار میں مشاعرے کو تاخیر کا شکار ہو نا پڑا، مشاعرے سے غائب ہی رہے۔تاخیر کے بعد بھی مشاعرے کا آغاز ٹھیک ساڑھے سات بجے ہو چکا تھا۔

بزم ادب برلن کے صدر جناب علی حیدر وفا ؔ نے مشاعرہ کا آغازاپنے خطبہ صدرا ت سے کیا ۔ جس میں انہوں برلن میں اب تک ہونے والے ادبی کاوشوں کی مختصر تاریخ پیش کی۔ اس کے بعدبرلن کے جانے پہچانے شاعر سرور غزالی نے نظامت کے فرائض سنبھال لئے۔
مشاعرے کی صدارت، اردو کے، ہمبر گ سے تشریف لائے شاعر جناب سید شاہد علی، المعروف شاہ جی نے فر مائی۔
سب پہلے برلن کے شاعر اور ادیب جناب سرور غزالیؔ نے اپنا حمدیہ کلام پیش کیا۔
 ؂
 حدیثِ بیاں الفاظِ قرآں
 حق آگہی پنہاں بیاں در بیاں

اس کے علاوہ انکا یہ شعر بھی بہت پسند کیا گیا
؂
جو پلکیں جھکیں تو سجدہ روا

خم کھا جائے وہ سر ہی کیا

سرور غزالی اپنی نظامت کے دوران، میر درد، اقبال، پروین شاکر، نصیر ترابی اور دیگر شعراء کے خوبصورت اشعار حاضرینِ مجلس کی نظرکیا۔

مشاعرے کا آغاز برلن کے شاعر جناب محمد ارشاد صاحب کے کلام سے ہوا۔
اس کے بعد برلن کے صاحب دایون شاعر جناب انور ظہیر رہبرؔ نے محفل مشاعرہ میں واہ واہ کی خوب داد وصول کی۔
 ان کے اس شعر کو بہت سراہا گیا۔
؂
 زخم دینے کا حوصلہ رکھنا

رابطے کا یہ سلسلہ رکھنا

غم کی اس اندیھر بستی میں

ساتھ چلنا تو فاصلہ رکھنا

اب باری تھی برلن کے محترم شاعر جناب علی حیدر وفا کی ، انہوں اپنی خوبصورت نظم سے حاضرین مشاعرے کے دلوں کو گرما دیا۔
ان کا یہ شعر بہت سے لوگوں نے فرمائش کر کے باربار سنا

؂
 شوخیءِ دیدہ گلزار کہاں سے لاؤں

نغمہء بلبلِ گفتار کہاں سے لاؤں

اس کے بعد سو شیلا، جو برلن کی ایک جانی پہچانی شاعرہ ہیں انہوں نے کئی ایک خوبصورت نظمیں سنائیں۔ ان کی ایک نظم پھول بہت پسند کی گئی۔
رخسار انجم صاحب بر لن کے ایک نہایت منجھے ہو ئے شاعر ہیں جب وہ اسٹیج پر تشریف لائے تو انہوں نے یہ شعر سنا یا جسے بہت پسند کیا گیا۔
؂
 تتلیوں کے بیل بوٹے دیکھنا
بے تحاشہ خواب جھوٹے دیکھنا

برلن کی مستند شاعرہ عشرت معین سیما نے اپنے اشعار سے حاضرین کو اپنے اشعار کے سحر میں جکڑ لیا۔

؂ اب چشمِ نم سے منظرِ حیراں چلا گیا

محفل کو چھوڑ کر وہ بیاباں چلا گیا
 
حیوانیت نکل کر شہروں میں بس گئی

غاروں میں پھر بھٹک کر انساں چلا گیا

اس کے بعد ، باری کاوش ابنِ واثق اپنے کلام سے لوگوں کے دلوں کو گر ما یا۔

؂ مسافتوں کا تسلسل تمازتوں کا عذاب

برا مزاج مگر پھر بھی تند خو نہ ہوا

برلن کے بزرگ شاعر ،جنابِ شکیل چغتائی نے بھی اپنے اشعار نظرِ سامعین کیا۔

سب سے آخر میں صدر مشاعرہ جناب سید شاہد علی المعروف شاہ جی اپنا کلام پیش کیا۔
؂
 مزا پیاز کا اور انگور نہ اگانے والے سے پو چھئیے
 
اسے کھا رہا کوئی اور ہے اسے پی رہا کوئی اور ہے
 

سب سے آخر میں بزم ادب کی جانب سے سرور غزالی نے تمام مہمانوں اور مشاعرے کو کامیاب بنانے میں ممدوع ٹی ایس فوڈ کے روح رواں جناب سہیل انور خان سے درخواست کیا کہ وہ چند الفاظ نظرِ سامعین کریں۔
سہیل خان صاحب نے اس مشاعرے کے بر پا کر نے کو سراہتے ہوئے ایسی صحت مندانہ تقریب کے انعقاد پر زر دیا۔ بزم ادب کے جرنل سیکرٹری سرور غزالی نے ٹی ایس کی جانب سے پیش کی جانے والی ضیافت کا شکریہ ادا کرتے مہمانوں کو کھانے کی دعوت دی۔ اس طرح یہ ایک خوبصورت اور یادگار شام اپنے اختیتام کو پہنچی۔


:دیگر مضامین
(07.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پرفورم کے صدر دانیال رضا کا خطاب
(05.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مالیاتی مشیر سید جمال الدین کا خطاب
(04.05.2012) مشتری ہشیار باش کہ میں افضال بن غنی حیات ہوں اور ابھی تک اگلے جہان نہیں سدھارا
(02.05.2012) دو مئی 2011۔ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو امریکی فوجیوں نے ہلاک کر ڈالا۔ایک سال مکمل
(01.05.2012)  فرانس میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں یہ سوچا جا رہا ہے کہ کون بنے گا صدر ؟
(29.04.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی افتتاحی تقریب کی صوتی اور بصری رپورٹ
(28.04.2012) یوکرین سے عالمی اخبار کے نامہ نگار خصوصی نعمان عالم کی صوتی رپورٹ
(27.04.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی کامیاب افتتاحی تقریب کی یورپ بھر میں کوریج
(23.04.2012)  پاک یورو جرنلٹس فورم کی کامیاب افتتاحی تقریب اتوار کوجرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوئی
(21.04.2012) بچھڑ گیا ہے تو اب جل رہا ہوں صحرا میں. ۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(19.04.2012) دل یزداں میں کھٹکتا ہوں میں کانٹے کی طرح ۔۔۔۔از۔۔۔۔ دانیا ل رضا
(18.04.2012) دنیا کے قدیم شہروں میں تاریخی شہر روم کا 2765 واں یوم تاسیس اکیس اپریل
(16.04.2012) گلگت میں خون کی یہ ہولی کس کے ایما پر ۔۔۔۔از۔۔۔طاہر یاسین طاہر
(14.04.2012) ٹائٹینک کی غرقابی کو 100 سال مکمل۔برطانیہ میں ٹائٹینک جیسا ہی بحری جہاز تیار
(13.04.2012)  شادمان چوک کو بھگت سنگھ شہید چوک بنایا جائے , پاک یورو جرنلسٹس فورم کی حمائت
(06.04.2012) بریسٹ کینسر اور خواتین کی لاعلمی ۔ خصوصی رپورٹ۔از۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(03.04.2012) کراچی: مشہور شاعرہ،ادیبہ اور نائب مدیرہ عالمی اخبارڈاکٹر نگہت نسیم سے ملاقات
(02.04.2012)  ارشد نذیرساحل کے ساتھ اکادمی ادبیات اسلام آبادمیں ایک شام منائی گئی
(01.04.2012) یکم اپریل،اپریل فول…مغربی اقدار کی اندھی تقلید ہے کیا؟
(31.03.2012) مسجد اقصی کی حفاظت کرہ ارض پر موجود ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں