16.10.2026, 08:17am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

پاک یورو جرنلسٹس فورم' کے قیام اور کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات ۔چھٹی قسط
19.05.2012, 06:08am , ہفتہ (GMT+1)

طاہر ملک۔جرمنی۔فرینکفرٹ

بائیس اپریل کو پاک یورو فورم کے فرینکفرٹ میں ہونے والے کامیاب افتتاحی اجلاس اور علامہ اقبال کے یوم وفات کی مناسبت سے ہونے والے سیمینار پر دنیا بھر سے ادیبوں،صحافیوں اور دانشوروں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اور ان پیغامات میں اکثر اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاک یورو جرنلسٹس فورم پاکستانی صحافیوں کو  یورپ بھر میں موجود سائبر صحافیوں کے قریب تر لانے میں مدد دے گا اور خبروں کی تقسیم میں مدد گار ہو نے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تشخص کو بہتر بنائے گا

کینڈا کے شہر ٹورنٹو سے کالم نگار اور شاعرہ روبینہ فیصل نے ایک پیغام میں پاک یورو فورم کی انتظامیہ اور تمام اراکین کو اس فورم کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کامیابی کی دعا کی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ یہ فورم عام تنظیموں کی طرح نہیں ہو گا جنکا کام صرف فوٹو سیشن کروانا اور موسیقی کی محفلیں کروانا ہوتا ہے بلکہ جس معیار کے صحافی اس فورم سے وابستہ ہیں انکی موجودگی میں اس فورم سے امید ہے کہ یہ ایک عملی اور فکری پلیٹ فارم ثابت ہو گا

امریکہ کے شہر بوسٹن سے شاعر،صحافی اور استاد جاوید امام زیدی نے پاک یورو جرنلسٹس فورم کے چیئرمین صفدر ھمدانی کو ای میل کے ذریعے فورم کے قیام اور اسکی کامیاب افتتاحی تقریب پر مبارک دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کم از کم یورپ کی سطح پر اس طرح پاکستانی اور اردو صحافت کو فروغ ملے گا اور مختلف یورپی شہروں میں موجود عملی اور حقیقی صحافی پاکستان کے حقیقی تاثر کو اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان ممالک میں انٹر نیٹ پر مختلف ناموں سے خبروں کی سائٹیں کھول کر لوگ سفارتخانوں میں لوگ رسائی حاصل کر لیتے ہیں اور بلیک میلنگ کے ذریعے سفارت خانوں سے اپنے کام کروانے کے علاوہ مالی فوائد بھی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیئے
 انہوں نے فورم کی کامیابی کے لیئے بھی دعا کی۔

بھارت کے شہر لکھنؤ سے سینئر صحافی سید حسین افسر نے پاک یورو جرنلسٹس فورم کے قیام کو یورپ کی سطح پر عملی صحافیوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے حوالے سے نیک فال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فورم میں جو مستند صحافیوں کے نام شامل ہیں انکی موجودگی میں یہ یقین کیا جاسکتا ہے کہ یہ فورم یورپی اور دنیا کی سطح پر پاکستانی اور اردو صحافت کے لیئے نیک فال اور نیک نام ہو گا۔ سید حسین افسر نے کہا کہ اسوقت صحافت ہی ایک ایسا شعبہ ہے جسمیں ہر قسم کا آدمی گھس آیا ہے چاہے اسکا صحافت سے تعلق ہے یا نہیں اور یہی طبقہ صحافت کو اپنے مقاصد کے لیئے استعمال کر رہا ہے۔ ایسے میں سینئر اور تربیت یافتہ عالمی سطح کے صحافیوں کا ایک جگہ جمع ہونا قابل تعریف ہے۔ انہوں نے فورم کی کامیابی کی دعا کی۔

صحافیوں اور دانشوروں نے فورم اور اسکے مرکزی قائدین کے خلاف چند شرپسند اور مفاد پرست حلقوں کی بے جا تنقید اور جھوٹے پرپیگنڈے کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے حلقوں کو اپنا وقت جھوٹے الزامات لگانے اور سازشیں کرنے کی بجائے کچھ مثبت کام کرنے میں صرف کرنا چاہیئے



:دیگر مضامین
(19.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم نے سید اکمل کے حسین کے بھانجے کے انتقال پر تعزیت کی ہے
(17.05.2012) کوپن ہیگن کے الحاج مقبول حسین بھٹی قضائے آلٰہی سے وفات پا گئے ہیں
(15.05.2012) عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے جرمنی طاہر ملک کے بیٹے کے لیئے دعائے صحت کی اپیل
(11.05.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔15ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(10.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم' کا قیام اور کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات ۔5ویں قسط
(09.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم' کی کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات کا سلسلہ۔چوتھی قسط
(08.05.2012) جرمنی کے صحافی واصف بخاری پاک جرمن پریس کلب کی بدعنوانیوں کے خلاف مستعفی
(07.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم' کی کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات کا سلسلہ۔تیسری قسط
(03.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم' کی کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات کا سلسلہ۔دوسری قسط
(30.04.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔14ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(28.04.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم' کی کامیاب افتتاحی تقریب پر پیغامات کا سلسلہ۔پہلی قسط.
(27.04.2012) یکم مئی کے جلوس میں چنگاری فورم جرمنی ، پاک یورو جرنلسٹس فورم کی بھر پور شرکت
(24.04.2012) پاکستان کو اب عوام ہی بچا سکتے ہیں ۔ پی یو جے ایف کی فراینکفرٹ میں افتتاحی تقریب
(23.04.2012) پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی مرکزی قیادت کا اجلاس فرینکفرٹ کے ہوٹل(ہیسلیشر ہوف ) میں ہوا
(18.04.2012) دنیا نیوز ٹی وی کے قاضی سعید کی پاک یورو جرنلسٹس فورم کو مبارک باد
(16.04.2012) ‎ مالیگاؤں کے بزرگ شاعر وادیب حضرت عتیق احمد عتیق رِحلت کر گئے
(15.04.2012) صدائے وطن کی ساتویں سالگرہ .عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ،قلم کاروں اور قارئین کی مبارک
(13.04.2012) سٹی پریس کلب اوکاڑا سےلاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے حلف لیا
(12.04.2012) پاک یورو فورم کے فعال رکن سید جمال الدین کے خلاف شرپسند عناصر کے اوچھے ہتھکنڈے
(11.04.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔13ویں قسط ۔ سید اکمل حسین



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں