15.10.2026, 12:47pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

میراجی یعنی ثنا اللہ 25 مئی 1912ءکو لاہور میں پیداہوئے تھے
25.05.2012, 08:08am , جمہ (GMT+1)

عالمی اخبار آرکائیو
میراجی ، جن کا اصل نام محمد ثنا اللہ تھا ۔ منشی محمد مہتاب الدین کے ہاں 25 مئی 1912ءکو لاہور میں پیداہوئے۔ پہلے ”ساحری“ تخلص کرتے تھے۔ لیکن ایک بنگالی لڑکی ”میراسین“ کےیک طرفہ عشق میں گرفتار ہو کر ”میراجی“ تخلص اختیار کر لیا۔

میراجی کی ذات سے ایسے واقعات وابستہ ہیں کہ ان کی ذات عام آدمی کے لئے ایک افسانہ بن کر رہ گئی ہے۔

 اُن کا حلیہ اور ان کی حرکات و سکنات ایسی تھیں کہ یوں معلوم ہوتا تھا انہوں نے سلسلہ ملامتیہ میں بیعت کر لی ہے۔ لمبے لمبے بال ،بڑی بڑی مونچھیں ، گلے میں مالا ، شیروانی پھٹی ہوئی، اوپر نیچے بیک وقت تین پتلونیں، اوپر کی جب میلی ہوگئی تو نیچے کی اوپر اور اوپر کی نیچے بدل جاتی۔ شیروانی کی دونوں جیبوں میں بہت کچھ ہوتا۔

کاغذوں اور بیاضوں کا پلندہ بغل میں دابے بڑی سڑک پر پھرتا تھااور چلتے ہوئے ہمیشہ ناک کی سیدھ میں دیکھتا تھا۔

وہ اپنے گھر اپنے محلے اور اپنی سوسائٹی کے ماحول کو دیکھ دیکھ کر کڑتا تھا اس نے عہد کر رکھا تھا کہ وہ اپنے لئے شعر کہے گا۔ صرف 38 سال کی عمر میں3نومبر 1949ءکو مرگئے۔ اس مختصر سی عمر میں میراجی کی تصانیف میں ”مشرق و مغرب کے نغمے“ ”اس نظم میں “”نگار خانہ“”خیمے کے آس پاس“ شامل ہیں۔ جبکہ میراجی کی نظمیں ، گیت ہی گیت، پابند نظمیں اور تین رنگ بھی شاعر ی کے مجموعے ہیں

جیسے ہوتی آئی ہے، ویسے بسر ہو جائے گی : میرا جی

جیسے ہوتی آئی ہے، ویسے بسر ہو جائے گی
زندگی اب مختصر سے مختصر ہو جائے گی

گیسوئے عکسِ شبِ فرقت پریشاں اب بھی ہے
ہم بھی تو دیکھیں کہ یوں کیوں کر سحر ہو جائے گی

انتظارِ منزلِ موہوم کا حاصل یہ ہے
ایک دن ہم پر عنایت کی نظر ہو جائے گی

سوچتا رہتا ہے دل یہ ساحلِ اُمّید پر
جستجو، آئینۂ مدّ و جزر ہو جائے گی

درد کے مشتاق گستاخی تو ہے لیکن معاف
اب دعا، اندیشہ یہ ہے، کارگر ہو جائے گی

سانس کے آغوش میں ہر سانس کا نغمہ یہ ہے
ایک دن، اُمّید ہے اُن کو خبر ہو جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاند ستارے قید ہیں سارے وقت کی بندی خانے میں : میرا جی

چاند ستارے قید ہیں سارے وقت کی بندی خانے میں
لیکن میں آزاد ہوں ساقی چھوٹے سے پیمانے میں

عمر ہے فانی، عمر ہے باقی، اس کی کچھ پروا ہی نہیں
تو یہ کہہ دے، وقت لگے گا کتنا آنے جانے میں

تجھ سے دُوری دُوری کب تھی، پاس اور دُور تو دھوکا ہیں
فرق نہیں انمول رتن کو کھو کر پھر سے پانے میں

دو پل کی تھی اندھی جوانی، نادانی کی، بھر پایا
عمر بھلا کیا بیتے ساری رو رو کر پچھتانے میں

پہلے تیرا دیوانہ تھا، اب ہے اپنا دیوانہ
پاگل پن ہے ویسا ہی کچھ، فرق نہیں دیوانے میں

خوشیاں آئیں؟ اچھا، آئیں، مجھ کو کیا، احسان نہیں
سدھ بدھ ساری بھول گیا ہوں دکھ کے گیت سُنانے میں

اپنی بیتی کیسے سُنائیں، بد مستی کی باتیں ہیں
میرا جی کا جیون بیتا پاس کے اک میخانے میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈھب دیکھے تو ہم نے جانا دل میں دھن بھی سمائی ھے : میرا جی

ڈھب دیکھے تو ہم نے جانا دل میں دھن بھی سمائی ھے
میر ا جی د انا تو نہیں ھے ، عاشق ھے سو د ا ئی ھے

صبح سویرے کون سی صورت پھلواڑی میں آئی ھے
ڈالی ڈالی جھوم اٹھی ھے ، کلی کلی لہرائی ھے

جانی پہچانی صورت کو اب تو آنکھیں ترسیں گی
نئے شہر میں جیون دیوی نیا روپ بھر لائی ھے

ایک کھلونا ٹوٹ گیا تو اور کئی مل جائیں گے
بالک یہ انہونی تجھ کو کس بیری نے سمجھائی ھے

دھیان کی دھن ھے امر گیت ، پہچان لیا تو بولے گا
جس نے راہ سے بھٹکایا تھا وہی راہ پر لائی ھے

جب دل گھبرا جاتا ھے تو آپ ہی آپ بہلتا ھے
پریم کی ریت اسے جانو پر ہونی کی چترائی ھے

امیدیں ، ارمان سبھی جل دے جائیں گے جانتے تھے
جان جان کے دھوکے کھائے ، جان کے بات بڑھائی ھے

ایسے ڈولے من کا بجرا جیسے نین بیچ ھو کجرا
دل کے اندر دھوم مچی ھے ، جگ میں اداسی چھائی ھے

:دیگر مضامین
(22.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس نے شاعر،ادیب اور نقاد سید شبیہ الحسن ہاشمی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے
(08.05.2012) برلن میں ایک بین الاقوامی مشاعرہ ، بزم ادب برلن کی جانب سے منعقد ہوا
(07.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پرفورم کے صدر دانیال رضا کا خطاب
(05.05.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مالیاتی مشیر سید جمال الدین کا خطاب
(04.05.2012) مشتری ہشیار باش کہ میں افضال بن غنی حیات ہوں اور ابھی تک اگلے جہان نہیں سدھارا
(02.05.2012) دو مئی 2011۔ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو امریکی فوجیوں نے ہلاک کر ڈالا۔ایک سال مکمل
(01.05.2012)  فرانس میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں یہ سوچا جا رہا ہے کہ کون بنے گا صدر ؟
(29.04.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی افتتاحی تقریب کی صوتی اور بصری رپورٹ
(28.04.2012) یوکرین سے عالمی اخبار کے نامہ نگار خصوصی نعمان عالم کی صوتی رپورٹ
(27.04.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی کامیاب افتتاحی تقریب کی یورپ بھر میں کوریج
(23.04.2012)  پاک یورو جرنلٹس فورم کی کامیاب افتتاحی تقریب اتوار کوجرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوئی
(21.04.2012) بچھڑ گیا ہے تو اب جل رہا ہوں صحرا میں. ۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(19.04.2012) دل یزداں میں کھٹکتا ہوں میں کانٹے کی طرح ۔۔۔۔از۔۔۔۔ دانیا ل رضا
(18.04.2012) دنیا کے قدیم شہروں میں تاریخی شہر روم کا 2765 واں یوم تاسیس اکیس اپریل
(16.04.2012) گلگت میں خون کی یہ ہولی کس کے ایما پر ۔۔۔۔از۔۔۔طاہر یاسین طاہر
(14.04.2012) ٹائٹینک کی غرقابی کو 100 سال مکمل۔برطانیہ میں ٹائٹینک جیسا ہی بحری جہاز تیار
(13.04.2012)  شادمان چوک کو بھگت سنگھ شہید چوک بنایا جائے , پاک یورو جرنلسٹس فورم کی حمائت
(06.04.2012) بریسٹ کینسر اور خواتین کی لاعلمی ۔ خصوصی رپورٹ۔از۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(03.04.2012) کراچی: مشہور شاعرہ،ادیبہ اور نائب مدیرہ عالمی اخبارڈاکٹر نگہت نسیم سے ملاقات
(02.04.2012)  ارشد نذیرساحل کے ساتھ اکادمی ادبیات اسلام آبادمیں ایک شام منائی گئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں