15.10.2026, 12:23pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

پھر آ گیا ہوں لوٹ کے شہرِ پناہ میں
14.10.2008, 01:51pm , منگل (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی-لندن
گزشتہ چار پانچ سال کے عرصے میں یہ میرا ڈنمارک کوپن ہیگن کا ساتواں یا آٹھواں سفر تھا اور اب یہاں کے احباب میں کچھ لوگ تو مجھ سے تقریبات میں یہ بھی پوچھتے ہیں کہ آپ ڈنمارک میں کہاں مقیم ہیں جبکہ ڈنمارک سے بار کچھ لوگ نصر ملک سے دریافت کرتے ہیں کہ صفدر ھمدانی کیا اب لندن سے کوپن ہیگن میں منتقل ہو گئے ہیں۔
ابھی کوئی تین ماہ قبل جنوری میں جب کوپن ہیگن گیا تھا تو محترمی امانت چوہدری کے سفر نامے کی تقریب اجرا تھی اور اب جو اپریل میں اس سفر سے واپس لوٹا ہوں تو اس مرتبہ کوپن ہیگن میں ‘‘اقبال اکیڈمی‘‘ کے زیر اہتمام اکیس اپریل کو علامہ اقبال کے یوم وفات ہر ہونے والی تقریب میں صدارت کرنا اور خصوصی مقالہ پڑھنا تھا۔ اس تمام تقریب کی تفصیل جلد ہی کالم میں لکھوں گا لیکن اس وقت حسب دستور اور حسب عادت ان تمام احباب اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ جن کی محبتوں کے قرض مجھے برابر زیر بار کیئے جا رہے ہیں۔
نصر ملک اور انکی اہلیہ ہما نصر کا شکریہ ادا کرنا باکل ایسے ہی لگتا ہے جیسے کوئی اپنے گھر سے واپس جا کر اپنے ہی گھر والوں کا شکریہ ادا کرے۔ میں نے جب سے ڈنمارک کا سفر اختیار کیا ہے اس گھر کی لائبریری بالکل میرے گھر کی لائبریری کی طرح میرے سونے کا کمرہ ہے اور میں جس کسی تقریب کے لیئے ڈنمارک جاؤں یہ گھر میرا ٹھکانہ ہے۔ اس مرتبہ بھابھی ہما کی طبیعت کچھ ناساز تھی لیکن اسکے باوجود انکی مہمانداری میں اور انکی محبت میں ذرہ برابر کمی نہیں تھی، پروردگار انہیں جلد صحت کاملہ عطا کرے(آمین)۔
نصر ملک کا شکریہ اس لیئے ادا نہیں کرؤں گا کہ وہ بھی میری طرح تکلفات کا قطعی قائل نہیں۔
جناب مقبول بھٹی کا شکریہ کہ اس بار بھی میرے ڈنمارک پہنچنے سے لیکر واپس ہوائی اڈے پہنچنے تک انہوں نے اپنی خاص عنایات سے ممنونیت کا موقع تو دیا ہی بلکہ اپنی گاڑی سمیت اسقدر مصروف رہے کہ گاڑی صاف کروانے کی مہلت بھی انہیں نہ ملی۔
 طارق سندھو کا شکریہ کہ ہر سفر کی طرح اس بار بھی آتے جاتے انکے دفتر اور انکے احباب سے ملاقات کا موقع ملا اور حسب عادت انہوں نے تین روز قیام کا ایک بھی ایسا لمحہ ضائع نہ ہونے دیا جسے اپنے کیمرے میں قید نہ کر لیا ہو۔
تصویر اتارنا طارق سندھو کا کمال کا مشغلہ ہے کہ وہ ایک ایک سیکنڈ میں دو تین تصاویر اتارتے ہیں اور پھر انہیں سی ڈی پر محفوظ کر کے صاحب تصویر کے حوالے بھی کرتے ہیں۔
شکریہ ڈنمارک کے ایک منفرد اور الگ لہجے کے نہایت ادب دوست اور انسان دوست ترغیب بلند نقوی کا کہ انکی محبتوں کی خوشبو کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا کہ ہر سفر میں وہ اپنے آپ کو مجھ پر اور آشکار کرتے ہیں۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اس قدر لزیز حلیم بناتے ہیں۔ اس بار لزت کام و دہن کے لیئے اس حلیم البطع شخص نے حلیم کا ہی انتخاب کیا اور نہایت ہی لزیز اور وافر حلیم کھلوائی۔ سلامت رہیں ترغیب بھائی۔
اور اب شکریہ ان دوستوں اور ان احباب کا جنہوں نے اس سفر کے لیئے مدعو کیا تھا۔ عابد علی عابد کہ جو یہاں کی اقبال اکیڈمی کے روح رواں ہیں۔ ان کے سسر اور بزرگ جناب غلام صابر کا یہ جو اس تنظیم کے بانی ہیں اور اس پیرانہ سالی کے باوجود اقبال کے معاملے میں‘‘ہر دم جواں پیہم رواں‘‘ ہیں۔ میری ان سے یہ پہلی ملاقات تھی لیکن یوں لگا کہ کئی برسوں کی شناسائی ہے۔
وہ اقبال اکیڈمی کے ذریعے جس طرح یہاں کے نوجوانوں خاص طور پر نوجوان بچیوں کو متحرک اور بیدار فکر رکھے ہوئے ہیں اس پر تفصیل سے لکھوں گا۔ اقبال اکیڈمی کے پرویز صاحب،عادل انصاری اور تمام ان ساتھیوں کا بھی شکریہ کہ میں جن کے ناموں سے بھی آگاہ نہ ہوسکا۔ یومِ اقبال کی اس منفرد تقریب کی ایک رپورٹ القمر آن لائن پر شائع ہو چکی ہے لیکن میں خود بھی اس کے مختلف پہلوؤں پر جلدہی ایک کالم میں روشنی ڈالوں گا کہ ایسی محفلوں کا ذکر بھی صدقہ جاریہ ہے۔
اس سفر میں نصر ملک سمیت کچھ احباب کی تصانیف بھی ملی ہیں اُن پر بھی لکھوں گا۔ اس وقت صرف یہ کہہ کر بات تمام کرؤں کہ نصر کی اولیں تصنیف‘‘قطبین‘‘ کو مجھ تک پہنچنے میں پورے بیس برس لگے ہیں لیکن یہ میرا وعدہ کہ مجھے اس پر اظہار خیال میں شاید بیس دن بھی نہیں لگیں گے۔

:دیگر مضامین
(14.10.2008) اور اب ارشاد حسین بھی مجھے چھوڑ کے چلا گیا
(14.10.2008) کیوں نہ میں آپ کے لب ورُخسار چوم لوں
(14.10.2008) ہم نے نہیں ایک امریکی نے کہا ہے کہ بش خود کو امریکہ کا بادشاہ نہ سمجھیں
(14.10.2008) عراق پر امریکی قبضے کے چار سال مکمل ہو گئے
(14.10.2008) ایرانی میزبان گونتانامو کے میزبانوں سے بدرجہا بہتر تھے
(14.10.2008) ‘‘سوچا بہت کہ لکھوں مگر لکھ نہیں سکا‘‘
(14.10.2008) عرب لیگ کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے کہ نا اتفاقی پر اتفاق کر لیا ہے ۔
(14.10.2008) ڈاکٹر قدیر کی معافی سے جنرل مشرف کی معافی تک
(14.10.2008) بھگوان کی کرپا ہے کہ ہمارے۔۔۔۔بھگوان داس خیریت سے ہیں
(14.10.2008) قانون سے ناواقف وزیر قانون
(14.10.2008) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج رانا بھگوان داس کہاں ہیں؟
(14.10.2008) قدم قدم پر پہرے ہیں ....حاکم گونگے بہرے ہیں
(14.10.2008) کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں؟



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں