15.10.2026, 12:22pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

یکم مئی : آج کا دن ہے یوم انالحق آج کا دن مزدور کا دن ہے؟ از صفدر ھمٰدانی
01.05.2015, 12:15am , جمہ (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی۔۔ لندن
یکم مئی دنیا بھر میں مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کی ابتدا شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام سے ہوتی ہے۔

شکاگو ہی وہ شہر ہے جہاں سے اس تحریک کا آغاز ہواتھا اور کتنے ہی مزدوروں کا خون بہا تھا۔یومِ مئی بھی اب بہت سے دوسرے ایام کی طرح ایک تقریب اور تہوار بن کر رہ گیا ہے جس کا مقصد گفتن،نشستن برخاستن ہے۔


یکم مئی ہر برس آتا ہے اپنے ساتھ کتنے ہی سوالات لاتا ہے اور پھر اگلے برس تک یہ سوالات جواب طلب رہتے ہیں ۔ کیا اسی کا نام ‘‘یومِ مزدور‘‘ ہے؟ طے پایا تھا کہ آٹھ گھنٹے کےاوقات کار ہوں گے۔ پاکستان سمیت کتنے ہی ممالک میں یہ حق کب کا سلب ہو چکا۔

پاکستان میں ہر عہد کی حکومت نے مزدوروں کا مزاق اڑایا ہے۔ جمہوریت کے نام پر جمہور کی تضحیک کرنے والوں نے مزدور تو کیا عوام کو بھی اپنے پاوں کی جوتی سمجھا ہے۔ گزشتہ حکومت نے مزدوروں کے نام پر یہ سیاسی کھیل بھی کھیلا کہ بقول انکے انہوں نے کارخانوں اور جائے کار پر مزدوروں کو شیئرز یعنی حصص بھی دیئے اور ایک ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کی ایک وزیر نے تو یہاں تک بڑ ہانک دی کہ انکی جماعت نے مزدوں کو لاکھ پتی بنا دیا ہے۔
حیرت ہے کہ عوام اور مزدوروں کے نام پر حکومتیں حاصل کرنے والی طاقتیں بھی مزدور کے نام پر مزدور کا ہی استحصال کرتی ہیں'

بیچارے مزدور کہ جنہیں ''شیئرز'' کا مطلب بھی معلوم نہیں۔

یاد رہے کہ یہ بھی طے پایا تھا کہ مزوروں کے حقوق اور انکی انجمن سازی کو قانونی حیثیت حاصل ہو گی لیکن آج پوچھنا پڑتا ہے کہ یہ مزدور انجمن اور مزدور کے حقوق کس چیز کا نام ہے۔

 پھر اسی مزدور تحریک اور یومِ مئی کے طفیل کام کے لیئے بہتر ماحول اور کم از کم اجرت متعین کرنا طے پایا۔

مگر کیا اس پر عمل ہوا؟ پاکستان اور بھارت جیسے ممالک تو ایک طرف مغرب کے ترقی یافتہ اور انسانی حقوق کے احترام کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ممالک کا کیا حال ہے۔

برطانیہ جیسے ملک میں کم ازکم اجرت کا قانون ابھی کوئی دس سال پہلے نافذ ہوا ہے لیکن اس پر عمل در آمد؟

 پا کستان میں بھٹہ مزدور تو سامنے کی بات ہے۔پھر کھیت مزدوری کرنے والے،اور سیالکوٹ جیسے شہر میں کھیلوں کا سامان بنانے والی فیکٹریوں میں کام کرنے والے بچے اور اسکے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں سلائی کڑھائی کرنے والی خواتین کا جو استحصال ہو رہا ہے اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مزدور حقوق کی تحریک نے جو حقوق حاصل کیے گئے تھے آج دوبارہ سلب ہوچکے ہیں۔

معاشی غلامی اس عہد کی اپنی طرز کی غلامی ہے جس نے افراد کے ساتھ ساتھ اقوام کو بھی اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ کسی بھی ترقی پزیر یا ترقی یافتہ ملک کے عام مزدور سے‘‘یومِ مئی‘‘ کے بارے میں دریافت کر کے دیکھ لیں شاید ہی کوئی اس سے آگاہ ہو۔

یکم مئی کی پہچان اگرچہ مزدوروں کے دن کے حوالے سے ہے لیکن مزدوروں کی اکثریت اس دن کی اہمیت اور اپنے ان حقوق سے بے خبر ہے جن کی یاد یہ دن دلاتا ہے۔

پاکستان میں یوم مئی پر غیر سرکاری اور سرکاری تقریبات بھی ہوتی ہیں اور معاشرے میں مزدورں کے کردار کو سراہا بھی جاتا ہے لیکن ایک عام مزدور کو تو صرف کام کرنے میں ہی اپنا فائدہ دکھائی دیتا ہے اسے یوم مئی سے کیا غرض ۔

 وہ تو یہ کہتا ہے کہ کیا ‘‘یوم مئی‘‘ نے میرے حالات بدلے ہیں؟ میں کتنے ہی ایسے ہنر مندوں کو جانتا ہوں جو جس ماحول میں پیدا ہوئے اسی میں چل بسے۔ ان کی کتنی ہی نسلیں مزدوری کی آگ میں جل چکی ہیں مگر مسلہ وہی ہے کہ ‘‘ ہیں تلخ بہت بندہء مزدور کے اوقات‘‘۔

سچی بات تو یہ ہے کہ یوم مئی کی تعطیل بھی گھر بیٹھ کر آرام سے بڑے لوگ ہی منا سکتے ہیں، ایک مزدور نہیں۔‘

ذرا دیکھیں تو پیٹ کے جہنم کو بھرنے کے لیئے روزانہ کنواں کھودنے والے مزدور یوم مئی پر کیا کہتے ہیں
 
’ میرےچار بچے ہیں، میرےگھر کا روزانہ خرچ ڈیڑھ سو روپے ہے اگر میں ایک دن چھٹی کروں تو، تو یہ ڈیرھ سو روپے کہاں سے لاؤں۔ ہمیں یہ دن ’یوم مئی‘ کچھ نہیں دیتا۔‘ ‘‘میں نے تو نہ کبھی اتوار کو چھٹی کی اور نہ جمعہ کو اور مجھے نہیں پتہ یہ مزدورں کا دن کیا ہوتا ہے؟

’مجھے تو پہلے کسی نے بتایا ہی نہیں کہ مزدورں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہوتا بھی ہے تو میں کیا کروں! اس سے مجھے کیا ملے گا؟

میرے لیے تو یہ کام کرنا ضروری ہے۔ اس کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں۔‘
 یوم مئی ہے تو مزدور کا دن لیکن اسے مناتے بھی صاحبانِ ثروت اور صاحبانِ اقتدار؟

لیکن کیا طرفہ تماشہ ہے کہ اس کے باوجود اس یومِ مئی کے بارے میں کہا یہی جاتا ہے کہ

‘‘آج کا دن مزدور کا دن ہے‘‘۔

:دیگر مضامین
(26.03.2015) پاکستان کو سعودی عرب اپنے مظالم میں شامل کررہا ہے ۔ از۔ صفدر ھمدانی
(23.03.2015) ایسے حکمران اپنے زوال کا خود باعث بن جاتے ہیں ۔ از ۔ صفدر ھمدانی
(19.01.2015) ہم ایک بے حس، مردہ اور مکروہ معاشرے کے فرد ہیں۔ از۔ صفدر ھمٰدانی
(31.12.2014) صفدرؔ خُدا کی لعن ہو ایسے نظام پر ۔ از ۔ صفدر ھمٰدانی . قند مکرر
(22.12.2014) سانحہ پشاور کے تناظر میں فکری ، علمی اور عملی بیداری کی ضرورت ۔ صفدر ھمدانی
(22.10.2014) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے ٹویٹر کو برائیوں کا منبع قرار دے دیا۔از۔صفدر ھمٰدانی
(10.10.2014) ہماری بربادی ہماری بے حسی میں لکھی گئی ہے ۔ از۔ صفدر ھمٰدانی
(04.10.2014) عالم اسلام کی غربت اور خانہ کعبہ کے لیئے 20ملین ریال کا غلاف ۔ از۔ صفدر ھمٰدانی
(02.09.2014) پارلیمان کا مشترکہ اجلاس ۔نشستن، گفتن ، برخاستن ۔ از۔ صفدر ھمٰدانی۔ صوتی کالم
(31.08.2014) چراغ کی لو پھڑ پھڑا رہی ہے۔ اگست 2013 کا منظوم کالم جو آج بھی تازہ ہے۔ صفدر ھمدانی
(29.08.2014) حد ہو گئی ۔۔۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔ از۔۔۔۔صفدر ھمٰدانی
(18.08.2014) عمران خان کا اعلان ۔ سول نافرمانی شروع۔ فیس بُک پر عالمانہ گفتگو کا لطف لیجئے
(14.08.2014)  آزاد فضاؤں کے باسیوں کو نویدِ آزادی دینے والی آواز . مصطفیٰ علی ھمٰدانی
(31.07.2014) داعش نے باقاعدہ شادی دفاتر بھی کھول لئےہیں۔ از۔۔۔ صفدر ھمدانی
(29.07.2014) وطن کے سب غریبوں کے لیئے یہ عید وحشت ہے ۔ از ۔ صفدر ھمدانی
(11.07.2014) جل رہا ہے غزہ اور عرب کے منافق یہ سب دوغلے حکمراں۔از۔صفدر ھمٰدانی۔۔۔نہ حالات بدلے نہ2010 کی نظم
(18.06.2014) ملک کے اندر کے طالب بھی نمایاں ہو گئے۔ منظوم کالم ۔ صفدر ھمدانی
(10.06.2014) ہم پاک وطن کی گلیوں سے بازاروں سے شرمندہ ہیں۔از۔صفدر ھمدانی
(10.06.2014) ہیں صفدر حکمراں بے غم کراچی جل رہا ہے۔۔از۔۔صفدر ھمدانی
(02.06.2014) تین شعبان اللہ کے حبیب کے نواسے اور کربلا کے فاتح امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں