
اکتیس مئی کو جرمنی کے شہر ویزبادن میں جو ریاست ہیسن کا دارلحکومت بھی ہے
وینزویلا اور شاویز کی سوشلسٹ انقلابی تاریخ پر پروگرام ہوا ۔ جس میں جرمنی
میں وینزویلا کے قونصلر اور قونصلر جنرل سناترا سونے خصوصی طور پر تشریف
لائے تھے ۔
یہاں ایک تاریخی فلم بھی دیکھی گئی جو دس سال قبل دو ہزار دو، وینزویلا
میں ہوگو رافیل شاویز تریاس کے خلاف امریکی گماشتہ اپوزیشن نے بش انتظامیہ
کی ایما پر ریاستی سازش کے ذریعے ایک بغاوت کی اور عوامی منتخب صدر ہوگو
شاویز کو گرفتار کر لیا ۔ جس پر تمام ملک کے عوام اشتعال میں آگئے ۔ اور
وینزویلا میں ایک عوامی انقلاب بھڑک اٹھا ۔ عوام نے کیراکس کو جام کر دیا
پورے ملک میں ایک ہی نعرہ تھا شاویز کو رہا کرو ۔ عوام کی طاقت گھروں سے
نکل کر سڑکوں اور بازاروں میں آگئی امریکی ایجنٹ اپوریشن تما م تر امریکی
حمایت اور عالمی میڈیے کے باوجود بھی عوام کے سامنے تین دن سے زیادہ نہ ٹک
سکی اور تیسرے دن شاویز کو رہا کر دیا گیا ۔ ان تین دنوں کی انقلابی فلم
ایک بڑی سکرین پر دیکھی گئی ۔
جس کے بعد تمام مہمانوں نے قونصلر جنرل سے ونیزویلا کی تاریخ اور
مستقبل پر سوالات کیے جن کا انہوں نے بڑے مثبت اور انقلابی جوابات دیئے اور
کہا کہ شاویز کے دورے اقتدار میں ونیزویلا آج پہلے جیسا کمزور لاغر اور
غریب ملک نہیں ہے ۔ ہم امریکہ اور سامراجی طاقتوں کے خلاف لڑے اور جیتے اور
ہماری آزادی ممکن ہوئی وینزویلا میں ترقیاتی مارشل پلان جاری ہیں اور ہم
بہت جلد سوشلسٹ پالیسوں کے تحت ان تمام معاشی اور سماجی مسائل پر قابو پا
لیں گئے ۔ جنہوں نے ماضی میں ونیزویلا کو اجڑ کر تباہ و برباد کر دیا تھا ۔
امریکی سامراج نے ہمارا پیٹرول اور تمام وسائل لوٹ لیے تھے ۔ اور جب ہم نے
انکی لوٹ مار اور سامراجی کردار کو چیلنج کیا تو یہ کسی زخمی بھیڑے کی طرح
ہمارے خلاف ہو گئے اور اب بھی ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ وہ ہمیں
تباہ کرنا اور شاویز کو قتل کرناچاہتے ہیں ۔ وہ ہم پر کسی وقت بھی فوجی
جارحیت کر سکتے ہیں ۔ وہ ہمارے ملک میں اپوزیشن کی مکمل ہر طرح کی حمائت کر
رہے ہیں اور ہمارے خلاف خونی اور بھیانک سازشیں بھی تیار کر رہے ہیں ہمارے
ملک میں ایک انقلابی اور سوشلسٹ پارٹی کی کمی اور مارکسی کیڈرز کا فقدان
ہمارے آڑے آ رہا ہے جس وجہ سے ہم ابھی تک اپنے ملک میں مکمل طور پر سوشلسٹ
پالیسوں اور پلاننگ میں کامیاب نہیں ہو پا رہے ایک سرمایہ دارانہ ریاست پر
ایک نئی مزدور ریاست تعمیر نہیں کر سکے۔ لیکن ہم مضبوظ اور طاقت ور ہیں
کیونکہ ہم نناوں فیصد ہیں ہماری طاقت عوام اور عالمی مزدور ہیں جنکی لڑائی
کا آغاز اس صدی میں وینزویلا سے ہوا ہے ۔ جیت ہمارا ہی مقدر ہے دیر یا بدیر
۔
آخیر میں دانیا ل رضا اور اور وینزویلا کے قونصلر جنرل کی خصوصی
ایک طویل ملاقات ہوئی جس میں باہمی اموار پر بات چیت کے علاوہ دانیال رضا
نے وینزویلا کے قونصلر جنرل کو وینزویلا میں سوشلزم کی کامیابی اور اس کی
پیش رفت میں چنگاری فورم جرمنی ، پاک یورو جرنلسٹس فورم ، پاکستان ٹریڈ
یونین ڈیفنس کمپین جرمنی ، پاکستانی محنت کش اور عوام کی مکمل یک جہتی اور
حمائت کا یقین دلایا اور کہا کہ عالمی محنت کش طبقے کو وینزویلا میں سوشلسٹ
انقلاب کی جودجہد نے ایک نیا جذبہ ، جرات اور عزم بخشا ہے ۔