|
قدرتی آفات ماحولیاتی تبدیلیوں میں حیرت انگیزاضافے کی پیشگوئی
25.06.2012, 09:34pm , سوموار (GMT+1)
بین الحکومتی پینل نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے جامع رپورٹ کا پاکستان میں اجرا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق اکیسویں صدی کے اختتام پر قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو گاجس کے اثرات پاکستان سمیت پورے خطے پر پڑیں گے۔ وزارت ماحولیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مشترکہ تعاون سے ماحولیاتی تبدیلی پر جاری کی گئی رپورٹ پر کانفرنس میں بتایا گیا کہ اکیسویں صدی کے اختتام پر قدرتی آفات اورحیرت انگیز ماحولیاتی تبدیلیاں ہو گی۔جن میں موسم کے گرم ہونے ،قدرتی آفات اور شدید بارشوں کی توقع ہے۔
اس موقع پر این ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ موسمیات کی پری مون سون بارشوں کی پیشین گوئی کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر پاکستان میں پہلے سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس بار بڑی تباہی سے بچنے پانچ بلین روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے صوبوں کو خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔ تقریب میں موجود شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ کا پانچ فیصد ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے مختص کرے تا کہ مون سون کے دوران کم سے کم نقصان کو یقینی بنایا جا سکے۔
|