|
سعودي عرب اور امارات ميں رمضان کا چاند نظر آگيا،آج جمعہ کو پہلا روزہ
20.07.2012, 07:10am , جمہ (GMT+1)
سعودي عرب ميں جمعرات کو رمضان المبارک کاچاند نظرآگيا ،غير سرکاري اعلان کے مطابق مملکت ميں پہلا روزہ جمعہ 20جولائي کو ہوگا.
چاند نظر آنے کے بعد پورے مملکت ميں لوگوں ميں رمضان المبارک کي تياري کے حوالے سے بہت زيادہ جوش وخروش پيدا ہوگيا ہے اور لوگوں نے تراويح و سحري کي تياري شروع کردي ہے.جبکہ دنيا بھر سے مسلمانوں نے رمضان کے پہلے عشرے ميں يہاں پہنچ کر عمرے کي ادائيگي کي تيارياں بھي شروع کردي ہيں.
دريں اثنا ء معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات ميں بھي جمعے کو ہی پہلا روزہ ہے
برطانیہ میں مسلمان ایک بار پھر تقسیم۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوارتین دن پہلی رمضان
سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، قطر، اردن اور مصر کے حکام نے جمعرات کو غروب
آفتاب کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی اطلاع دی ہے۔ ان پانچوں
ممالک میں جمعہ کو یکم رمضان اور پہلا روزہ ہے۔ پاکستان میں ماہ صیام کا
آغاز ہفتے کے روز متوقع ہے۔
مسلمان روایتی طور اپنے ہجری کیلنڈر کے مہینے کا آغاز چاند کی رٶیت سے کرتے
ہیں اور مختلف ممالک اور خطوں میں چاند کئی گھنٹوں کے فرق سے طلوع ہوتا
اور نظر آتا ہے جس کی وجہ سے ہر جگہ نئے مہینے کا آغاز بھی ایک یا دودن کے
فرق سے ہوتاہے اوردنیا بھر کے تمام مسلم ممالک ایک ہی دن میں روزہ رکھنے
کے بجائے اپنے اپنے ہاں چاند کی رٶیت کے اعتبار سے ماہ صیام کا آغاز کرتے
ہیں۔
روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے تیسرا رکن ہے۔ رمضان المبارک کے دوران
مسلمان علی الصباح نماز فجر سے قبل سحری کرتے اورغروب آفتاب کے بعد روزہ
افطار کرتے ہیں۔ اس دوران انھیں کچھ بھی کھانے پینے سے منع کیا گیا ہے۔
روزہ کی حالت میں مسلمانوں کو منکرات اور فضول کاموں سے بچنے کا حکم دیا
گیا ہے اورانہیں تقویٰ کے حصول کے لیے دوران روزہ بعض جائز امور سے بھی
منع کیا گیا ہے۔
ہجری کیلنڈر میں چونکہ چاند کی رٶیت یعنی قمری چکر کی پیروی کی جاتی ہے، اس
لیے ہرسال رمضان المبارک کا آغاز گریگورین کیلنڈر کے مقابلے میں گیارہ دن
پہلے ہوتا ہے۔اس مرتبہ ماہ رمضان جولائی اور اگست کے گرم دنوں میں آیا ہے
اور یوں روزہ دنیا بھر کے ڈیڑھ ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کے لیے ایک
امتحان بھی ہو گا۔.برطانیہ میں مسلمان ایک بار پھر تقسیم۔ ہفتہ اور اتوار دونوں دن پہلی رمضان ہو گی
|