|
نمک کے استعمال ميں کمي سے معدے کے کينسر سے بچاجاسکتا ہے، تحقيق
09.04.2016, 04:00am , ہفتہ (GMT+1)
سرطان کے مرض کے خلاف کام کرنے والے ايک عالمي ادارے ورلڈ کينسر ريسرچ فنڈ نے کہا ہے کہ کھانے ميں نمک کا استعمال کم کرنے سے معدے کے کينسر کے خطرات کم ہوسکتے ہيں.
حد سے زيادہ نمک کا استعمال دوران خون ميں دباو کا باعث بنتاہے اور اس سے دل کي بيماري اور دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہي کينسر کا خطرہ بھي بڑھ جاتا ہے.
کينسر کے عالمي ادارے ڈبليو سي آر ايف کا کہنا ہے کہ نمک والي غذا جيسے بيکن، بريڈ اور ناشتے ميں استعمال ہونے والے اناج ميں کمي سے يہ فوائد حاصل ہو سکتے ہيں.
اگر لوگ غذا کے معاملے ميں روزانہ رہنما اصولوں کي پابندي کريں تو ہر ساتويں مريض کو بچايا جا سکتا ہے.
کينسر پر تحقيق کرنے والے برطانوي ادارے نے کہا ہے کہ ان اعداد و شمار ميں مزيد اضافہ ہو سکتا ہے
|