
فرینکفرٹ کی معزز شخصیت اور سماجی و دینی امور کے کارکن سید سعید کی صاحبزادی فوزیہ سید نے
 |
| جناب سید سعید |
بائیو آرگنز کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر لی ہے جو جرمنی میں مقیم مسلمانوں کے لیئے ایک بڑا اعزاز ہے
فوزیہ سید نے یہ ڈاکٹریٹ ایک منفرد مضمون بائیو آرگنز کیمسٹری میں کی ہے اور جس ادارے نے انہیں اس پی ایچ ڈی کے لیئے سپانسر کیا تھا اسی ادارے نے انہیں فوری ملازمت دے دی ہے
فوزیہ سید جرمنی اور خاص طور پر یورپ کی بچیوں کے لیئے حصول علم کے حوالے سے ایک مثال ہیں
عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی، چنگاری ڈاٹ کام کے دانیال رضا، پاک یورو جرنلسٹس فورم کے عہدیداروں، عالمی اخبار جرمنی کے بیورو چیف طاہر ملک اور فن و ادب ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد ہاشمی نے فوزیہ سید، انکے والد سید سعید اور دیگر اہل خانہ کو اس بے مثال کامیابی پر مبارکباد دی ہے