16.10.2026, 09:56am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

پاک یورو جرنلسٹس فورم کا ایک اہم اجلاس جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوا
31.08.2012, 04:10am , جمہ (GMT+1)

طاہر ملک۔ بیورو چیف عالمی اخبار۔جرمنی
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاک یورو جرنلسٹس کا ایک اہم اجلاس ہوا جسکی صدارت لندن سے تشریف لائے فورم کے چیئرمین اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی نے کی اور اس اجلاس میں پاک یورو جرنلسٹس فورم کے نائب چیئرمین ارشاد ہاشمی،صدر دانیال رضا،نائب صدر برائے جرمنی طاہر ملک نے شرکت کی جبکہ دیگر ممالک کے منتخب نائب صدور سے بذریعہ ٹیلی فون مشاورت ہوئی۔ جناب سید سعید نے اجلاس میں مبصر کے طور پر شرکت کی

فورم کے چیئرمین صفدر ھمدانی نے فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٹس فورم کے اشتراک سے ہونے والی ہفتہ پچیس اگست کی کامیاب تقریب پر جناب ارشاد ہاشمی،دانیال رضا اور طاہر ملک کو مبارکباد دی اور اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستانی برادری میں نفاق ڈالنے والے عناصر کی کوششوں کے باوجود مزکورہ تقریب نہایت کامیاب رہی اور اسمیں فرینکفرٹ کے علاوہ دوسرے شہروں سے بھی بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی فورم دیگر ہم خیال تنظیموں کے ساتھ مل کر ایسی ہی معیاری تقاریب منعقد کرے گا

اجلاس کے شرکا نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ صحافت کے نام پر قائم ہونے والی ایک تنظیم کے عہدیداروں نے پچیس اگست کی تقریب کو ناکام بنانے کے لیئے نہایت سطحی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کیئے اور مرحوم صالح جی کی یاد میں ہونے والے ریفرنس میں لوگوں کو شرکت سے منع کرنے کے لیئے ٹیلی فون کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن انکے یہ منفی اقدامات ناکام رہے اور تقریب میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔

پاک یورو جرنلسٹس فورم کے عہدیداروں نے یورپ کے دیگرممالک کے عہدیداروں سے ٹیلی فون پر مشورے کے بعد یہ طے کیا کہ ایسے افراد اور تنظیموں کو آئیندہ سے انکی منفی حرکتوں کا منہہ توڑ جواب دیا جائے گا اور انہیں پاکستانی کیمونٹی کے سامنے ننگا کیا جائے گا کہ ایسے لوگ کس طرح پاکستانی برادری میں منافرت اور تقسیم کی کوششییں کرتے ہیں

فورم کے اجلاس میں مستقبل کے چند نئے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور طے پایا کہ جلد ہی ان منصوبوں اور تقاریب کی تفصیل کا اعلان کیا جائے گا

اس موقع پر فورم کے مرکزی عہدیہداروں نے ایک قرار داد کے ذریعے جرمنی میں پاکستان کے سفارتخانے کو باور کروایا کہ وہ صحافتی تنظیموں کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کر رہے اور پیشہ ور صحافیوں کی بجائے اپنے مقاصد کے لیئے نام نہاد صحافتی تنظیموں کی کھل کر پشت پناہی کر رہے ہیں جو اس بنیادی فلسفے کے خلاف ہے کہ کوئی بھی سفارتخانہ تمام ہم وطنوں کے لیئے یکساں ہوتا ہے
قرارداد میں جرمنی میں نومتعین سفیر پاکستان جناب عبدالباسط کو اس طرف توجہ دینے کی درخواست کی گئی ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پریس کے شعبے کو ہدایت دیں کہ تمام صحافتی تنظیموں سے یکساں سلوک کیا جائے اورذاتی تعلقات کو قومی مفادات پر ترجیح نہ دی جائے۔

پاک یورو جرنلسٹس فورم کے اجلاس میں یورپی ممالک کی سطح پر خبروں کے تبادلےاور ایک دوسرے ملک کی خبروں کو اپنی ویب سائٹوں پر شائع کرنے اور دیگر برقی اخبارات پر شائع کروانے کے سلسلے میں یونان کے سکندر ریاض چوہان اور فرانس پیرس کے میاں امجد کی کوششوں اور اشتراک کی تعریف کی گئی اور انکا بطور خاص شکریہ ادا کیا گیا

اجلاس کے شرکا نے یہ بھی طے کیا کہ صحافت کے نام پر ذاتی تجارت کرنے والے اور کسی صحافتی تعلیم و تجربے کے بغیر خود کو سفارتخانوں میں صحافی ظاہر کرنے والے افراد کو صحافتی برادری کے سامنے ظاہر کیا جائے اور ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کے اقدامات کیئے جائیں تا کہ کم از کم یورپ کی سطح پر دو نمبر نام نہاد صحافیوں کو طشت از بام کیا جائے


:دیگر مضامین
(29.08.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی تقریب
(26.08.2012) فرینکفرٹ میں فن وادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلٹس فورم کی نہایت کامیاب تقریب
(20.07.2012) سعودي عرب اور امارات ميں رمضان کا چاند نظر آگيا،آج جمعہ کو پہلا روزہ
(18.07.2012) آمد رمضان کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں
(14.07.2012) حسینی دائرۃ المعارف کی کتاب "الحسین فی السنۃ" پر مقالہ۔مولانا میرزا محمد جواد
(11.07.2012) طیبہ،طاہرہ،عابدہ،زاہدہ،بنت خیرالوریٰ،سیدہ فاطمہ۔ولادت سیدہ سلام اللہ
(06.07.2012) شعبان اور امام مہدی صاحب الزمان ۔ از ۔ سید اکمل حسین ۔ لندن
(26.06.2012)  وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰیْ‘‘ ۔عطائے الٰہی ہی تو ہے۔ شعبان اسپیشل
(25.06.2012) مرثیہ تحت اللفظ۔ شاعر۔سید قیصر بارہوی۔آواز۔سید اکمل حسین۔عالمی اخبار شعبان سپیشل
(23.06.2012) ولادت علمدار حسینی حضرت عباس،مولانا مرزا اطہر کا خطاب
(21.06.2012) اللہ کے حبیب نے فرمایا کہ شعبان میرا اور رمضان پروردگار کا مہینہ ہے
(19.06.2012) اللہ کے حبیب پاک کے چچا سید الشہدا حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ۔
(17.06.2012) سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور شب معراج از :۔ جویریہ بتول
(13.06.2012) دنیا بھر کی طرح لندن میں بھی اداروں اور گھروں میں امام جعفر صادق ع کی نیاز
(12.06.2012) مرکز اہلبیت بولٹن میں میلاد علی علیہ السلام کے موقع پر سید اکمل حسین کا تحت اللفظ
(07.06.2012) حضرت علی کرم اللہ وجہہ ۔۔ بہ کعبہ ولادت با مسجد شہادت
(05.06.2012) ظہور حضرت علی کرم اللہ وجہہ ....... از : شمس جیلانی
(04.06.2012) خاتم الانبیاء کے خاتم الخلفاء سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ۔از؛ محمداحمدترازی
(02.06.2012) عالمی اخبار کاحسب سابق رجب المرجب اور شعبان المعظم کے موقع پر خصوصی شعبہ
(02.06.2012) سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہ اکتالیسویں قسط از شمس جیلانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں