17.10.2026, 10:57am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

سروں کی فصل پک کر ہو چکی تیار سُن لو!
14.10.2008, 02:15pm , منگل (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی-لندن
لہو کی بو فضا میں چار جانب
بدن سڑکوں پہ یوں بکھرے پڑے ہیں
کسی شطرنج پہ جس طرح مُہرے
دھماکےاور سلگتی آگ میں جھلسی ہوئی لاشوں کے چہرے
میں کس سولی پہ ہوں مصلوب اے میرے خدایا
مری آنکھوں کو کس نے اس طرح نوکِ سناں پر ہے پرویا
کٹے ہیں ہاتھ میرے اور بدن ہے ریزہ ریزہ
زباں پر قفلِ ابجد لگ چکاہے
رواں ہے سانس یا پھر رُک گیا ہے
عَلَم لہرا رہا تھا جھُک گیا ہے
لہو بارود کی صورت سلگتا ہے بدن میں
کوئی خوشبو نہ کوئی گُل نہ رنگت ہے چمن میں
کسے جا کر سناؤں نوحہ اپنے ہم نشینوں کا
مری دھرتی پہ ماتم ہے یہ کیسے مہ جبینوں کا
ہر اک در پہ مرے گھر کے ہے قبضہ کن لعینوں کا
وہ جس کو ہم نے خود حاکم بنایا تھا اُسی نے گھر کو لوٹا ہے
عجب یہ سانحہ ہے فوج کا سالار جھوٹا ہے
اسی اک سچ کے باعث حوصلہ جینے کا ٹوٹا ہے
وہ جس کو ہم نے خود حاکم بنایا تھا
اسی کے ہاتھ اور چہرے پہ ہے خوں میرے بچوں کا
کوئی بتلاؤ کس کے سامنے اب جا کے روئیں
زمیں تنگ ہے فلک کے کان بند ہیں
کوئی بتلاؤ کس سے جا کے پوچھیں
یہ خودکُش کون ہیں اور کس زمیں پر اُگ رہے ہیں
یہ کیسے سانپ ہیں اور کن پہاڑوں سے اُتر کر شہر میں آئے ہیں میرے
ہمارے شہر کے حاکم میں اور خود کُش لعینوں میں
دکھائی اک ذرا سا فرق بھی دیتا نہیں ہے
کہ ان دونوں کے ہاتھوں پر لہو جو بہہ رہا ہے
یہ میرے شہر کے ان بے گناہ لوگوں کا خوں ہے
جو اپنے ووٹ سے خود اپنے قاتل منتخب کرتے ہیں خوش ہو کر
جو ساری رات کرتے ہیں بسر اس سوچ میں رو کر
کہ کل کا دن جو جینا ہے تو کس طرح سے جینا ہے
دکھوں کی کھا کے روٹی پھر غموں کا زہر پینا ہے
میں پھر اک عرصئہ محشر میں ہوں یا کربلا میں ہوں
لعینوں میں گھرا ہوں یا بتاؤ اشقیا میں ہوں
حُسینی صف میں ہوں یا پھر یزیدوں کی طرف ہوں
میں خودکُش ہوں میں خود اپنا ھدف ہوں
سروں کی فصل پک کر ہو چکی تیار سُن لو
قلم کرنے کو سر ۔۔سرپر کھڑے اغیار سُن لو
قلم بکنا نہیں انکار سُن لو
یہ سر جھُکنا نہیں اس بار سُن لو
تمام اب ہو چکا آزار سُن لو
اب ہم خود اپنے ہیں مُختار سُن لو۔

:دیگر مضامین
(14.10.2008) لبنان میں امریکی مداخلت۔مسلمان حاکم ابھی تک سو رہے ہیں
(14.10.2008) کیاعدلیہ کا فیصلہ فتح و شکست کا معاملہ نہیں؟
(14.10.2008) ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو کیا کوئی پوچھنے والا ہے
(14.10.2008) ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف امریکی کوششیں جاری
(14.10.2008) جولائی 7”سیون سیون“ لندن کی خوفناک یادیں
(14.10.2008) وہی قتل بھی کرے ہے وہی لے ثواب اُلٹا
(14.10.2008) فہیم جوزی کی ایک نظم ‘‘اندھیرا‘‘
(14.10.2008) قومے فروختند چہ ارزاں فروختند
(14.10.2008) جمیل ملک،حسین و جمیل بھی اور ملک صفت بھی
(14.10.2008) ‘‘ستم کا یہ کھیل ختم سمجھو‘‘
(14.10.2008) جیتے گا کون دیکھئے نفرت کے کھیل میں
(14.10.2008) پمرا ترمیمی آرڈینینس یا کالا قانون
(14.10.2008) پاکستان میں ذرائع ابلاغ کو تاریخی آزادی دینےکی طرف ایک اور قدم؟
(14.10.2008) کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤں تمہیں قمر عباس۔تیسری قسط
(14.10.2008) ظالمو جواب دو خون کا حساب دو۔۔اس نعرے کا خالق
(14.10.2008) کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤں تمہیں قمر عباس۔دوسری قسط
(14.10.2008) خدا رحم کرے گا-یہ کہنا بھی اب ایک جھوٹ اور مذاق لگتا ہے
(14.10.2008) کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤں تمہیں قمر عباس۔پہلی قسط
(14.10.2008) اک طرفہ تماشہ ہے حسرت کی طبیعت بھی
(14.10.2008) پھر آ گیا ہوں لوٹ کے شہرِ پناہ میں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں