16.10.2026, 11:10pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا » بیاد سید عاشور کاظمی
 

برلن میں شامِ افسانہ: ایک شام فیصل نواز چوہدری کے نام
08.09.2012, 09:09am , ہفتہ (GMT+1)

ساجدہ حنا
 اکتیس اگست دوہزار بارہ کو ایک تقریب کا انعقاد شہرِ برلن میں ،’’شامِ افسانہ، ایک شام فیصل نواز چوہدری کے نام‘‘ بزمِ ادب برلن کی جانب سے ہوا۔ یہ جلسہ دراصل ناروے سے آئے ہوئے معروف افسانہ نگار اور سیاحت نگار جناب فیصل نواز چوہدری کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں برلن کے ہر دل عزیز شاعر حنیف تمنا، ہندوستان سے تشریف لائے شاعر شمس فریدی، اردو ادب کے شیدائی اورباذوق قاری جناب ریاض شیخ صاحب، بزمِ ادب کے روح رواں علی حیدر عابدی وفا،محترمہ پیٹر اور دیگر معتبر حضرات جلوہ افروز تھے۔ 

تقریب کا آغاز ساڑھے سات بجے شام کو بزمِ ادب کے جرنل سکریٹری سرور ظہیر غزالی نے کیا۔ وہی اس تقریب کی نظامت بھی بہت خوش اسلوبی سے انجام دے رہے تھے۔ 

انہوں نے سامعین سے فیصل نواز چوہدری کی افسانہ نگاری کے متعلق فرمایا کہ فیصل نواز ایک معروف و مشہور افسانہ نگار ہی نہیں، بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔ انکی اب تک تین کتابیں، افسانوں کا مجموعہ ’’ آزاد قیدی‘‘، ایک سفر نامہ ’’برف سے صحرا تک‘‘ اور ایک نارویجن زبان میں افسانوں کا مجموعہ’’ آپ کہاں سے ہیں‘‘ شائع ہوچکی ہیں۔ہندو پاک کے ادبی حلقوں میں انکے افسانوں کی کتاب کی بہت پذیرائی ہوئی ہے۔ معتبر رسائل و جرائد میں اس کتاب پر تبصرے شائع ہوئے۔ ہندوستان کے ادبی رسالوں میں ان کی کہانیاں شائع ہوتی رہتیں ہیں۔ان کے افسانے شاعر، بمبئی میں اکثر شائع ہو تے رہتے ہیں۔ شاعر بمبئی کے مدیرِ اعلی، افتخار امام نے ان کو ’شاعر‘ میں گوشہ گیر بھی کیا تھا۔ 

موصوف نے اپنے تین افسانے اس تقریب میں سنائے جسے بے حد پسند کیا گیا۔ ناروے کا کیا حال ہے ،گھر کا رستہ ن کا افسانہ ’ چار ملین ‘ بہت سراہا گیا۔ انکے بعد سرور غزالی نے بھی اپنے دو افسانچے،’ لذت‘ اور ’لبادہ‘ سامعین کو پڑھ کر سنائے۔

 جس کے بعد ان افسانوں اور افسانچوں پر ایک مختصر بحث و مباحثہ ہوا۔ 

سرور غزالی نے فیصل نواز کے افسانوں کا جائزہ لیتے ہوئے سامعین کو بتا یا کہ فیصل نواز ایک مخلص اور کھرے لکھاری ہیں۔

علی حیدر عابدی نے فیصل نواز کی تحریر کو سراہتے ہوئے کہاکہ ا ن کے افسانے تکنیک اور کردار سازی کے لحاظ سے فیصل نواز کی فنکارانہ صلاحیت کا منھ بولتا ثبوت ہیں۔سرور غزالی کے افسانچوں کی معنی آفرینی ،گیرائی اور گہرائی کو بہت داد ملی۔

افسانوں کے علاوہ اس تقریب میں شعری تخلیقات کا بھی دور چلا۔ حنیف تمنا نے اپنی شعری تخلیقات سے سامعین کو محظوظ کیا۔ 

ان کے بعد شمس فریدی نے اپنی غزلیں سنائیں اور داد و تحسین وصول کئے۔ اس تقریب کے اختتام پر سرور غزالی نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کیا


:دیگر مضامین
(06.06.2011) معروف شاعر،ادیب اور محقق سید عاشور کاظمی کی پہلی برسی پر مجلس عزا
(12.07.2010) سید عاشور کاظمی کی رسم چہلم ہفتے کو برمنگھم میں ادا ہوئی
(15.06.2010) ریڈیو ینگ ترنگ ہیوسٹن اور ایکس ایل برمنگھم پر تعزیتی پروگرام
(13.06.2010) گل سے خوشبو کبھی شبنم سے گوہر مانگے ہے ۔ عاشور کاظمی
(12.06.2010) عمر کا سورج ڈھلنے لگا ہے اور زخمی ہیں پاؤں ۔ عاشور کاظمی
(11.06.2010) سید عاشور کاظمی کی تدفین و تلقین ہینڈزورتھ برمنگھم کے قبرستان میں
(10.06.2010) مرحوم عاشور کاظمی کی یاد میں ۔ از۔ ثمرین بخاری
(10.06.2010) سید عاشور کاظمی کی رحلت پر ممبئی کے مرزا جمال چنگیزی کا قطعہ تاریخ
(10.06.2010) سلام اس پر درود اس پر ۔ کلام و آواز ۔ سید عاشور کاظمی
(10.06.2010) سید عاشور کاظمی کی میت حسینیہ سے قبرستان روانگی
(10.06.2010)  سید عاشور کاظمی کا سوئم بدھ کو برمنگھم حسینیہ میں ہو ا
(09.06.2010) بیسویں صدی کے اردو اخبارات اور رسائل مغربی دنیا میں
(09.06.2010) سید عاشور کاظمی کا سفر آخرت۔ تصویری کہانی۔از۔محمد صفدر
(08.06.2010) سید عاشور کاظمی کی تدفین پر آصف رضا کی سوز خوانی
(08.06.2010) سید عاشور کاظمی کی مجلس ترحیم سے صفدر ھمدانی کا خطاب
(07.06.2010) غم سہے رسوا ہوئے خود ذات کی تحقیر کی۔عاشور کاظمی
(07.06.2010) عمر کا سورج ڈھلنے لگا ہے اور زخمی ہے پاؤں ۔ عاشور کاظمی
(07.06.2010) سید عاشور کاظمی کا آفاقی کلام ۔ یا علی مدد
(07.06.2010) زمیں کی پستیوں پہ رہ کر ۔ کلام عاشور کاظمی۔آواز۔کامران رضوی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں