17.10.2026, 01:08pm , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

مشتری ہشیار باش۔نوشتہ دیوار کون پڑھے گا؟
14.10.2008, 02:17pm , منگل (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی-لندن
یہ بات ہے تیس نومبر دو ہزار چار کی جب اسوقت کےوزیر اطلاعات بلکہ یوں کہوں کہ ہر وقت کے وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے دو عہدے رکھنے کے متعلق بل پر قائم مقام صدر محمد میاں سومرو نے دستخط کردیئے ہیں۔ یہ قانون آئندہ ماہ یعنی دسمبر دو ہزار چارکی اکتیس تاریخ سے نافذالعمل ہوگا جس کے نتیجے میں جنرل مشرف صدر مملکت کے ساتھ آرمی چیف کا عہدہ رکھ سکیں گے۔
اس بل پر صدر نے خود دستخط نہیں کیئے تھے بلکہ قائم مقام صدر محمد میاں سومرو نے دستخط کیے ہیں جو  ایوان بالا یعنی سینیٹ کے چیئرمین بھی ہیں۔
پھر اس کے بعد سے وہ قوم سے وردی اتارنے کا وعدہ کرنے کے باوجود بار بار یہ کہتے رہے کہ  وہ صدر اور چیف آف آرمی سٹاف دونوں عہدے اپنے پاس رکھیں گے۔ ’آئین اور قانون انہیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ سن دو ہزار سات تک صدر اور آرمی چیف دونوں عہدے اپنے پاس رکھ سکیں اور وہ آئین سے انحراف نہیں کریں گے‘۔
ان کا اور انکے حواریوں کا استدلال ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے یہ بل پاس کیا ہے کہ انہیں دونوں عہدے رکھنے چاہئیں اوریہ اکثریت کا فیصلہ ہے اور اقلیت کو اکثریت کا فیصلہ ماننا چاہیے۔
اکتوبر دو ہزار چار کو ہی ایک وقت ایسا بھی آیا جب جنرل مشرف کی وردی کو نعوذ بااللہ قرآن کے برابر قرار دیا گیا۔ ہوا یوں کہ 29اکتوبر دوہزار چار کو سینیٹ میں حکومت کے حامی اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر عباس کمیلی نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام اور خلفائے راشدین نے بھی دو عہدے رکھے تھے اور وردی کی مخالفت قرآن کی مخالفت ہوگی۔
(یہ بات اسوقت سے آج تک میری سمجھ میں نہیں آئی کہ آخر سیاسی فائدے اٹھانے کے لیئے کمیلی صاحب جیسا پڑھا لکھا،ذاکر،خطیب اور عالم دین انسان بھی اس حد تک آگے جاسکتا ہے۔اب اگر ایسے افراد کی یہ حالت ہے تو عام آدمی کی کیا بات کی جاسکتی ہے)
 سینیٹر عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلام اور خلفاء نے بھی سربراہ حکومت اور فوج کے سپہ سالار کے دونوں عہدے ایک وقت میں اپنے پاس رکھے تھے لہٰذا صدر جنرل پرویز مشرف کے دو عہدے رکھنے پر کسی کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔
محترم و مکرم عباس کمیلی صاحب میرے کرم فرما ہیں لیکن حق اور اصول کی بات یہ ہے کہ شاہ کے وفادار ہونے والے عباس کمیلی نے اس بات کو یہیں ختم نہیں کیا بلکہ سینٹ میں حزب مخالف کو چیلنج کیا کہ وہ قرآن کی کوئی آیت یا کوئی حدیث پیش کریں جس میں سربراہ حکومت اور سپہ سالار کے دو عہدے ایک شخص کے پاس ہونے کی ممانعت ہو۔
موصوف نے اس حد تک دعویٰ کیا کہ وردی مقدس ہے اور اس کی توہین قرآن کی توہین ہے، وردی کی مخالفت جہاد کی مخالفت ہے۔
یہ مختصر سا پس منظر صرف اس لیئے تحریر کیا ہے کہ اگر آج سپریم کورٹ نے صدر کے دونوں عہدوں کو انتخاب کی راہ میں حائل قرار نہیں دیا تو یہ کوئی انہونی بات نہیں۔ اور پھر آج 29ستمبر دو ہزار چار کو دنیا بھر نے ٹی وی پر ایک بار پھر اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر جو شرمناک مناظر دیکھے ہیں انہیں دیکھ کر ایک پاکستانی کے طور پر سر شرم سے جھک جاتا ہے۔
کیا بوالعجبی ہے کہ ایک فرد کی انا نے ساری قوم اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔اسلام آباد کی شاہراہ دستور کا حال بھی پاکستان کے دستور والا ہو چکا ہے۔
اندرالیکشن کمیشن میں صدر کے انتخاب کے لیئے کاغذات نامزدگی کی جانچ جاری تھی اور باہر عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والی اور عوام کی حفاظت کی ذمیدار پولیس اور انتظامیہ وکلا،صحافیوں،سیاسی کارکنوں اور خواتین کی صرف تذلیل ہی نہیں کر رہی تھی بلکہ اس طرح پٹائی کر رہپی تھی جیسے کسی دشمن ملک کا کوئی جاسوس قابو آ گیا ہو۔
اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں ادا کرنے والے صحافیوں کو ایک بار پھر اُس حکومت کی طرف سے ریاستی تشدد اور جبر کا نشانہ بننے پڑا جو یہ دعویٰ کرتے نہیں تھکتی کہ اس نے ملک میں سب سے زیادہ صحافتی آزادی دی ہے۔
مگر کیا اس حکومت کو یہ جواب دینے والا کوئی نہیں کہ کیا یہ نام نہاد صحافتی آزادی جو دراصل آزادی نہیں ہے اُس نے دے کر کوئی احسان کیا ہے۔ اور پھر یہ کیسی آزادی ہے کہ نہتے صحافیوں کو جانوروں کی طرح زدوکوب کیا جائے،انکے کیمرے توڑے جائیں اور انہیں گرفتار کیا جائے؟
آج 29ستمبر2007کے مناظر یوں تو گزشتہ مناظر سے بہت مختلف نہیں تھے لیکن ان تمام مناظرمیں تین منظر ایسے تھے جن میں مستقبل کے پاکستان کی ایک نمایاں جھلک نظر آتی ہے۔
ایک منظر تو پاکستان کے سپریم کورٹ کے سامنے کا تھا جسے کیمرے کی سچی آنکھ نے اسی طرح دکھایا جیسے یہ رونما ہو رہا تھا۔ نیلی وردی میں ملبوس ایک سپاہی عوام کے ہاتھ لگ چکا تھا اور عوام اسے اُس درد اور تکلیف کا احساس دلوا رہے تھے جو انکے ڈنڈوں ،لاٹھیوں اور آنسو گیس کی وجہ سے عام آدمی یا صحافی کو سہنا پڑتی ہے۔
دوسرا منظر یوں تھا کہ قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کو چند مشتعل افراد نے پولی کلینک میں تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں پولی کلینک کے ڈاکٹروں نے انہیں مشتعل ہجوم سے نکال کر ایک کمرے میں چھپا دیا۔
اور تیسرا منظر جو بار بار ٹی وی پر دیکھا گیا وہ پاکستان کے وزیر مملکت برائے اطلاعات طارق عظیم کا تھا جنہیں ایک ایمبولینس سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور بہت بُری طرح تو نہیں لیکن بحر حال اچھی طرح پیٹا گیا۔
صبح جس طرح پولیس نے معروف وکیل اعتزاز احسن کو پیٹا تھا اور انکی عینک چہرے سے غائب ہو گئی تھی اسی طرح طارق عظیم کی عینک بھی چہرے سے غائب تھی۔
میں سوچ رہا تھا کہ اب جو طارق عظیم کے چہرے پر عینک نہیں تو شاید انہیں اپنے ارد گرد کا منظر اور چہرے صاف نظر آئے ہوں کہ حکومت میں جانے کے بعد انسان کی نظر کیسی بدل جاتی ہے کہ اسے نوشتہ دیوار بھی نظر نہیں آتا۔
میں سمجھتا ہوں کہ اب ‘‘مشتری ہشیار باش‘‘ کا لمحہ آن پہنچا ہے۔ طارق عظیم اور جنرل مشرف سمیت انکےدوسرے ساتھیوں کو یہ سوچنا ہو گا کہ وہ اس مظلوم قوم کو دھکیل کر دیوار کے ساتھ جو لگا چکے ہیں تو کہیں اب ایسا نہ ہو کہ ایک طارق عظیم اور ایک پولیس والا نہیں بلکہ ایسے کتنے ہی لوگ عوام کے ہاتھ لگ جائیں اور کسی عدالت سے انصاف طلب کرنے کی بجائے عوام ظلم کا حساب خود لینے لگیں۔
ماضی قریب میں دنیا کے اکثر ممالک کی تاریخ ایسے کتنے ہی واقعات سے بھری پڑی ہے۔ چیکو سلواکیہ کے چاؤ شسکو ہوں یا ایران کے شاہ رضا شاہ پہلوی اور یا پھر اسی قبیل کے کتنے ہی افراد کہ جب عوام کا سیلاب اپنا رُخ متعین کرتا ہے تو پھر کوئی محل ،کوئی ایوان صدر،کوئی اسمبلی یا کوئی تھانہ یا عدالت محفوظ نہیں رہتی۔
کیا حکمرانوں میں کوئی ایک فرد بھی ایسا نہیں کہ جو اس وقت نوشتہ دیوار پڑھ سکے۔
تم خوش ہو کہ اس سر پہ ہے دستار فضیلت
دستار میں سر ہوتا ہے یہ دھیان میں رکھنا

:دیگر مضامین
(14.10.2008) سروں کی فصل پک کر ہو چکی تیار سُن لو!
(14.10.2008) لبنان میں امریکی مداخلت۔مسلمان حاکم ابھی تک سو رہے ہیں
(14.10.2008) کیاعدلیہ کا فیصلہ فتح و شکست کا معاملہ نہیں؟
(14.10.2008) ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو کیا کوئی پوچھنے والا ہے
(14.10.2008) ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف امریکی کوششیں جاری
(14.10.2008) جولائی 7”سیون سیون“ لندن کی خوفناک یادیں
(14.10.2008) وہی قتل بھی کرے ہے وہی لے ثواب اُلٹا
(14.10.2008) فہیم جوزی کی ایک نظم ‘‘اندھیرا‘‘
(14.10.2008) قومے فروختند چہ ارزاں فروختند
(14.10.2008) جمیل ملک،حسین و جمیل بھی اور ملک صفت بھی
(14.10.2008) ‘‘ستم کا یہ کھیل ختم سمجھو‘‘
(14.10.2008) جیتے گا کون دیکھئے نفرت کے کھیل میں
(14.10.2008) پمرا ترمیمی آرڈینینس یا کالا قانون
(14.10.2008) پاکستان میں ذرائع ابلاغ کو تاریخی آزادی دینےکی طرف ایک اور قدم؟
(14.10.2008) کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤں تمہیں قمر عباس۔تیسری قسط
(14.10.2008) ظالمو جواب دو خون کا حساب دو۔۔اس نعرے کا خالق
(14.10.2008) کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤں تمہیں قمر عباس۔دوسری قسط
(14.10.2008) خدا رحم کرے گا-یہ کہنا بھی اب ایک جھوٹ اور مذاق لگتا ہے
(14.10.2008) کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤں تمہیں قمر عباس۔پہلی قسط
(14.10.2008) اک طرفہ تماشہ ہے حسرت کی طبیعت بھی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں