16.10.2026, 11:29am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

اداکار لہری کو کراچی میں سپر، خاک کر دیا گیا۔انکی زندگی پر ایک نظر
15.09.2012, 01:05am , ہفتہ (GMT+1)

عالمی اخبار ریسرچ یونٹ

 اداکار لہری کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ فلمی صنعت کے بزرگ ترین فن کار تھے، انہیں مرحوم کامیڈی اداکار یعقوب کا جانشین قرار دیا جاتا تھا اور انہیں یعقوب کے مخصوص اور منفرد اسلوب کا امین بھی کہا جاسکتا ہے۔

 خوبصورت، برجستہ اور چبھتے ہوئے جملوں سے طنز و مزاح پیدا کرنا اور پھر انتہائی کامیابی سے ادا کرنا اداکار لہری کا حسن کمال و فن تھا۔ لہری ہجرت کرکے پاکستان تشریف لائے تو غم روزگار میں بڑی جان فشانی اور محنت سے شب و روز بسر کیے، شارٹ ہینڈ سیکھی اور کئی فرمز و سرکاری محکمے میں اسٹینو ٹائپسٹ کی ملازمت اختیار کی، جبکہ شام کے فاضل اوقات میں کراچی کے علاقے صدر میں ہوزری کی اشیاء بھی بیچیں، ان کا اصل نام سفیر اللہ تھا۔ 1955ء میں لچھو سیٹھ (شیخ لطیف فلم ایکسچینج والے) نے ایک فلم انوکھی بنانے کا اعلان کیا جس میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلئے ان کی بھانجی شیلا رمانی بھارت سے پاکستان تشریف لائیں اس طرح سفیر اللہ کو اس فلم میں اپنی خداد داد صلاحیتوں کو پردہٴ سیمیں پر پیش کرنے کا موقع ملا اور ان کی یہ پہلی فلم 1956ء کے اوائل میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

 لہری نے اپنے منفرد اسلوب سے بہت جلد ترقی کی منازل طے کیں، دیکھتے ہی دیکھتے وہ شہرت اور مقبولیت کے اس مقام پر پہنچ گئے جس کا انہوں نے چند سال قبل تصور بھی نہ کیا تھا۔ منور ظریف، نذر اور آصف جاہ کے بعد لہری کیلئے فلم انڈسٹری میں اپنے لیے جگہ بنانا کسی معرکے سے کم نہ تھا۔ لہری نے کم و بیش سوا دو سو فلموں میں کام کیا، جن میں انسان بدلتا ہے، رات کے راہی، فیصلہ، جوکر، کون کسی کا، آگ، توبہ، جیسے جانتے نہیں، دوسری ماں، اِک نگینہ، اِک مسافراِک حسینہ، چھوٹی امی، تم ملے پیار ملا، بہادر، نوکری، بہاریں پھر بھی آئیں گی، افشاں، رم جھم، بالم، جلتے سورج کے نیچے، پھول میرے گلشن کا، انجان، پرنس، ضمیر، آنچ، صائمہ، دل لگی، آگ کا دریا، ہمراز، دیور بھابھی، داغ، نئی لیلیٰ نیا مجنوں، بندھن، تہذیب، دلہن رانی، زبیدہ، زنجیر، نیا انداز، موم کی گڑیا، جلے نہ کیوں پروانہ، گھرہستی، رسوائی، بدل گیا انسان، اپنا پرایا، دو باغی، سوسائٹی، انہونی، ننھا فرشتہ، ایثار، دامن، آنچل، پیغام، کنیز ان کی معروف فلموں میں شامل ہوتی ہیں۔

لہری پر سب سے پہلے 1985ء میں بیرون ملک فلم کی شوٹنگ کے دوران فالج کا اٹیک ہوا، پھر قوت بینائی میں کمی آنے لگی، اس طرح وہ فلمی دنیا سے آہستہ آہستہ کنارہ کش ہوتے چلے گئے۔ لہری پاکستان کے وہ پہلے کامیڈین ہیں جنہوں نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ ’نگار‘ سب سے زیادہ حاصل کیے، ان کا آخری ایوارڈ بھی نگار ایوارڈ تھا جو 1993ء میں ان کی فلمی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ اداکار لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے وہ واحد مزاحیہ فنکار تھے جن کے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں پرستار موجود تھے، ہیں اور رہیں گے۔

ان کی زندگی کے آخری ایام میں اداکار معین اختر نے ان کی بڑی دیکھ بھال کی۔ اداکار لہری کا آخری ایام میں یہ کہنا تھا کہ مجھے اللہ کے بعد اس دنیا میں زندگی کے اس کٹھن سفر میں اداکار معین اختر، سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے ناصرف قدم قدم پر میرا خیال رکھا بلکہ ہر لمحہ خبر گیری بھی کی۔


:دیگر مضامین
(13.09.2012) گلگت بلتستان میں موت کا کھیل کون کھیل رہا ہے؟ایک سوال جو تشنہ جواب ہے
(04.09.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی تقریب
(31.08.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کا ایک اہم اجلاس جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوا
(29.08.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی تقریب
(26.08.2012) فرینکفرٹ میں فن وادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلٹس فورم کی نہایت کامیاب تقریب
(20.07.2012) سعودي عرب اور امارات ميں رمضان کا چاند نظر آگيا،آج جمعہ کو پہلا روزہ
(18.07.2012) آمد رمضان کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں
(14.07.2012) حسینی دائرۃ المعارف کی کتاب "الحسین فی السنۃ" پر مقالہ۔مولانا میرزا محمد جواد
(11.07.2012) طیبہ،طاہرہ،عابدہ،زاہدہ،بنت خیرالوریٰ،سیدہ فاطمہ۔ولادت سیدہ سلام اللہ
(06.07.2012) شعبان اور امام مہدی صاحب الزمان ۔ از ۔ سید اکمل حسین ۔ لندن
(26.06.2012)  وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰیْ‘‘ ۔عطائے الٰہی ہی تو ہے۔ شعبان اسپیشل
(25.06.2012) مرثیہ تحت اللفظ۔ شاعر۔سید قیصر بارہوی۔آواز۔سید اکمل حسین۔عالمی اخبار شعبان سپیشل
(23.06.2012) ولادت علمدار حسینی حضرت عباس،مولانا مرزا اطہر کا خطاب
(21.06.2012) اللہ کے حبیب نے فرمایا کہ شعبان میرا اور رمضان پروردگار کا مہینہ ہے
(19.06.2012) اللہ کے حبیب پاک کے چچا سید الشہدا حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ۔
(17.06.2012) سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور شب معراج از :۔ جویریہ بتول
(13.06.2012) دنیا بھر کی طرح لندن میں بھی اداروں اور گھروں میں امام جعفر صادق ع کی نیاز
(12.06.2012) مرکز اہلبیت بولٹن میں میلاد علی علیہ السلام کے موقع پر سید اکمل حسین کا تحت اللفظ
(07.06.2012) حضرت علی کرم اللہ وجہہ ۔۔ بہ کعبہ ولادت با مسجد شہادت
(05.06.2012) ظہور حضرت علی کرم اللہ وجہہ ....... از : شمس جیلانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں