لہری پاکستان فلم انڈسٹری اور دنیائے اُردو کے عظیم فرزند
08.10.2014,
پروفیسر شکیل احمد خان
فلم بینی کے اُس شوق میں جواب قصۂ پارینہ ہوگیاہے،جب لہری کی فلمیں دیکھنے کاموقع ملاتو مجھے سب سے پہلے لہری کے خوبصورت اُردو تلفظ نے اپنی طرف متوجہ کیا۔پاکستان فلم انڈسٹری کراچی سے لاہور منتقل ہوئی تو اُردو فلموں کے اداکاروں بالخصوص مزاحیہ اداکاروں میں لہری ہی تھے جن کا لب و لہجہ خالص اُردو اور فلم کی کہانی کے شایانِ شان تھا۔ایک طرف رنگیلا،منورظریف،زلفی،علی اعجاز وغیرہم تھے جن کی اداکاری اور فنکارانہ مہارت اوجِ کمال پر تھی مگر لہجہ غیراُردوہونے کے سبب وہ اُردو فلموں کے ذریعے اُردو زبان وبیان کی شان بڑھانے سے قاصر و عاجزہی رہے جبکہ لہری نے اِس فلم میڈیا کے ذریعے اُردوزبان وبیان کی خمیدہ کمر کو بھی درست کرنے کی خدمت انجام دی۔اللہ تعالیٰ اُنھیں غریقِ رحمت فرمائے بڑے آزاد مرد تھے۔
عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے
ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور
ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور
بے لاگ صحافت ہے۔ . رابطہ ٹیلی فون: لندن447796515479+ ، آسٹریلیا
61425201035+ ، ای میل:
رابطہ@عالمی
اخبار۔کوم۔ جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں