16.10.2026, 02:43am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

سید سجاد ناظم کی مجلس سوئم سولہ ستمبر اتوارکو مسجد علی نیو جرسی میں ہوئی
17.09.2012, 12:15am , سوموار (GMT+1)

سید سجاد ناظم زیدی

ناظم زیدی کی شدید علالت کی خبر سن کر لندن سے گئے ہوئے انکے عشروں کے عزیز ترین دوست راشد اشرف نے بتایا ہے کہ انکا انتقال جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یعنی تیرہ اور چودہ ستمبر دوہزار بارہ کی درماینی شب کوئی ساڑھے بارہ بجے ہوا اور نماز جنازہ جمعہ کو ہی مسجد علی سمر سیٹ نیو جرسی میں ادا کی گئی جس میں دو سو سے زیادہ افراد شامل تھے

نماز جنازہ کے بعد میت روبنز ول نیو جرسی کے قبرستان لے جائی گئی جہاں لگ بھگ ڈیدھ سو سوگواروں کی موجودگی میں انہیں سپرد خاک کیا گیا

انکا بیٹا حامد اور بیٹی عاطیہ انکی علالت کے دوران متواتر موجود رہے اور داماد نجیب بھی انتقال سے چند گھنٹے پہلے پہنچ گئے تاہم لندن سے آنے والے انکے بھتیجے علی تدفین تک نہ پہنچ پائے

 مرحوم ناظم زیدی کی مجلس سوئم اتوار سولہ ستمبر کی شام پانچ بجے مسجد علی نیوجرسی میں منعقد ہوئی
............................................................................................................
امریکہ کے شہر نیو جرسی میں مقیم پاکستان کی وزارت اطلاعات کے سابق افسر اور ایشیائی بنک کے ادارے ایشین پروڈکٹوٹی کے شعبہ اطلاعات کے سابق سربراہ سید سجاد ناظم زیدی آج جمعہ چودہ ستمبر کی صبح امریکہ کے شہر نیوجرسی میں انتقال کر گئے۔انکی تدفین کی تیاری کی جا رہی ہے

انا اللہ وانا الیہہ راجعون

انکی عمر کوئی اسی برس کے قریب بھی اور کچھ عرصہ پہلے ہی ڈاکٹرز نے پھیپھڑوں کا کینسر تشخیص کیا تھا لیکن رضائے الہی کہ وہ زیادہ دن حیات نہ رہ سکے اور آج جمعے کو روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

انہوں نے پسماندگان میں اپنی اہلیہ ستارہ زیدی کے علاوہ بیٹی عاطیہ زیدی اور بیٹا حامد زیدی چھوڑے ہیں

انکی اہلیہ ستارہ زیدی ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی اردو نیوز کاسٹر رہنے کے علاوہ ریڈیو جاپان کی اردو سروس سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں

ناظم زیدی بھارت کے شہر سہارن پور میں پیدا ہوئے تھے اور پاکستان ہجرت کے بعد وہ وزارت اطلاعات سے وابستہ رہے اور پھر بیس برس انہوں نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں گزارے جہاں وہ ایشیائی بنک کے ذیلی شعبے پوڈکٹوٹی کے اطلاعات کے شعبے کے سربراہ تھے

ناظم زیدی اعلیٰ ادنی ذوق کے حامل تھے اور انہوں نے متعدد دینی کتب کی تدوین بھی کی ہے

وہ اپنے تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے

عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے انکے انتقال ہپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی اہلیہ اور بچوں سے تعزیت کی ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انکو
 
جوار معصومین میں جگہ دے۔

قارئین سے درخواست ہے کہ وہ سید سجاد ناظم زیدی  ولد ہاشم زیدی کے لیئے ایک سورہ فاتحہ تلاوت فرمائیں اور نماز وحشت ادا کریں

:دیگر مضامین
(16.09.2012) ممتاز افسانہ نگار ہاجرہ مسرور 15 ستمبر 2012 ء کو کراچی میں تراسی سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
(15.09.2012)  ادبی تنظیم بزم اردو سیتاپورکی آئندہ طرحی شعری نشست سات اکتوبر کو ہو گی
(15.09.2012) پاکستان کے موجودہ تکلیف دہ حالات پر پاک یورو جرنلٹس فورم کے تحت کل اہم مذاکرہ
(11.09.2012) لاہور کا بازار حُسن۔جمیلہ،طاہرہ اور مفکر شیخ۔ایک سچی کہانی
(08.09.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔23ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(05.09.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی محمد خوشتررحمٰن خان کو عالمی اخبار کا بیورو چیف بھارت بننے پر مبارک
(26.08.2012) فرینکفرٹ کی معزز شخصیت سید سعید کی صاحبزادی فوزیہ سید نے بائیو آرگنز کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر لی
(24.08.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٍتس فورم کی تقریب آج ہفتے کے روز
(23.08.2012) فرینکفرٹ کی مقبول شخصیت صالح جی کو دوستوں اور احباب کی موجودگی میں دفن کر دیا گیا
(21.08.2012) پاکستان کے سينئر صحافي شميم الرحمن منگل کی صبح کراچي ميں انتقال کرگئے
(18.08.2012) یوم آزادی پاکستان کی تقریب پاکستانی قونصلیٹ فرینکفرٹ میں
(17.08.2012) حسینی دائرۃ المعارف کی کتاب "الحسین والتشریع الاسلامی جلد 1 پر مقالہ
(10.08.2012) اللہ کے حبیب نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہو اور علی اس کا دروازہ ہیں
(09.08.2012) بھارت کے تاریخی شہر لکھنؤ میں شہادت علی علیہ السلام کے سلسلے کا جلوس
(08.08.2012) رمضان کی انیس سے اکیس تک باب العلم علی علیہ السلام کے ایام شہادت
(05.08.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔22ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(04.08.2012) امام حسن ع سبز قبا عليہ السلام کے یوم ولادت با سعادت پر ایک جائزہ
(02.08.2012) معروف اور مقبول غزل گو شاعر شہزاد احمد شہزاد کی وفات۔تدفین جمعرات کر دی گئی
(27.07.2012) نئے چیف الیکشن کمشنرجسٹس ر فخرالدین جی ابراہیم کی مصروف زندگی
(23.07.2012) قمر رضوی کے سفرنامےسفر,حیرت و عشق کے بعد ایک اور نیا سلسلہ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں