16.10.2026, 04:21pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

مذہب پر منافرت کے دھندے بند کیے جائیں ۔ فرینکفرٹ میں مذاکرہ
18.09.2012, 08:10pm , منگل (GMT+1)

طاہر ملک۔ بیورو چیف ۔عالمی اخبار۔جرمنی
 یہ اجلاس مسلمانوں کے عقائد کے خلاف اشتعال انگیز فلم کی بھر پور مذمت کرتا ہے اور اسکے خلاف مظاہروں میں عوامی املاک کونقصان پہنچانے والوں کی بھی کیونکہ شر پسندی کا مقابلہ شرپسندی سے نہیں بلکہ عقل اور شعور سے کرنا چاہیے ۔
۔ مذہب کی بازاری حیثیت و ہیت کو تبدیل کرکے اسے ذاتی معاملہ بنا کر اس میں سماجی مداخلت اور سرمایہ کاری بند کی جائے جس کے بغیر اسکی عزت بحال نہیں ہو سکتی ۔

۔ تمام تعصبی اور انتشار ،و اشتعال پھیلانے والی مذہبی جماعتوں اور تنظیموں پر مکمل پابندی عائد کی جائے انکے تمام اثاثے اور اکاونٹس کو قومی تحویل میں لیا جائے ۔
۔خستہ سماجی حالات جو دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ہیں انکے خاتمے کے لیے عوام متحد ہو جائیں ۔

یہ تین بنیادی قرار دادیں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاک یورو جرنلسٹس فورم اور چنگاری فورم کے تحت ہونے والے ایک مذاکرے میں پیش کر کے منظور کی گئیں جس کا عنوان تھا فرقہ واریت کا خاتمہ کیسے ممکن ہے ۔ جس میں مختلف مکتب فکر کے نمائندوں نے شرکت کی اور ایک بھرپور علمی بحث کے بعد مندرجہ بالا قرار دادوں کو مکمل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ۔

مذاکرے کی بحث میں حصہ لینے والوں میں ارشاد ہاشمی ، سعید خان ،بابر چشتی ، خالد سلیم ، طارق ہاشمی ،طاہر ملک ،ذیشان علی ، یعقوب احمد ، سید سعید ، رانا بشیر ، شفیق مراد اور دانیال رضا شامل ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ ۔ اسلام کے خلاف بنائی جانے والی یہ فلم صرف ایک اشتعال انگیزی ہی نہیں ہے بلکہ امریکی حکمرانوں کے نام نہاد تہذیبوں کے تصادم کے نظریے کو دنیا پر مسلط کرکے عوامی تحریکوں کو تقسیم کرنا انکو کمزور کر نا اور مالیاتی استحصال کے جبر اور سامراجی حکمرانی کو بڑھنا مقصد ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اس مغربی اشتعال انگیزی میں مغرب کے حکمرانوں کے ساتھ ساتھ مشرق او ر خاص طور پر عرب اور مشرق وسطی کے حکمران بھی اس میں برابر کے شریک جرم ہیں جن کے مفادات اور عیاشیا ں موجودہ نظام اور مغربی طاقتوں سے منسلک ہیں جو عوام کے خلاف سامرجی پالیسیوں اور انکے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں موجودہ مسلمانوں کے خلاف یہ فلم حکمرانوں کی شعوری سازش ہے تاکہ موجودہ عالمی بحران سے عوام کی توجہ تبدیل کی جاسکے ۔

اس اجلاس میں پاکستان میں مذہبی قتل گری جس میں شیعہ اور سنی اور اقلیتوں کا قتل عام شرم ناک اور عوام کو جہالت اور پسماندگی میں دھکیلنے کی سازش ہے جو قابل مذمت ہے اس منافرت کے پیچھے رجعتی حکمران اور ریاستی ادارے متحرک ہیں جن میں سعودی ، کویت اور مغرب کے حکمران بھی اپنے مالیاتی حکمرانی کے مفادات کی باریابی کر رہے ہیں ۔ کیونکہ دنیا میں آج سکیس اور مذہب سب سے بڑے کاروبار بن چکے ہیں جو انسانیت کی تذلیل ہے ۔

تمام افراد اس پر متفق تھے کہ جب تک سماج میں طبقاتی تفریق موجود ہے کوئی اس بنیادی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ۔اور موجودہ انتشار زدہ معاشرے میں ہر درست عمل بھی اپنے منفی نتائج رکھتا ہے ۔آج حقیقی تبدیلی سماجی تبدیلی ہی ہے جس میں سب سے پہلے ہر شخص کو روزگار کی مکمل ضمانت ہو اور معقول اجرت ہو روٹی کپڑے مکان کے علاوہ آج کی تمام انسانی بنیادی ضروریا ت جس میں صحت، صفائی ، تعلیم وغیرہ کی مفت فراہمی ریاست کی اول ذمہ داری ہو ۔ اس فلم کی اشتعال انگیزی اور پاکستان میں بڑھتی مذہبی فرقہ واریت کے خلاف جدوجد موجودہ مالیاتی نظام کی تبدیلی کی عوامی جدوجہد ہے


:دیگر مضامین
(17.09.2012) ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کا بیٹا بھی ملوث ہے
(15.09.2012) اداکار لہری کو کراچی میں سپر، خاک کر دیا گیا۔انکی زندگی پر ایک نظر
(13.09.2012) گلگت بلتستان میں موت کا کھیل کون کھیل رہا ہے؟ایک سوال جو تشنہ جواب ہے
(04.09.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی تقریب
(31.08.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کا ایک اہم اجلاس جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوا
(29.08.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی تقریب
(26.08.2012) فرینکفرٹ میں فن وادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلٹس فورم کی نہایت کامیاب تقریب
(20.07.2012) سعودي عرب اور امارات ميں رمضان کا چاند نظر آگيا،آج جمعہ کو پہلا روزہ
(18.07.2012) آمد رمضان کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں
(14.07.2012) حسینی دائرۃ المعارف کی کتاب "الحسین فی السنۃ" پر مقالہ۔مولانا میرزا محمد جواد
(11.07.2012) طیبہ،طاہرہ،عابدہ،زاہدہ،بنت خیرالوریٰ،سیدہ فاطمہ۔ولادت سیدہ سلام اللہ
(06.07.2012) شعبان اور امام مہدی صاحب الزمان ۔ از ۔ سید اکمل حسین ۔ لندن
(26.06.2012)  وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰیْ‘‘ ۔عطائے الٰہی ہی تو ہے۔ شعبان اسپیشل
(25.06.2012) مرثیہ تحت اللفظ۔ شاعر۔سید قیصر بارہوی۔آواز۔سید اکمل حسین۔عالمی اخبار شعبان سپیشل
(23.06.2012) ولادت علمدار حسینی حضرت عباس،مولانا مرزا اطہر کا خطاب
(21.06.2012) اللہ کے حبیب نے فرمایا کہ شعبان میرا اور رمضان پروردگار کا مہینہ ہے
(19.06.2012) اللہ کے حبیب پاک کے چچا سید الشہدا حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ۔
(17.06.2012) سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور شب معراج از :۔ جویریہ بتول
(13.06.2012) دنیا بھر کی طرح لندن میں بھی اداروں اور گھروں میں امام جعفر صادق ع کی نیاز
(12.06.2012) مرکز اہلبیت بولٹن میں میلاد علی علیہ السلام کے موقع پر سید اکمل حسین کا تحت اللفظ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں