16.10.2026, 04:02pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

جر منی ۔ سانجھا پنجاب کے ترقی پسندوں کا اکٹھ اور پنجابی ادبی سنگت جرمنی کی تشکیل نو
21.09.2012, 03:41am , جمہ (GMT+1)

طاہر ملک۔دانیال رضا۔جرمنی۔فرینکفرٹ

‎انیس ستمبر کو جرمنی کے شہر ڈرام شٹاڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں پنجابی ادبی سنگت جرمنی کا ایک مرکزی اجلاس ہوا جس میں انڈین اور پاکستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ترقی پسندوں ادیبوں ، لکھاریوں اور دوسرے افراد نے شرکت کی جس میں پنجابی ادبی سنگت جو کئی دہائیوں سے فرینکفرٹ میں قائم ہے لیکن پچھلے کئی سالوں سے غیر متحریک ہے ا سکی از سر نو تعمیر کا اعلان کیا گیا اور اس کے منشور اور تنظیمی ڈھانچے پر بھی بات چیت کی گئی اور اس کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پنجابی ادبی سنگت کو جلد فرینکفرٹ میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا اور اسکے تحت پنجاب کی زبان اور اسکے ترقی پسند کلچر اور تحریکوں کو آج کے عالمی صورتحال میں اجاگر کیا جائے گا ۔

‎اس اجلاس میں طفیل خلش ، آنکھی ابراہمی پوری ، طاہر چیمہ ، جفری ،محمود سعید ، طاہر ملک ، ناصر اور دانیال رضا نے شرکت کی ۔جس میں کہا گیا کہ پنجاب کا کلچر ہمیشہ سے ترقی پسند رہا ہے اور برطانوں سامراج کے خلاف بھی پنجاب کی انقلابی تحریکیں سر فہرست ہیں ۔ بھگت سنگھ اور اسکے ساتھیوں کی جدوجہد آج بھی مشعل راہ ہے اسکے باوجود کے موجودہ حکمرانوں اور ملائیت نے اسے ہر طرح سے دفن کرنے کی کوشیشیں کئیں ۔ جبکہ پنجاب کی شاعری بھی رجعت پرستی کے خلاف عوامی انقلاب کی علم بردار ہے جبکہ اب ملائیت اور عربی زبان کو مسلط کر کے رجعت پر ستی اور پسماندگی کو ابھارا جا رہا ہے جس سے آج ہر طرف بربریت کا بازار گرم ہے اور مذہبی قتل گری بھی علاقائی اقدار کی پامالی کی اعکاسی ہے ۔ موجودہ بنیاد پرستی کی یلغار سے پنجاب میں انقلابی تحریکوں اور پنجاب کے عوام کی جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے خلاف جدوجہد کو پس منظر میں دھکیل کی کوشیش ہے اور استحصال کی حکمرانی کو جاری رکھنا ۔

‎زبان اور ثقافتی ورثہ کسی قوم اور علاقاقے کا لاکھوں سالہ مشترکہ رہن سہن اور مسائل کے خلاف جدوجہد اور تجربات ہو تے ہیں۔ زبان کسی بھی علاقے کے لوگوں کا احساس اور وجود ہوتی ہے اور معاشرتی زندگی کی بنیاد ۔ کسی بھی قوم سے اسکی زبان چھین لینا اسکی موت ہوتی ہے ۔ زبان کا تحفظ بھی سرمایہ داری کے تحت ممکن نہیں کیونکہ جب تک زبان میں ریاستی سرمایہ کاری اور اس کی سماجی حیثیت اور اہمیت کو سرکاری سطح پر رائج نہیں کیا جاتا زبان کو اسکی موت سے کوئی نہیں بچا سکتا اس لیے زبان کے تحفظ کی جدوجہد بھی ایک مرحلے پر نظام سے ٹکراتی ہے جس کے تبدیلی کے بغیر زبان کا تحفظ ممکن نہیں رہتا اس لیے زبان اور علاقائی ثقافت کی بقا کی جنگ براہ راست نظام کی تبدیلی کی طبقاتی جدوجہد سے منسلک ہیں ۔ ،، پنجابی ادبی سنگت جرمنی ،، جرمنی سمیت تمام یورپ اور دنیا میں انڈین اور پاکستانی پنجاب جو کہ پنجابی عوام اور محنت کشوں کا سانجھا پنجاب ہے کے مشترکہ ادب اور کلچر کو پرموٹ کر کے پنجابی زبان کا دفاع کیا جائے گا اور سرمایہ داری ، جاگیرداری سامراجی تسلط کے خلاف پنجابی زبان کی انقلابی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور پنجاب ورثے کو اس کا ایک انقلابی زرائع بنایا جائے گا ہماری جدوجہد کی منزل طبقات سے پاک سماج ہے ۔

‎پنجابی ادبی سنگت جرمنی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ ہم ہر زبان کی اہمیت اور آزادی کے طرف دار ہیں ہم زبان کے تعصب اور ہر بنیاد پرستی کے خلاف ہیں ۔ لاہور میں شادمان چوک کا نام بھگت سنگھ شہید چوک رکھنے کی تحریک پر بات چیت ہوئی ۔ بہت جلد آئندہ اجلاس کرکے پنجابی ادبی سنگت جرمنی کے تحت فرینکفرٹ میں ایک پنجابی مشاعر ے کا اعلان کیا جائے گا



:دیگر مضامین
(18.09.2012) مذہب پر منافرت کے دھندے بند کیے جائیں ۔ فرینکفرٹ میں مذاکرہ
(17.09.2012) ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کا بیٹا بھی ملوث ہے
(15.09.2012) اداکار لہری کو کراچی میں سپر، خاک کر دیا گیا۔انکی زندگی پر ایک نظر
(13.09.2012) گلگت بلتستان میں موت کا کھیل کون کھیل رہا ہے؟ایک سوال جو تشنہ جواب ہے
(04.09.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی تقریب
(31.08.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کا ایک اہم اجلاس جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوا
(29.08.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی تقریب
(26.08.2012) فرینکفرٹ میں فن وادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلٹس فورم کی نہایت کامیاب تقریب
(20.07.2012) سعودي عرب اور امارات ميں رمضان کا چاند نظر آگيا،آج جمعہ کو پہلا روزہ
(18.07.2012) آمد رمضان کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں
(14.07.2012) حسینی دائرۃ المعارف کی کتاب "الحسین فی السنۃ" پر مقالہ۔مولانا میرزا محمد جواد
(11.07.2012) طیبہ،طاہرہ،عابدہ،زاہدہ،بنت خیرالوریٰ،سیدہ فاطمہ۔ولادت سیدہ سلام اللہ
(06.07.2012) شعبان اور امام مہدی صاحب الزمان ۔ از ۔ سید اکمل حسین ۔ لندن
(26.06.2012)  وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰیْ‘‘ ۔عطائے الٰہی ہی تو ہے۔ شعبان اسپیشل
(25.06.2012) مرثیہ تحت اللفظ۔ شاعر۔سید قیصر بارہوی۔آواز۔سید اکمل حسین۔عالمی اخبار شعبان سپیشل
(23.06.2012) ولادت علمدار حسینی حضرت عباس،مولانا مرزا اطہر کا خطاب
(21.06.2012) اللہ کے حبیب نے فرمایا کہ شعبان میرا اور رمضان پروردگار کا مہینہ ہے
(19.06.2012) اللہ کے حبیب پاک کے چچا سید الشہدا حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ۔
(17.06.2012) سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور شب معراج از :۔ جویریہ بتول
(13.06.2012) دنیا بھر کی طرح لندن میں بھی اداروں اور گھروں میں امام جعفر صادق ع کی نیاز



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں