چند روز قبل ٣٠ ستمبر بروز اتوار کو لندن کے علاقے ہانسلو میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئی جسکا اہتمام معروف کرکٹر اشتیاق خان کے گھر پر انکی والدہ کی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کے لیئے کیا گیا تھا۔ اس مجلس عزا میں مرثیے کا ذوق رکھنے والے چنیدہ مدعو کردہ افراد نے شرکت کی
مجلس کا آغاز حدیث کساء سے کیا گیا اس کے بعد سوز خوانی اور مرثیہ خوانی کی گئی جس میں عباس کوثر ، کوثر شاہ راقم اور شاعر آل عبا سید صفدر ہمدانی نے ماں کے موضوع پر مرثیہ نو تصنیف پڑھااور جناب سیدہ کو پرسہ دیا گیا ی
مجلس اشتیاق خان نے اپنی والدہ کی برسی اور اپنی جدہ نانی کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کراوئی تھی
اس مجلس میں سید اکمل حسین نے جناب قیصر بارہوی کی اردو ادب میں ایک شاہکار مرثیہ کینز زہرا بی بی فضہ سلام اللہ علیہا بھی پیش کیا
یاد رہے کے بانی مجلس کی نا نی کا انتقال گزشتہ ہفتہ کو پاکستان میں ہوا اور مرحومہ کو ان کے آبائی گائوں میں مدفن کیا گیا
شاعر آل عباء سید صفدر ھمدانی سے اپنے تحریر کردہ مقبول مرثیے سے قبل مختصر خطاب میں اس بات پت زور دیا کہ مکتب اہلبیت اور علی سے پیار کرنے والوں کا تشخص علم ہے اور اسی بنیاد پر روز حشر سب ے سخت امتحان علی سے محبت کا دعویٰ کرنے والے کا ہو گاانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دین سے آگاہی اور دینی امور بجا لاناافراد کی ذمیداری ہے اور ہم نے اپنے سارے فرائض ملاں مولوی کے ہاتھ میں دے رکھے ہیں جسکی وجہ سے ایک تو دین اور ذکر اہلبیت میں کمرشل ازم نے فروغ پایا ہے اور دوسرے اکثریت کی زندگیوں پر ملائیت کا قبضہ ہے
انہوں نے کہا کہ دین و سیاست سمیت ہر شعبے میں قائدین قابل تقلید اور نمونہ عمل ہوتے ہیں اور اگر کہیں قائدین ہی بدکرداری اور بے عملی کی مثال بن جائیں تو وہاں مقلدین کی حالت کیا ہو گی؟
عالمی اخبار کے سر کردہ افراد بانی مجلس کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لئے دعا گو ہیں کہ مرحومہ اور ان کی والدہ کے درجات کو رب العلیم محمد و آل محمد کے قرب میں اعلیٰ مقام عطا کرئے ۔
مجلس کے بعد امام عالی مقام کی نزر کا اہتمام تھا جو شریک مجلس مومنین کو پیش کی گئی۔