16.10.2026, 03:37am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

کشمیری رہنما مولانا یعقوب چشتی کی اہلیہ کی رسم سوئم اتوار کو ادا کی گئی
08.10.2012, 02:15am , سوموار (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ خبر
معروف کشیری رہنما اور سماجی کارکن مولانا یعقوب چشتی کی اہلیہ شکیلہ چشتی  چونسٹھ برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد لندن کے ایک ہسپتال میں بدھ کے روز انتقال کر گئیں انہیں جمعرات کو بعد از نماز ظہر گرین فورڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا اور اب انکی رسم سوئم اتوار سات اکتوبر کو بعد نماز ظہر ساؤتھ آل کی جامع مسجد اسلامک سینٹر میں ادا کی گئی۔
انااللہ و انا الیہہ راجعون

سوئم میں مخلتف طبقہ فکر کے لوگوں کے علاوہ اعزہ واقربا اور دوست احباب نے شرکت کی۔قرآن خوانی کے بعد امام مسجد نے موت و حیات کے فلسفے پر مختصر گفتگو کی اور بعد میں دعائے مغفرت کی گٗی اور فاتحہ دیا گیا

لندن کے وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے گیارہ بجے میت نارتھ اولٹ میں انکے گھر سے 
تدفین کے لیئے میت گرین فورڈ کی مدینہ مسجد میں لے جائی گئی جہاں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات موجود تھے جن میں لارڈ نذیر احمد،پاکستانی ہائی کمیشن کے منسڑ کیمونٹی ویلفیئر اور متعدد صحافی اور سیاسی شخصیات نمایاں تھیں

نماز جنازہ سے قبل منتخب حضرات نے سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کیا جسکے بعد مولانا یعقوب چشتی نے سب احباب کا شکریہ ادا کیا

نماز جنازہ کے بعد میت کو گرین فورڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

مرحومہ کے جنازے میں لندن کے علاوہ۔ مانچسٹر،بریڈ فورڈ، بر منگھم،کارڈیف اور دیگر شہروں سے بھی احباب نے شرکت کی

مرحومہ نے اپنے پس ماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں

ادارہ عالمی اخبار نے مولانا یعقوب چشتی سے انکی اہلیہ اور بچوں سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ مالک موت وحیات مرحومہ کو اپنے جوار خاص میں جگہ دے اور انکی مغفرت فرمائے

ادارہ عالمی اخبار اپنے قلم کاروں اور قارئین سے دورہ فاتحہ کی درخواست کرتا ہے

:دیگر مضامین
(02.10.2012) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ تیسری قسط۔از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(02.10.2012) مجتبیٰ حسین مرزا بہتر سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد نیوجرسی میں انتقال کر گئے
(25.09.2012) مظفر رزمی چھہتر سال کی عمر پا کر انیس ستمبر کو مظفر نگرمیں رحلت کر گئے
(21.09.2012)  کراچی اٹھارہ دنوں میں فائرنگ ، پرتشدد واقعات اور آتشزدگی میں 413 افراد ہلاک
(20.09.2012) نیو جرسی میں انتقال کرنے والے سید سجاد ناظم زیدی مرحوم کی یاد میں
(18.09.2012) حسینی دائر ۃ المعارف کے علمی و تحقیقی عمل کا ایک باب ۔مولانا میرزا محمد جواد
(17.09.2012) سید سجاد ناظم کی مجلس سوئم سولہ ستمبر اتوارکو مسجد علی نیو جرسی میں ہوئی
(16.09.2012) ممتاز افسانہ نگار ہاجرہ مسرور 15 ستمبر 2012 ء کو کراچی میں تراسی سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
(15.09.2012)  ادبی تنظیم بزم اردو سیتاپورکی آئندہ طرحی شعری نشست سات اکتوبر کو ہو گی
(15.09.2012) پاکستان کے موجودہ تکلیف دہ حالات پر پاک یورو جرنلٹس فورم کے تحت کل اہم مذاکرہ
(11.09.2012) لاہور کا بازار حُسن۔جمیلہ،طاہرہ اور مفکر شیخ۔ایک سچی کہانی
(08.09.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔23ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(05.09.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی محمد خوشتررحمٰن خان کو عالمی اخبار کا بیورو چیف بھارت بننے پر مبارک
(26.08.2012) فرینکفرٹ کی معزز شخصیت سید سعید کی صاحبزادی فوزیہ سید نے بائیو آرگنز کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر لی
(24.08.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٍتس فورم کی تقریب آج ہفتے کے روز
(23.08.2012) فرینکفرٹ کی مقبول شخصیت صالح جی کو دوستوں اور احباب کی موجودگی میں دفن کر دیا گیا
(21.08.2012) پاکستان کے سينئر صحافي شميم الرحمن منگل کی صبح کراچي ميں انتقال کرگئے
(18.08.2012) یوم آزادی پاکستان کی تقریب پاکستانی قونصلیٹ فرینکفرٹ میں
(17.08.2012) حسینی دائرۃ المعارف کی کتاب "الحسین والتشریع الاسلامی جلد 1 پر مقالہ
(10.08.2012) اللہ کے حبیب نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہو اور علی اس کا دروازہ ہیں



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں