|
عالمی اخبار کے نام
23.01.2009, 01:09am , جمہ (GMT+1)
فراز ایمان۔کراچی
جناب مدیر اعلیٰ عالمی اخبار اسلام علیکم
جناب میرا نام فراز ایمان ہے اور میں جامعہ کراچی میں صحافت کا طلب علم ہوں اور عالمی اخبار کوئی ایک ماہ سے اپنے ایک دوست کے کہنے پر دیکھ رہا ہوں۔
صحافت کے ایک طالب علم کے طور پر یہ صرف میرا ہی نہیں بلکہ ہمارے شعبے کے بیشتر طالب علموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر صیہونیت جو اسقدر سخت حملہ کیا اور انسانیت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں اُس پر عالم اخبار نے جس طرح خبریں،تصاویر اور وڈیو پیش کیں وہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس پر پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے۔
مجھے یہ کہنے میں خوشی ہو رہی ہے کہ دنیا کے اتنے بڑے بڑے خبری اداروں کی ویب سائٹ نے اس طرح سے اس سارے واقعات کی کوریج نہیں کی جس طرح عالمی اخبار نے ایک مشن کے تحت کی ہے۔
آج کی مفادات کی اس دنیا میں حق کا ساتھ دینا اور خبر کو اسکے معیار کے مطابق پیش کرنا بلاشبہ ایک جہاد ہے۔
میں جامعہ کراچی کے شعبہ صحافت کے تمام طلبا کی طرف سے اس اخبار کے سارے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔
واسلام فراز ایمان کراچی
|