|
امام سید سجاد ابن الحسین کی شہادت
23.01.2009, 01:08am , جمہ (GMT+1)
عالمی اخبار ریسرچ یونٹ
تیرہ سوپینتیس سال قبل سن پچانوے ہجری قمری کوامام زین العابدین علیہ السلام شہید ہوئے ۔
آپ سن اڑتیس ہجری قمری کومدینہ منورہ میں اس دنیامیں تشریف لائے ۔ امام زین العابدین علیہ السلام نے میدان کربلا میں اپنے پدربزرگوارسیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی اوران کی شہادت کے بعد پیغام کربلاکوعام کرنے اورسیدالشہداء کے مشن کوآگے بڑھانے کی سنگین ذمہ داری سنبھالی اورامام حسین علیہ السلام کی لافانی تحریک کے مقاصدکوبیان کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری بہت ہی جامع طریقے سے اداکی ۔
امام سجادعلیہ السلام نے اسی طرح قرآنی و اسلامی تعلیمات ومعارف اوراسلامی تہذیب وتمدن کی بنیاد ڈالنے میں بہت زیادہ کوشش کی اوراپنی خاص تدبیر ودوراندیشی کے ذریعہ مسلم دانشوروں کی تربیت فرمائی تاکہ اس طرح قرآن وسنت محفوظ رہ جائے عالم اسلام اورپوری انسانیت کے لئے امام زین العابدین علیہ السلام کا ایک اوراہم کارنامہ دعاکی شکل میں گرانقدراورجاودانی مطالب کا بیان کرنا ہے اورآپ کی دعاؤں کا مجموعہ آج قرآن کریم اورنہج البلاغہ کے بعد اسلامی تعلیم ومعارف کے بعد کتاب کی شکل ميں سب سے گرانبہاخزانہ ہے اس عظیم مجموعہ کانام صحیفہ سجادیہ ہے جس کا دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے ۔
آج کی مناسبت سے پوری دنیامیں اہل بیت اطہار کے شیدائی بیمار کربلا کاغم منارہے ہيں اوراسی سلسلے میں پاکستان ۔بھارت،ایران اور دنیا بھر میں بھی تمام چھوٹے بڑے شہروں اورقصبوں میں بیمار کربلاکا غم منایا جارہا ہے
|