
پنجابی ادنی سنگت جرمنی کا دوسرا اجلاس گزشتہ دنوں منعقد ہوا جس کی صدارت پنجابی زبان کے مشہور شاعر جناب طفیل خلش نے کی۔ اجلاس میں گزشتہ میٹنگ کی کاروائی پر عمل درآمد کا جاٗزہ لیا گیا اور جرمنی سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں پنجابی زبان وادب کی ترویج کے طریقوں اور رابطہ سازی پر غور کیا گیا
اس اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دسمبر میں یورپ کی سطح کی ایک بڑی تقریب منعقد کروائی جائے گی جس میں پنجابی مشاعرے کے ساتھ بھگت سنگھ پر ایک سیمینار بھی ہو گا
اس تقریب کے انتظام و انصرام کے لیئے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو اپنی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ اس کمیٹی میں طفیل خلش، ارشاد ہاشمی،محمود سعید اور انکھی ابراہیم پوری شامل ہیں

اجلاس میں طے پایا کہ یورپ بھر میں ہر سطح پر پنجابی ادب اور شاعری کو فروغ دینے کے اقدامات کیئے جائیں گے
پنجابی ادبی سنگت کے اس اجلاس میں طفیل خلش ، ارشاد ہاشمی،محمود سعید،طاہر ملک،دانیال رضا،اور سید سعید احمد نے شرکت کی،