15.10.2026, 06:39am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ملالہ یوسف زءی برمنگھم مینں زیر علاج ہے۔طویل نگہداشت کی ضرورت ہے
17.10.2012, 05:45am , بدھ (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ تحقیقی رپورٹ

سوات کی حسین وادی ، مینگورا ٹاؤن  سال تھا انیس سو اٹھانوے  ایک پری ملالہ یوسف زئی پیدا ہوئی۔ روشن چمکتی آنکھیں ذہانت عزم و ہمت کی مثال  جس نے ہمیشہ علم کی شمع سے محبت کی جہل کے علمبرداروں سے ٹکر لی۔

ملالہ نے تعلیم حاصل کرنا اور اسے عام کرنے کا عزم کیا جب حسین ترین وادی سوات میں ظلم کا عروج تھا ۔ تعلیم کے دروازے بند کئے جانے لگے۔ظلم و ستم کا سلسلہ جاری تھا۔ اس وقت یہ نڈر ، امن پسند لڑکی چپ نہ رہی یہ سال دوہزار نو تھا۔ ملالہ نے سوات میں جاری ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے کا یہ انداز اپنایا کہ روزانہ ڈائری لکھنا شروع کیا۔ 

ڈائری کے اوراق میں اس روز پیش آنے والے واقعات کا ذکر ہوتا۔ ایک ایک لفظ سوات میں ہونے والی ناانصافیوں اور علم دشمنوں کے سلوک کے کرب کی عکاسی کرتاظلم سہنا بھی ظلم ہے اُس کے خلاف آواز اٹھائی ملالہ نے ۔ گل مکئی کے فرضی نام سے لکھی جانے والی ڈائری جو بین القوامی میڈیا پر شائع ہوتی رہی  اور بہت سے راز افشا ہوتے رہے۔ 

 دنیا کی توجہ گل مکئی کی جانب مبذول ہوگئی حکومت کی جانب سے لالہ کو ستارہ جرات ملا۔ اور انٹر نیشنل پیس ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کر دیا گیا ملالہ اپنے عزم پر قائم رہی ، اُس نے ملنے والی انعامی رقم غریب بچوں کی تعلیم اور فلاح میں خرچ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ 
 
سوات میں بچیوں کی تعلیم کے لیے گرانقدر خدمات فراہم کرنے والی اس ہونہار پاکستانی کو سیاست میں بہت زیادہ دلچسپی ہے یہ بڑی ہوکر اپنی سیاسی پارٹی تشکیل دنیا چاہتی ہے جس کی جڑیں پورے پاکستان میں ہوں ، اور اس کی پارٹی میں پڑھے لکھے لوگ ہوں۔ 

سندھ اسمبلی نے ملالہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے قرار داد بھی منظور کی اور کراچی کے مشن روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز اسکول کو ملالہ کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ 

ملالہ نہ صرف اپنی سوچ کو قلم کے ذریعے لفظوں میں ڈھالنا جانتی ہے بلکہ گفتگو کا فن بھی خوب رکھتی تھی۔ اے آر وائی کے خصوصی پروگرام میں جب اسے پروگرام اینکرنگ کے لئے کہا گیا تو اس نے بڑے دلچسپ انداز میں اس کام کو بخوبی نبھایا۔ علم دشمن کے حملے میں زخمی ملالہ آج اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ ننھے ہاتھوں سے لے کر کپکپاتے ہاتھ تک سب ملالہ کی زندگی کی دعا کے لئے اُٹھے ہوئے ہیں۔ 
ملالہ  سفر ابھی جاری ہے جلد صحت یاب ہوجاؤ۔


سوات میں کشیدہ حالات کے باعث نقل مکانی کرنے والوں میں ہونہار طالبہ ملالہ یوسف زئی بھی شامل تھی۔ شدت پسندی کے خلاف قلم کے ذریعے بے مثال جدو جہد پر ملالہ کو امن ایوارڈ سے نوازاگیا ۔

 شدت پسندوں کے قلع قمع ہونے کے بعد وادی سوات کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔ سوات سے شہریوں کی نقل مکانی کو تین سال مکمل ہو گئے۔ نقل مکانی کرنے والوں میں آٹھویں جماعت کی طالبہ بھی شامل ہے جس کا خاندان بھی گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

 
 سوات میں دو ہزار نو میں آپریشن سے پہلے حالات انتہائی خراب تھے اور شدت پسند بیشتر علاقوں پر قابض تھے۔ لڑکیوں کی تعلیم پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔ جنگجووٴں کے خوف سے کوئی شہری میڈیا سے بات نہیں کرسکتا تھا۔ ان حالات میں کم سن ملالہ نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور مینگورہ سے ’گل مکئی‘ کے فرضی نام سے ڈائری لکھنا شروع کی جس میں وہ ظلم و ستم کی کہانیاں لکھا کرتی تھیں۔ 

اس ڈائری کو اتنی شہرت ملی کہ یہ تحریریں مقامی اور عالمی میڈیا میں جگہ پانے لگیں۔ ملالہ نے شدت پسندی کا قلم کے ذریعے خوب مقابلہ کیا جس کے اعتراف میں اسے حکومت پاکستان نے دس لاکھ روپے اور امن ایوارڈ سے نوازا۔

:دیگر مضامین
(16.10.2012) وطن عزیز پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 61 ویں برسی
(14.10.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔۔24ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(11.10.2012) ہار گئے ہیں امن کے دشمن اور ملالہ جیت گئی۔صفدر ھمدانی
(10.10.2012) سوات میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ۔ زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا
(09.10.2012) جل، جنگل اور زمین. مهاپدياترا آگرہ سے 11 اکتوبر کودہلی کی طرف کوچ کرے گی.
(07.10.2012) مسلمانوں کا امیج مغربی ذرائع ابلاغ متواز پیش نہیں ہوتا
(03.10.2012) ہانسلو میں اشتیاق خان کی والدہ کی برسی پر مجلس مرثیہ کا انعقاد کیا گیا
(02.10.2012) موہن داس کرم چندر گاندھی کا یوم پیدائش پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے
(01.10.2012) فرینکفرٹ میں ہونے والے ایک حالیہ مشاعرے میں چھ سامعین اور باقی سب شعرا تھے
(29.09.2012)  پاکستان کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے
(27.09.2012) شریف اکیڈیمی کے سربراہ اور جرمنی کے شاعر شفیق مرآد احمدیت سے تائب ہوگئے
(27.09.2012) ماڑی انڈس میں ایک سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی
(26.09.2012) ادب کے نام پر برلن اور فرینکفرٹ میں ہونے والی تقریبات ناکامی کا شکار ہو گئیں
(23.09.2012) اشاعت مکرر۔تاریخی اشعار کہنے والے ''حسنی '' کو میں ایک دہائی سے جانتی ہوں ۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(22.09.2012) توہین رسالت فلم کے خلاف پاکستان میں جمعے کے روز کے احتجاجی مظاہرے پرتشدد ہو گئے
(21.09.2012) جر منی ۔ سانجھا پنجاب کے ترقی پسندوں کا اکٹھ اور پنجابی ادبی سنگت جرمنی کی تشکیل نو
(18.09.2012) مذہب پر منافرت کے دھندے بند کیے جائیں ۔ فرینکفرٹ میں مذاکرہ
(17.09.2012) ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کا بیٹا بھی ملوث ہے
(15.09.2012) اداکار لہری کو کراچی میں سپر، خاک کر دیا گیا۔انکی زندگی پر ایک نظر
(13.09.2012) گلگت بلتستان میں موت کا کھیل کون کھیل رہا ہے؟ایک سوال جو تشنہ جواب ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں