15.10.2026, 09:42am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

وطن عزیز پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 61 ویں برسی
16.10.2012, 08:07am , منگل (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ تحقیقی رپورٹ
ملک کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھول چڑھائے گئے۔ملک کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کی 61ویں برسی آج سولہ اکتوبر کو منائی جارہی ہے۔ 

اس موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ نیوی کے چاک و چوبند دستے نے ان کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ان کے مزار پر لوگوں کی آمد اورفاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔لیاقت علی خان ،قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے اور قیام پاکستان کے بعد تمام اہم فیصلوں میں انہوں نے اپنے قائد کا بھرپور ساتھ دیا۔


قائد ملت لیاقت علی خان یکم اکتوبر اٹھارہ سو چھیانوے میں مشرقی بنگال کے ضلع کرنال میں ایک بڑے زمین دار نواب رستم کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کی تعلیم گھر پر ہی مکمل ہوئی لیکن وہ مزید تعلیم کے لئے محمڈن اورینٹل کالج علی گڑھ گئے انیس سو اٹھارہ میں بی اے کا امتحان پاس کیا۔ اگلے سال قانون کی اعلٰیٰ تعلیم کیلے انگلینڈ گئے اور آکسفورڈ یونی ورسٹی سے قانون کی ڈگری لی۔ 

انیس سو تیئس میں ہندوستان واپس آئے۔ اسی سال آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ اور قیام پاکستان کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا۔ قائد ملت لیاقت علی خان سولہ اکتوبر انیس سو اکیاون کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے لئے جیسے ہی ڈائس پہنچے تو انہیں سید اکبر نامی شخص نے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

:دیگر مضامین
(14.10.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔۔24ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(11.10.2012) ہار گئے ہیں امن کے دشمن اور ملالہ جیت گئی۔صفدر ھمدانی
(10.10.2012) سوات میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ۔ زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا
(09.10.2012) جل، جنگل اور زمین. مهاپدياترا آگرہ سے 11 اکتوبر کودہلی کی طرف کوچ کرے گی.
(07.10.2012) مسلمانوں کا امیج مغربی ذرائع ابلاغ متواز پیش نہیں ہوتا
(03.10.2012) ہانسلو میں اشتیاق خان کی والدہ کی برسی پر مجلس مرثیہ کا انعقاد کیا گیا
(02.10.2012) موہن داس کرم چندر گاندھی کا یوم پیدائش پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے
(01.10.2012) فرینکفرٹ میں ہونے والے ایک حالیہ مشاعرے میں چھ سامعین اور باقی سب شعرا تھے
(29.09.2012)  پاکستان کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے
(27.09.2012) شریف اکیڈیمی کے سربراہ اور جرمنی کے شاعر شفیق مرآد احمدیت سے تائب ہوگئے
(27.09.2012) ماڑی انڈس میں ایک سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی
(26.09.2012) ادب کے نام پر برلن اور فرینکفرٹ میں ہونے والی تقریبات ناکامی کا شکار ہو گئیں
(23.09.2012) اشاعت مکرر۔تاریخی اشعار کہنے والے ''حسنی '' کو میں ایک دہائی سے جانتی ہوں ۔ڈاکٹر نگہت نسیم
(22.09.2012) توہین رسالت فلم کے خلاف پاکستان میں جمعے کے روز کے احتجاجی مظاہرے پرتشدد ہو گئے
(21.09.2012) جر منی ۔ سانجھا پنجاب کے ترقی پسندوں کا اکٹھ اور پنجابی ادبی سنگت جرمنی کی تشکیل نو
(18.09.2012) مذہب پر منافرت کے دھندے بند کیے جائیں ۔ فرینکفرٹ میں مذاکرہ
(17.09.2012) ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کا بیٹا بھی ملوث ہے
(15.09.2012) اداکار لہری کو کراچی میں سپر، خاک کر دیا گیا۔انکی زندگی پر ایک نظر
(13.09.2012) گلگت بلتستان میں موت کا کھیل کون کھیل رہا ہے؟ایک سوال جو تشنہ جواب ہے
(04.09.2012) فرینکفرٹ میں فن و ادب ایسوسی ایشن اور پاک یورو جرنلسٍٹس فورم کی تقریب



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں