16.10.2026, 02:10pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

ایک اہم سوال ۔ قربانی کے گوشت کی تقسیم کس طرح کرنی چاہئے؟
16.10.2013, 12:01am , بدھ (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ تحقیقی رپورٹ
قربانی کے گوشت کی تقسیم

س… قربانی کے گوشت کی تقسیم کس طرح کرنی چاہئے؟

ج… جس جانور میں کئی حصہ دار ہوں تو گوشت وزن کرکے تقسیم کیا جائے، اندازہ سے تقسیم نہ کریں۔ افضل ہے کہ قربانی کا گوشت تین حصے کرکے ایک حصہ اپنے اہل و عیال کے لئے رکھا جائے، ایک حصہ احباب و اعزّہ میں تقسیم کرے، ایک حصہ فقراء و مساکین میں تقسیم کرے۔ اور جس شخص کے عیال زیادہ ہوں وہ تمام گوشت خود بھی رکھ سکتا ہے۔ قربانی کا گوشت فروخت کرنا حرام ہے، ذبح کرنے والے کی اُجرت میں گوشت یا کھال دینا جائز نہیں، اُجرت علیحدہ سے دینی چاہئے۔

قربانی کے بکرے کی رانیں گھر میں رکھنا

س… قربانی کے لئے حکم ہے کہ جانور صحت مند خوبصورت ہو اور ذبح کرنے کے بعد اس کو برابر تین حصوں میں تقسیم کیا جائے، جبکہ اس وقت یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ قربانی کے بعد بکرے کی ران وغیرہ مکمل اپنے لئے رکھ لیتے ہیں اور بعد میں ہوٹلوں میں روسٹ کراکر لے جاتے ہیں، بلکہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بکرے کی دونوں ران مع کمر کے رکھ دی جاتی ہیں۔ اس مسئلے پر حدیث اور شریعت کی رُو سے روشنی ڈالیں تاکہ قربانی کرنے والوں کو صحیح علم ہوجائے۔

ج… افضل یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے کئے جائیں، ایک فقراء کے لئے، ایک دوست احباب کے لئے، اور ایک گھر کے لئے۔ لیکن اگر سارا تقسیم کردیا جائے یا گھر میں رکھ لیا جائے تو بھی کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ قربانی صحیح نیت کے ساتھ کی تھی، صرف گوشت کھانے یا لوگوں میں سرخ رُوئی کے لئے قربانی نہیں کی تھی۔

قربانی کا گوشت شادی میں کھلانا

س… ہمارے محلے میں ایک صاحب نے گائے کی قربانی تیسرے دن کی اور چوتھے دن انہوں نے اپنی لڑکی کی شادی کی اور قربانی کا آدھے سے زیادہ گوشت دعوتِ شادی میں لوگوں کو کھلادیا، کیا ان کی قربانی ہوگئی؟

ج… اگر قربانی صحیح نیت سے کی تھی تو اِن شاء اللہ ضرور قبول ہوگی، اور قربانی کا گوشت گھر کی ضرورت میں استعمال کرنا جائز ہے، اگرچہ افضل یہ ہے کہ ایک تہائی صدقہ کردے، ایک تہائی دوست احباب کو دے، ایک تہائی خود کھائے۔

کیا سارا گوشت خود کھانے والوں کی قربانی ہوجاتی ہے؟

س… بقرعید پر ہمارے گھر قربانی ہوتی ہے تو میرے بھائی اس کے تین حصے کرتے ہیں، ایک گھر میں رکھ لیتے ہیں، دو حصے محلے اور رشتہ داروں میں تقسیم کردیتے ہیں، جبکہ ہمارے محلے میں اکثر لوگ سارا گوشت گھر ہی میں کھالیتے ہیں، محلے اور رشتہ داروں میں ذرا سا تقسیم کردیتے ہیں اور کئی دن تک کھاتے ہیں۔ ضرور بتائیے گا کہ کیا ایسے لوگوں کی قربانی ہوجاتی ہے؟

ج… آپ کے بھائی جس طرح کرتے ہیں وہ بہتر ہے، باقی سارا گوشت اگر گھر پر کھالیا قربانی جب بھی صحیح ہے، بشرطیکہ نیت قربانی کی ہو، صرف گوشت کھانے کی نہ ہو۔

قربانی کے گوشت کا اسٹاک جائز ہے

س… شرعی اَحکام کے مطابق قربانی کے گوشت کی تقسیم غرباء، مسکین، عزیز و اقارب، اَڑوس پڑوس اور جو مستحق ہو ان میں کی جائے، لیکن عام طور پر یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ اکثر گھروں میں بقرعید کی قربانی کے گوشت کا کچھ حصہ تو تقسیم کردیا جاتا ہے اور زیادہ بچا ہوا گوشت فرج، ڈیپ فریزر میں بھر کر رکھ دیا جاتا ہے اور اپنے استعمال کے ساتھ ساتھ نیاز نذر میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ گوشت آئندہ بقرعید تک استعمال میں آتا رہتا ہے جبکہ زیادہ عرصہ فرج اور فریزر میں رہنے سے اس کی ماہیت اور ذائقہ بھی بے حد خراب ہوجاتا ہے، اور اسے دیکھنے اور کھانے میں کراہیت آتی ہے، لہٰذا اس سلسلے میں شرعی طور پر مطلع فرمادیجئے کہ کیا بقرعید کا گوشت آئندہ بقرعید (ایک سال) تک اسٹاک کیا جاسکتا ہے؟

ج… افضل تو یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے کئے جائیں، ایک حصہ گھر کے لئے، ایک دوست احباب کے لئے، اور ایک فقراء و مساکین کے لئے، لیکن اگر کوئی شخص سارا گھر میں رکھ لیتا ہے یا ذخیرہ کرلیتا ہے تب بھی جائز ہے، اور جب گوشت کا رکھنا جائز ہوا تو اس کا استعمال کسی بھی جائز مقصد کے لئے صحیح ہے۔

قربانی کا گوشت غیرمسلم کو دینا

س… کیا قربانی کا گوشت غیرمسلم کو دیا جاسکتا ہے؟

ج… دیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ نذر کی قربانی نہ ہو۔

منّت کی قربانی کا گوشت صرف غریب لوگ کھاسکتے ہیں

س… میری والدہ صاحبہ نے میری نوکری کے سلسلے میں منّت مانی تھی کہ اگر میرے بیٹے کو مطلوبہ جگہ نوکری مل گئی تو میں اللہ کے نام پر قربانی کروں گی، بحمداللہ نوکری مل گئی، خدا کا شکر ہے، لیکن کافی عرصہ گزر گیا ابھی تک منّت پوری نہیں کی، اس میں سستی اور دیر ضرور ہوئی ہے لیکن اس میں ہماری نیت میں کوئی فتور نہیں، صرف یہ مطلوب ہے کہ اس کا طریقہٴ کار کیا ہو جو صحیح اور عین اسلامی ہو؟ اس میں اختلافِ رائے یہ ہے کہ جس جانور کی قربانی کی جائے اس کا گوشت رشتہ داروں، گھر کے افراد کے لئے جائز ہے یا یہ پورا کا پورا غریب و مسکین یا کسی دارالعلوم مدرسہ کو دے دینا چاہئے؟

ج… آپ کی والدہ کے ذمہ قربانی کے دنوں میں قربانی واجب ہے، اور اس گوشت کا فقراء پر تقسیم کرنا لازم ہے۔ منّت کی چیز غنی اور مال دار لوگ نہیں کھاسکتے جس طرح کہ زکوٰة اور صدقہٴ فطر مال داروں کے لئے حلال نہیں۔

:دیگر مضامین
(12.10.2013) نوبل امن انعام 2013 کے لیئے 259 امیدواروں، 50اداروں کا انتخاب کیا گیا
(10.10.2013) ہفتہ بارہ اکتوبر کو نیو ساؤتھ ویلز سڈنی میں عید کے موقع پر میلہ۔داخلہ فری
(07.10.2013) عالمی یوم معلم ہر سال پانچ اکتوبر کو منایا جاتا ہے _ از ۔۔۔۔۔۔ ارم نقوی
(05.10.2013) گلوکار مسعود رانا کی اس سال ۲۰۱۳ میں اٹھارہویں برسی منائی جارہی ہے۔
(04.10.2013) لڑکیوں پرڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا ذمہ دار کون ؟؟سید تقی عباس رضوی کلکتوی
(02.10.2013) تاریخِ اردو ادب میں پہلی بارمکتوباتِ یگانہؔ ۔تحقیق ،ترتیب ،حواشی۔وسیم فرحت کارنجوی .علیگ
(30.09.2013)  فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل امتیاز اے قاضی سے عالمی اخبار کے لیئے خصوصی گفتگو بہت جلد
(29.09.2013) جنیوامیں نیلامی سے قبل دنیا کے مہنگے ترین گلابی ہیرے کی رونمائی
(29.09.2013) ‎مذہب شیعت میں زکوۃ کا طریقہ کار۔۔از۔موسی رضا جسکانی ، پرنسپل جامعہ امام علی رضاع ۔راجن پور
(27.09.2013) دنیا بھر میں سالانہ 6 لاکھ سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوکرمرتے ہیں
(25.09.2013) دنیا میں سب سے زیادہ عیسائیوں کے بعد مسلمانوں کی تعداد کا دوسرا نمبر
(22.09.2013) ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون
(21.09.2013) بھارتی ریاست ہریانہ میں چھیانوے سالہ ضعیف شخص کے ہاں بیٹے کی پیدائش
(21.09.2013)  فرینکفرٹ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے آج اکیس ستمبر کو ایک خصوصی تقریب
(18.09.2013) ادیہ ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ومالک کو 146شمشیر صحافت سے سرفراز کیا گیا
(17.09.2013) اچھے اشعار اچھے معاشرے کی تخلیق کا ذریعہ ہوا کرتے ہیں : مست حفیظ رحمانی
(10.09.2013) بزم اُردو کے غزل اِیوارڈ سے سر فراز ہوں گے قمرؔ گونڈوی
(09.09.2013) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8ستمبر کو عالمی یوم خواندگی منایا گیا ہے
(08.09.2013) صحافی اور ادیب شفیع عقیل کی نماز جنازہ گلشن اقبال کراچی میں ادا کر دی گئی
(04.09.2013) کراچی میں 8ماہ میں 2084 افراد قتل: 4سو سے زائد ٹارگٹ کلنگ کا شکار



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں