16.10.2026, 03:38am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

مکہ مکرمہ میں روح پرور تقریب میں غلاف کعبہ تبدیل کیا جا چکا ہے
29.10.2012, 04:18am , سوموار (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ تحقیقی رپورٹ

ہر سال کی طرح اس سال بھی مکہ مکرمہ میں روح پروح تقریب میں غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا ، غلاف کی تبدیلی خادم حرمین الشریفین شاہ عبدالعزیز کی سربراہی میں کی گئی۔

 ہر سال کی طرح اس سال بھی نو ذی الجہ کو مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 

غلاف کعبہ کی تبدیلی سے قبل بیت اللہ کو عراق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا گیا۔ روح پرور تقریب میں مسجد حرام کے پیش امام ، سعودی وزراء اور دیگر اعلی شخصیات شریک ہوئے۔

 نئے غلاف کعبہ میں دو کڑور ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے  اس کی تیاری میں چھ سو ستر کلو گرام ریشم جبکہ اس پر لکھی جانےو الی آیات پر ایک سو بیس کلوگرام سونے کا تار استعمال کیا گیا ہے۔اس کا سائز چھ سو ستاون مربع میٹر ہے اور یہ کئی حصوں پر مشتمل ہے۔

مکہ مکرمہ میں خصوصی طور پر بنائی گئی فیکڑی دارلکسو میں غلاف کعبہ تیار کیا جاتا ہے ۔ اترا جانے والا غلاف مختلف ملکوں سے آئے سربراہان مملکت کو بطور تحفہ تقسیم کیا دیا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ کی دیواروں کو سیاہ رنگ کے نفیس ریشمی دھاگوں سے تیار کردہ کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے جسے عربی میں کسوا کہتے ہیں۔ اس مقدس غلاف کی تیاری میں چھ سو ستر کلو گرام خالص ریشم ایک سو بیس کلو سونا اور پچاس کلو چاندی کی باریک تاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

غلاف پر اللہ عزو جل کے اسما حسنہ، قرآنی آیات، انتہائی باریک بینی و نفاست سے کندہ کیے گئے ہیں۔ خانہ کعبہ کی عظمت و جلا ل کے پیش نظر غلاف کو یکتائے روزگار بنانے کے لیے شاہ عبد العزیز نے تیرہ سو چھیالیس ہجری کو مکہ مکرمہ میں فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا ۔

تیرہ سو بیاسی ہجری میں خادم الحرمین الشریفن شاہ فیصل نے باقاعدہ فیکٹری کے قیام کا حکم نامہ جاری کیا اور تیرہ سو ستانوے ہجری میں فیکٹری کی جدید عمارت کو خود کار مشینوں اور آلات سے مزین کر دیا گیا۔ اس سے قبل غلاف کعبہ روایتی طریقوں سے تیار کیا جاتا تھا ۔غلاف کعبہ ہر سال نو ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔


:دیگر مضامین
(24.10.2012)  ہر سال کی طرح اس سال بھی جانوروں کے بیوپار اور خریدار دونوں ہی پریشان
(20.10.2012) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی محفوظ نہیں ہیں
(17.10.2012) بزم اردو سیتاپور کی ماہانہ طرحی‪ ‬شعری نشست‪ حفیظ رحمانی کی صدارت میں
(13.10.2012) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ آخری قسط ۔۔ از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(12.10.2012) پنجابی ادبی سنگت جرمنی کے فرنکفرٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے ہیں
(11.10.2012) سویڈن میں مقیم استاد اور شاعرہ عابدہ سیال کے لیئے سٹاک ہولم میں خصوصی اعزاز
(08.10.2012) کشمیری رہنما مولانا یعقوب چشتی کی اہلیہ کی رسم سوئم اتوار کو ادا کی گئی
(02.10.2012) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ تیسری قسط۔از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(02.10.2012) مجتبیٰ حسین مرزا بہتر سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد نیوجرسی میں انتقال کر گئے
(25.09.2012) مظفر رزمی چھہتر سال کی عمر پا کر انیس ستمبر کو مظفر نگرمیں رحلت کر گئے
(21.09.2012)  کراچی اٹھارہ دنوں میں فائرنگ ، پرتشدد واقعات اور آتشزدگی میں 413 افراد ہلاک
(20.09.2012) نیو جرسی میں انتقال کرنے والے سید سجاد ناظم زیدی مرحوم کی یاد میں
(18.09.2012) حسینی دائر ۃ المعارف کے علمی و تحقیقی عمل کا ایک باب ۔مولانا میرزا محمد جواد
(17.09.2012) سید سجاد ناظم کی مجلس سوئم سولہ ستمبر اتوارکو مسجد علی نیو جرسی میں ہوئی
(16.09.2012) ممتاز افسانہ نگار ہاجرہ مسرور 15 ستمبر 2012 ء کو کراچی میں تراسی سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
(15.09.2012)  ادبی تنظیم بزم اردو سیتاپورکی آئندہ طرحی شعری نشست سات اکتوبر کو ہو گی
(15.09.2012) پاکستان کے موجودہ تکلیف دہ حالات پر پاک یورو جرنلٹس فورم کے تحت کل اہم مذاکرہ
(11.09.2012) لاہور کا بازار حُسن۔جمیلہ،طاہرہ اور مفکر شیخ۔ایک سچی کہانی
(08.09.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان کا کردار۔23ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(05.09.2012) پاک یورو جرنلسٹس فورم کی محمد خوشتررحمٰن خان کو عالمی اخبار کا بیورو چیف بھارت بننے پر مبارک



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں