یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے 01.11.2012, 09:10am , جعمرات (GMT+1)
عالمی اخبار مرکزی بیورو
صحافت کی دنیا میں خاص طور اردو آن لائن صحافت میں اس عہد میں تسلسل سے کسی اخبار کو جاری رکھنا اور پھر کسی مالی منفعت کے بغیر اسکے معیار کو مکمل صحافتی اقدار کے ساتھ برقرار رکھنا اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے اور عالمی اخبار نے اپنے قیام سے اب تک بفضل تعالیٰ اپنے انتھک اور محنتی ساتھیوں اور پرعزم ٹیم کے ساتھ اپنا خالص عملی صحافتی معیار بھی برقرار رکھا ہوا ہے اور اسی وجہ سے اب اخبار کے قارئین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے
یکم نومبر دوہزار آٹھ کو عالمی اخبار کا آغاز اسی اصول اور مرکزی خیال کے ساتھ ہوا تھا کہ اردو آن لائن صحافت میں اس اخبار کو اعلیٰ صحافتی اقدار کو برقرار رکھنا ہو گا اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ خبر کو پوری صحت کے ساتھ جلد از جلد اپنے قاری تک انتہائی غیر جانبداری سے پہنچانا ہے۔ ان چار برسوں میں اخبار نے کسی کمرشل ، مالی ، سماجی ، مذہبی اور سیاسی دباؤ کے بغیر خبر میں خبریت کے پہلو اور شفاف صحافت کے اصول کو قائم رکھا ہے
اسوقت عالمی اخبار کے قارئین دنیا کے ایک کونے میں آسٹریلیا سے دوسرے کونے میں امریکہ تک پھیلے ہوئے ہیں اور ہم سب کی انتھک محنت کے باعث اس قارئین کی ماہانہ تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔
اخبار میں ملٹی میڈیا اور ادب و سائینس سمیت کوئی بیس شعبے ہیں جنہیں ایک دن میں کم و بیش چھ بار اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے بڑے ممالک میں اخبار کے بلا معاوضہ کام کرنے والے نمائندے اور بیورو چیف شامل ہیں جنکی شبانہ روز محنت کی وجہ سے عالمی اخبارآج آن لائن اردو اخبارات کی صف اول میں شامل ہے
عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ پر دنیا بھر سےآن لائن اردو اخبارات کے منتخب مدیران کے علاوہ مختلف طبقہ فکر کے احباب،علمی و ادبی شخصیات اور لا تعداد قارئین نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں جنکا عالمی اخبار کا ادارتی بورڈ شکریہ ادا کرتا ہے
عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی اس موقع پر اپنے قارئین کے لیئے ایک خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا ہے
عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے
ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور
ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور
بے لاگ صحافت ہے۔ . رابطہ ٹیلی فون: لندن447796515479+ ، آسٹریلیا
61425201035+ ، ای میل:
رابطہ@عالمی
اخبار۔کوم۔ جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں