ہمیں کارزار صحافت میں رہتے ہوئے اتنا عرصہ گزرا ہے کہ اب تو ہمیں اپنی طبی عمر سے زیادہ صحافتی عمر ہی یاد ہے لیکن وہ جو کہا جاتاہے کہ انسان گود سے لیکر گور تک سیکھتا ہی رہتاہے سو ہمیں یہ کہنے میں باق نہیں کہ ہم نے کافی عرصہ سے سیکھنے کاعمل بند کیاہواتھا لیکن یہ تو بھلاہو عالمی اخبارکا ،کہ اس کی بدولت وہ عمل پھر سے شروع ہوگیا، اب ہم سے یہ سوال کیاجائیگا کہ آپ نے عالمی اخبار سے کیاسیکھا؟؟؟ تو شاید ہم جواب نہ دے پائیں کہ بعض باتیں لکھنے کی نہیں ہوتی بلکہ انہیں محسوس ہی کیاجاسکتاہے ،شایدہمارے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا ہے ، ہم نے عالمی اخبار سے جو سیکھا وہی لوٹانے کی کوشش تو کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار محسوس ہوتاہے کہ بعض اوقات اس عمل میں انسان اپنا آپ بھی کھوبیٹھتا ہے لیکن وہ واپس نہیں کرپاتا ، لیکن ہم نے خود کھونے ، گم ہوجانے کے خوف سے عالمی اخبار کو ہی اپنا سب کچھ مان لیا ہے ہمیں معلوم ہوچکا کہ جس سے کچھ سیکھاجائے اسکو کچھ لوٹانے کی سوچ پاگل پن ہی ہوا کرتی ہے اور اسے سیانے سیراب ہی کہتے ہیں ، فی الوقت ہم بھی سیراب کے پیچھے بھاگنے کے موڈ میں نہیں اس لئے بس عالمی اخبار کو اپنا سب کچھ اور محسن مان کر ہاتھ باندھ کر بڑے بڑوں کے پیچھے کھڑے ہیں کہ پیچھے اس امام کے اللہ اکبر، اب امامین کی مرضی کہ وہ جو کچھ مرضی کرتے رہیں، ہم نے تو بس ان کی اقتدا ہی کرنا ہے۔ ہمیں خوشی اس بات کی بھی ہےکہ عالمی اخبار نے چار سالوں کاسفر طے کیا،مشکلات، مسائل کا ہمیں ادراک نہیں لیکن اخباری میدان سے وابستگی کی بدولت کچھ نہ کچھ احساس ضرور ہے۔ اللہ کریم عالمی اخبار کی پوری ٹیم کو استقامت دے، حوصلہ دے اوریونہی اچھائیاں بانٹنے کی توفیق بھی ملتی رہے۔ آخری بات کے طورپر یہی عرض کریںگے کہ ہمیں جہاں عالمی اخبار نے بہت کچھ دیا ہے وہاں ہمیں ایک خوبصورت رشتے سے فیض یاب کیا ہے،،ہمیں ڈاکٹرنگہت نسیم کی صورت ایک بہت خوبصورت جذبوں کی حامل بہن ملی ہے، جو اپنے آپ سے زیادہ دوسروں کاخیال رکھتی ہیں جنہیں اپنی فکر کم دوسروں کی زیادہ ہوتی ہے، اللہ کریم انہیں ہرطرح کی مصیبتوں، مشکلات سے بچائے رکھیں(آمین
عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے
ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور
ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور
بے لاگ صحافت ہے۔ . رابطہ ٹیلی فون: لندن447796515479+ ، آسٹریلیا
61425201035+ ، ای میل:
رابطہ@عالمی
اخبار۔کوم۔ جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں