16.10.2026, 07:03am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

کعبے کس منہہ سے جاؤ گے؟
14.10.2008, 03:18pm , منگل (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی۔لندن
آج کوئی تبصرہ ،کوئی تجزیہ،کوئی بقراطی یا سقراطی نہیں،بلکہ ان چند دنوں کے دوران سامنے آنے والی اور شائع ہونے والی چند خبریں صرف یاد دہانی کے لیئے،لیکن کسی تبصرے کے بغیر۔
وقت بہت تیزی سے بدل رہا ہے اور اتنی تیزی سے کہ بڑے سے بڑے تبصرہ نگار بھی ابھی اپنا پچھلا تجزیہ دوبارہ پڑھ رہے ہوتے ہیں کہ نیا تجزیہ لکھنے کی نوبت آ جاتی ہے۔

پاکستان کے باوردی فوجی صدر جنرل پرویز مشرف مسلم امہ کی ندامت کے باعث نام نہاد ‘‘خادم حرمین شریفین‘‘ شاہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد واپس وطن لوٹ آئے ہیں لیکن خبروں کے مطابق انہوں نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کیا اور بقول نامہ نگاروں کے پاکستان کے استحکام اور سلامتی کی دعائیں مانگیں۔
‘‘کعبے کس منہہ سے جاؤ گے؟؟
شرم   تم  کو  مگر نہیں آتی‘‘

کسی اخباری نمائیندے نے بھی یہ اطلاع یا خبر نہیں دی کی مشرف صاحب نے اللہ کے گھر میں بھی جاکر اس قادر مطلق سے اپنے گناہوں اور اُن مظالم کی معافی بھی مانگی یا نہیں کہ جن کے مظاہر پاکستان کی سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں۔

سعودی عرب میں مسلم دنیا کی سب سے بڑی ملوکیت اور بادشاہت کے قائد سے ملنے کے بعد اور خانہ خدا میں حجر اسود کو بوسہ دینے کے بعد اوربیت اللہ کا طواف کر کے پاکستان لوٹنے کے بعد استغفار کی بجائے مشرف صاحب نے پہلا کام جو کیا وہ ایک اور آرڈی نینس کا اجرا ہے۔ واہ کیا اثر ہوا ہے اس روحانی سفر کا۔

یہ تو صرف جملہ معترضہ تھا۔حالانکہ میں نے شروع میں ہی کہہ دیا تھا آج صرف چند خبریں ہوں گی اور وہ بھی کسی تبصرے کے بغیر۔ سو لیجئے پڑھیئے اور سر دُھنیئے۔

1۔۔۔صدر مشرف نے سعودیہ سے واپسی پر ایک نیا آرڈی نینس جاری کر دیا ہے جس کے ذریعے ایمرجنسی کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو تحفظ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے صدر کے کسی اقدام کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔نئی آئینی ترمیم کوآرٹیکل دو سو ستر اے اے اے کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد آئین میں لائی گئی تبدیلیوں اور نئے قوانین کو آئینی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

2۔۔۔بلوچستان سے سابق رکنِ اسمبلی بالاچ مری کے بھائی نےتصدیق کی ہے کہ نوابزادہ بالاچ مری ایک سرکاری کارروائی میں ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی ہلاکت پر بلوچستان کے بیشتر شہروں میں ہنگامے ہوئے ہیں۔

3۔۔۔ڈیرہ غازی خان کی جیل میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت قید پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو رہا کر دیا ہے۔ عمران خان نے ایمرجنسی اور مشرف حکومت کے خلاف جیل میں تا دمِ مرگ بھوک ہڑتال کر رکھی تھی۔رہائی کے بعد انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کی موجودگی میں انتخابات لڑنا فضول ہوگا کیونکہ یہ الیکشن تاریخ کا بڑا فراڈ ہوں گے۔

4۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں شفاف انتخابات کا انعقاد کیسے ممکن ہوسکتا ہے جبکہ صحافی گرفتار کیے جا رہے ہوں اور اعلیٰ عدالتوں کے جج قید میں ہوں۔

5۔۔۔پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجسنی میں بدھ کو ان 44 افراد کو سپرد خاک کردیا گیا جو سنی اور شیعہ مسالک کے ماننے والوں کے درمیان گزشتہ کئی دنوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔

6۔۔۔پاکستانی فوج نے شانگلہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف تازہ کارروائیوں میں چالیس افراد کی ہلاکت کا دعوٰی کیا ہے۔حکومت کو مطلوب مذہبی رہنما مولانا فضل اللہ کے ترجمان سراج الدین نے کہا کہ شانگلہ میں لڑائی کے دوران فوج کے پچاس سے ساٹھ سپاہی ہلاک ہوئے۔

7۔۔۔سپریم کورٹ کے برطرف ہونے والے جج جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے کہا ہے کہ جن معاشروں میں عدالتوں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا وہاں نتیجہ انقلاب کی صورت میں نکلتا ہے۔خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کیا اس پر انہیں فخر ہے اور ان کی آنے والی نسلوں کا سر بھی فخر سے بلند رہے گا اور وہ کہا کریں گے کہ ان کے بزرگ دیانتداری، جرات مندی سے فیصلے کرتے تھے۔

8۔۔۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد کا کہنا ہے کہ عبوری آئینی حکم کے تحت حلف نہ اُٹھانے والے ججوں کے حوالے سے حکومت کے یہ دعوے کہ جج صاحبان آزاد ہیں اور اُن کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے، سراسر جھوٹ ہے۔


9۔۔۔نئے عبوری آئینی حکمنامے کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ عدلیہ پر حملہ ہے۔معزز جج صاحبان کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے وہ اخلاقیات اور تمیز کے دائر ے سے باہر اور غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ’میں، اور میرے وہ ساتھی جج صاحبان جنہوں نے عبوری آئینی حکمنامے کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا ہے، سب کے سب عملی طور پر زیر حراست ہیں اور میرے گھر کے باہر کے دروازے کو تالا لگا دیا گیا ہے۔

10۔۔۔پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سندھ کے اندرونی علاقوں میں صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس اور خفیہ اداروں کےاہلکار ہراساں کر رہے ہیں۔انہیں اپنے کیمرے نکال کر ریکارڈنگ کرنے سےمنع کیا جا رہا ہے۔

11۔۔۔امریکی صدر جارج بش نے ایمرجنسی کے نفاذ کو ایک غلطی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صدر مشرف ایمرجنسی اٹھا لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کا وعدہ پورا کر رہے ہیں اور وردی بھی اتار دیں گے۔کیمپ ڈیوڈ میں امریکی ٹیلیوژن چینل اے بی سی کے انٹرویو میں صدر بش نے کہا کہ انہیں اب صدر مشرف پر اعتماد ہے ۔

12۔۔۔ایرانی صدر محمود احمد نژاد نے اوپیک اجلاس میں یہ تجویز پیش کی ہے کہ تیل کی خرید و فروخت امریکی ڈالر میں ختم کر دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کرنسی کاغذ کے بے مصرف ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں۔

13۔۔۔وینز ویلا کے صدر ہوگو شاویز نے امریکی صدر جارج بش پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’استعمار کی علامت‘ قرار دیا ہے۔

14۔۔۔نیویارک میں امریکہ کے وکلاء نے پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ اور ذرائع ابلاغ پر پابنیدوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے پاکستانی وکلاء کے اسیر رہنما اعتزاز احسن کے بیٹے نے بھی خطاب کیا ہے۔

15۔۔۔کاریں تیار کرنے والی ملائیشین کمپنی پروٹون نے مسلمان ڈرائیوروں کے لیے ایک ایسی کار تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں قبلے کی نشاندہی کے لیے آلہ نصب ہوگا۔پروٹون کمپنی ایران اور ترکی کے کارساز اداروں کے ساتھ مل کر یہ گاڑی تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

16۔۔۔بیس سال پہلے چوری ہونے کے بعدگندگی کے ڈھیر تک پہنچنے والی آئل پینٹنگ کو نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں دس لاکھ انچاس ہزار ڈالر میں فروخت کر دیا گیا۔میکسیکو کے مصور روفینو تومایو کی انیس سو ستر میں بنائی گئی پینٹنگ اس کے مالکان کے گودام سے چوری ہو گئی تھی۔ یہ پینٹنگ الزبتھ گبسن نامی خاتون کو کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی اور اس پینٹنگ کی مالیت معلوم ہونے پر الزبتھ نے مالکان کو پینٹنگ واپس کر دی تھی۔ تصویر واپس کرنے پر مالکان نے الزبتھ کو سات ہزار پاؤنڈ انعام دیا تھا۔

17۔۔۔کراچی میں امریکی قونصل جنرل نے گزشتہ روز پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد گرفتارہونے والے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پریس کلب کا دورہ کیا ۔اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذپر سخت تحفطات کا اظہا ر کیا اور جیو ٹی وی کی بندش اور میڈیا پرپابندیوں کی مذمت کی ۔(وہ ہی قتل بھی کرے ہے وہی لے ثواب اُلٹا)

18۔۔۔ آسٹریا میں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی سے شدید نفرت کے اظہار کیلئے منگنی کی انگوٹھی انگلی سمیت کاٹ کر اسے بھیج دی۔ آسٹریا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس شخص کو اپنی سابق بیوی کو خطرناک انداز میں ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا تاہم جج کے سامنے بیان دیتے ہوئے اس نے کہا کہ اسے اپنے عمل پر کوئی افسوس نہیں۔

19۔۔۔جمائی لیتے وقت ہوشیار رہیں کیونکہ یہ جمائی آپ کو موت کے منہ تک پہنچا سکتی ہے۔ برطانیہ میں 34 سالہ بن شائر نے اس قدر شدت سے جمائی لی کہ اس کا جبڑا پھنس گیا اور ڈاکٹروں کو اس کو نارمل حالت میں لانے کیلئے چار گھنٹے لگے۔

20۔۔۔پاکستان کے مختلف شہروں میں شہریوں کو موبائل فونز پر ایس ایم ایس کے ذریعے لوٹنے والا گروہ سرگرم ہے۔ ہزاروں صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے بیلنس دگنا کرنے اور انعام کا جھانسہ دے کر لوٹا جا رہا ہے۔
(حاکم بھی عوام ہی کو لوٹ رہا ہے اور ڈاکو بھی
)

:دیگر مضامین
(14.10.2008) حیران ہوں کہ حکمران نوشتہ دیوار کیوں نہیں پڑھتے؟
(14.10.2008) میں نے کوئی کام آئین کے خلاف نہیں کیا
(14.10.2008) لاہور میں عزاداری کی تاریخ
(14.10.2008) ایک کالم فقط‘‘شکریے‘‘ کا
(14.10.2008) آسٹریلیا میں بیس روز
(14.10.2008) تم لوگ کر رہے ہوجو بیعت یزید کی!(صفدر ھمٰدانی)
(14.10.2008) مُش اور بُش دونوں پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔(صفدر ھمٰدانی)
(14.10.2008) تُم نے پاؤں کا جوتا بنایا ہے آئین کو!
(14.10.2008) جلتا ہوا یہ شہر بچانے کون آئے گا؟
(14.10.2008) مشتری ہشیار باش۔نوشتہ دیوار کون پڑھے گا؟
(14.10.2008) سروں کی فصل پک کر ہو چکی تیار سُن لو!
(14.10.2008) لبنان میں امریکی مداخلت۔مسلمان حاکم ابھی تک سو رہے ہیں
(14.10.2008) کیاعدلیہ کا فیصلہ فتح و شکست کا معاملہ نہیں؟
(14.10.2008) ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو کیا کوئی پوچھنے والا ہے
(14.10.2008) جولائی 7”سیون سیون“ لندن کی خوفناک یادیں
(14.10.2008) ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف امریکی کوششیں جاری
(14.10.2008) وہی قتل بھی کرے ہے وہی لے ثواب اُلٹا
(14.10.2008) فہیم جوزی کی ایک نظم ‘‘اندھیرا‘‘
(14.10.2008) جمیل ملک،حسین و جمیل بھی اور ملک صفت بھی
(14.10.2008) قومے فروختند چہ ارزاں فروختند



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں