
سید تاج حسن زیدی جن کا انتقال 31اکتوبر 2012 کو لندن ایک مقامی شفاخانہ میں ہوا مرحوم کی نماز جنازہ یکم نومبر کو ادراہ جعفریہ میں ادا کی گئی جس میں ان کے بڑے بھائی سید احتشام حسن زیدی اور ان کی دختر ہیوسٹن امریکہ سے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی اس کے علاوہ معززین قوم اور ان کے دوست احباب سید غیور عباس لوٹن ، صفدر میر ، شیخ اعجاز، اشتیاق حسین ، تنویر نقوی ، ندیم زیدی ، ارباب ، اسلم حیدری ، صدار ادار جعفریہ ، اور بزرگ ارکین ادارہ جعفریہ نماز جنازہ نے شرکت کی
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے ایک مختصر مگر جامع مجلس عزا کا انقاد کیا گیا جن میں مرثیہ سید اکمل حسین نے تحت الفاظ میں پیش کیا جس میں شہادت امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کا تزکرہ کیا گیا اس کے بعد مولانا مختار عباس صاحب نے مختصر گفتگو کی اور جس میں موت حیات کے موضوع پر روشنی ڈالی اس موضوع کو کربلا کے شہدا ربط دیا اور جناب سکینہ کے مصائب بھی بیان کئے۔

مرحوم کا ووکنگ کے قبرستان باغ زہرا میں مدفن ہوا باغ زہرا میں بھی خواتین کے علاوہ ان کے دوست احباب اور مرحوم کے فرزندگان بھی شامل تھے تکفین تقریبا ٤ بجے کے قریب ہوئی ۔ تلقین اور دعا کے بعد مرحوم کے لواحقین ان کے دولت کدہ پر گئے اور وہاں پر فاتحہ خوانی ہوئی ۔
آج سید تاج حسن زیدی بن سید نصرت علی زیدی کی رسم سوئم ادارہ جعفریہ میں ادا کی جائے گی جس میں مرثیہ سید اکمل حسین ، سید اسلم حیدری ، اکمل خان پیش کریں گے اور اس کے بعد مولانا مشرف حسینی انگریزی اور اردو زبان میں زکر فصائل و مصائب بیان فرمائیں گے
سید اکمل حسین نے اس موقع پر نماز جنازہ کے کچھ عکس بنائے جو قارئیں اور مرحوم کے اہل خانہ اور احباب کے لئے اس خبر کے ساتھ منسلک کی جا رہی ہیں۔ احباب اور دیگر قارئیں سے مرحوم کے لئے سورہ فاتحہ کی التماس ہے