|
ڈاکٹر اطہر فاروقی انجمن ترقی اُردو ہند کے جنرل سکریٹری بنا دِیے گئے
09.11.2012, 08:20am , جمہ (GMT+1)
ندیم صدیقی
ممبئی : (ندیم صدیقی)دہلی سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اُردو کے ممتاز ادیب و مترجم ڈاکٹراطہر فاروقی کو انجمن ترقی اردو ہند کا جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔
اطہر فاروقی کی اُردو کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ اُنہوں نے مشہور محقق رشید حسن خان پر ماہ نامہ کتاب نما (دہلی)کا خصوصی نمبر بھی مرتب کیا ہے ۔ مشہور شاعر مخمور سعیدی کے فن پر ”مخمور سعید ی ایک مطالعہ “ نامی کتاب بھی انہی کی مرتب کردہ ہے۔
سلمان خورشید (وزیر خارجہ حکومت ہند)کا ڈرامہ ’بابر کی اولاد‘ (ہندستان کی تلاش میں ایک پلے)کا ترجمہ اور تلخیص بھی موصوف ہی نے کی ہے۔یہ کتاب دو ہزار آٹھ میں مشہور اشاعتی روپا نے شائع کی ہے۔ اطہر فاروقی اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی لکھتے ہیں۔
ان کی اس تقرری سے ادبی حلقوں میں توقع کی جارہی ہے کہ اب انجمن پہلے سے زیادہ متحرک اور فعال ہوگی اور اُردو کی ترقی اور فروغ کے راستے کھلیں گے۔
|