17.10.2026, 03:09am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

اصغر کرمانی کے گھر پر سالانہ مجلس عزا
26.01.2009, 12:05pm , سوموار (GMT+1)

عالمی اخبار لندن بیورو


گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی چوبیس جنوری بروز ہفتہ لندن کی کاروباری،دینی اور سماجی شخصیت اصغر کرمانی اور انکی اہلیہ نفیسہ کرمانی نے اپنے گھر پر رامفورڈ لندن ایسیکس میں مجلس شہدائے کربلا کا اہتمام کیا جس میں خاصی تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی اور مجلس عزا کے اختتام پر نیاز مولا عباس ع پیش کی گئی۔

اس مقدس محفل کی نظامت ذوالقرنین حیدر نے کی اور اس مجلس عزا کو ماتمداری ڈاٹ کام کے اشتیاق ڈائیک کے تعاون سے دنیا بھر کے متعدد ممالک میں براہ راست وڈیو ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا۔

اس مجلس عزا میں رضا کرمانی اور اصغر کرمانی کے علاوہ جن عشاق اہلبیت نے سوز و سلام و منقبت کا نذرانہ پیش کیا انکے اسمائے گرامی ہیں۔خاقان عباس۔ ظفر حسین۔ غلام نبی۔ علی حیسن۔عامر قومی۔وجاہت حسین۔ اشتیاق حسین،شاہد حسین، حافظ انیس و دبیر جناب ابوتیمور اور مرثیہ نگار صفدر ھمٰٰدانی۔

جناب ابوتیمور نے اپنے مخصوص انداز میں انیس و دبیر و جوش کا کلام پیش کیا اور محفل کو گرمایا۔

اس موقع پر سید اصغر کرمانی اور انکی اہلیہ کے مرحومین کے علاوہ تما حاضرین،مومنین و مومنات اور مسلمین و مسلمات بالخصوص اصغر کرمانی کی دادای شیریں بائی ناصر کی مغفرت اور بلند درجات کے لیئے سورہ فاتحہ تلاوت کی گئی۔

معروف شاعر،ادیب،براڈکاسٹر ،محقق اور عہد حاضر کے منفرد مرثیہ نگار صفدر ھمٰدانی نے ‘‘عزاداری‘‘ کے موضوع پر نہایت فکر انگیز مرثیہ نوتصنیف پڑھا اور اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مسلمان اور علی ابن ابی طالب کے ماننے والے کی حیثیت سے اپنے علم اور مطالعے میں اضافہ کرنا چاہیئے اور ملائیت سے خود کو محفوظ رکھنا چاہیئے کیونکہ مجالس عزا میں ایک طبقے کے کمرشل ازم کی وجہ سے مجالس کی روح کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مرثیہ جو اہلبیت کی مقبول ترین صنف ہے اسکے احیا کی طرف توجہ کی جائے ورنہ اس فن کے مر جانے کے گناہگار ہم خود ہونگے۔

اپنے مرثیہ نوتصنیف ‘‘عزاداری‘‘ میں مرثیہ نگار صفدر ھمٰٰدانی نے عزاداری کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا اور یہ بتایا کہ یہ عزاداری حسین ہر دور کے ظالم کے منہہ پر طمانچہ ہے اور یزیدیت کی رسوائی کا اعلان ہے۔

چار گھنٹے تک جاری رہنے والی اس مجلس کے اختتام پرنوحہ و ماتم کے بعد نیاز پیش کی گئی اور اصغر کرمانی نے تمام حاضرین اور پڑھنے
والوں کا شکریہ ادا کیا۔



:دیگر مضامین
(31.12.2008) برطانیہ میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس
(22.12.2008) جرمنی میں جشن عید غدیر مباہلہ
(18.12.2008) فرینکفرٹ میں جشنِ عید غدیر
(22.10.2008) عالمی اخبار بلاشبہ عالمی اخبار ہی ہو گا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں