16.10.2026, 07:16am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں بزم ادب کینبرا نے ایک ادبی اور فکری نشست منعقد کی
10.12.2012, 01:10am , سوموار (GMT+1)

محمد علی ۔کینبرا

لندن سے تشریف لائے شاعر،ادیب۔محقق۔استاد۔کالم نگار اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ سید صفدر ھمدانی ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ انکے دورے کا آغاز برسبین میں فاطمہ زہرا اسلامک سینتڑ میں مجالس محرم الحرام سے ہوا تھا جسکے بعد وہ سڈنی تشریف لائے جہاں یکم دسمبر کو انہوں نے سڈنی میں ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا میں صدارت کی اور دو دسمبر کو صدائے وطن کے مدیر اعلیٰ سید ظفر حسین کے دولت کدے پر مجلس عزا سے خطاب کیا

انکی متعدد دیگر ادبی۔نشریاتی اور دینی مصروفیات میں سے ایک اہم مصروفیت جمعہ سات دسمبر کو آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں ہونے والی ایک اہم ادبی اور فکری نشست ہوئی جس میں کینبرا اور سڈنی کے منتخب شعرا اور صاحبان فکر نے شرکت کی۔اسی تقریب میں سڈنی کے بعد کینبرا میں ڈاکٹر نگہت نسیم کی تینوں کتابوں کی رسم اجرا ہوئی۔

 اس تقریب کا اہتمام کینبرا کی ادبی تنظیم  بزم ادب کینبرا  کے روح رواں جناب محمد علی نے کیا ہے اور میزبان جناب تنویر اور انکی اہلیہ انیس تنویر تھیں۔تقریب کی صدارت مفکر اہلبیت صفدر ھمدانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی ہائی کمشنر جناب تصور خان تھے۔ تقریب کے پہلے حصے میں ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رونمائی سڈنی کے بعد کینبرا میں ہوئی۔ اس حصے میں جناب محمد علی، ڈاکٹر نگہت نسیم،جناب تصور خان اور جناب صفدر ھمدانی نے اظہار خیال کیا۔


تقریب کے پہلے حصے کے بعد میزبانوں کی طرف سے پر تکلف عشایئے کا اہتمام کیا گیا تھا جسکے بعد دوسرا حصہ مشاعرے اور ڈاکٹر نگہت کی کتابوں سے اقتباسات پڑھنے کا تھا۔ اس حصے میں جناب محمد علی۔جناب عتیق۔جناب تصور خان۔نگہت نسیم،انیس صاحبہ اور محترمہ سحر کے بعد جناب صفدر ھمدانی نے اپنا کلام سنایا

اس تقریب کی تفصیلی رپورٹ جلد ہی پیش کی جائے گی

صفدر ھمدانی کینبرا کی اس تقریب کے بعد ہفتہ آٹھ دسمبر کو سڈنی سے براستہ کوالالمپور لندن کے لیئے روانہ ہو رہے ہیں

:دیگر مضامین
(04.12.2012) صدائے وطن ہاؤس سڈنی میں اتوار 2دسمبر2012 کو ہونے والی مجلس عزا
(02.12.2012) صدائے وطن ہاؤس سڈنی میں آج اتوار کو کربلا والوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہو گی
(30.11.2012) ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں ہو رہی ہے
(29.11.2012) اردو کی معروف افسانہ نگار صفیہ صدیقی لندن میں انتقال کرگئیں
(15.11.2012) نو نومبر کو زینبیہ اسلامک سوسایٹی پمونا کیلی فورنیا کے زیر اہتمام جشن مباہلہ
(12.11.2012) لاہور کا بازار حُسن۔جمیلہ،طاہرہ اور مفکر شیخ۔ایک سچی کہانی۔طاہر ملک کی زبانی
(10.11.2012) شاعر وسیم عباس کے شعری مجموعہ"ابھی بھی دل دھڑکتا ہے"کی تقریب پذیرائی
(09.11.2012) ڈاکٹر اطہر فاروقی انجمن ترقی اُردو ہند کے جنرل سکریٹری بنا دِیے گئے
(08.11.2012) امریکا میں دو جماعتی نظام قائم ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی
(04.11.2012) ادبی فضا ہموار رکھنے میں بزم اردو کا اہم رول ہے : مست حفیظ رحمانی
(04.11.2012) بزم اردو سیتاپور نے شارق لہرپوری کو اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا
(03.11.2012) مرحوم تاج حسن زیدی کی رسم سوئم آج اتوار کو ادراہ جعفریہ لندن میں ہو گی ‎
(02.11.2012) شمع آبدار کے ماموں سید تاج الحسن زیدی کو لندن میں سپرد خاک کر دیاگیا
(29.10.2012) مکہ مکرمہ میں روح پرور تقریب میں غلاف کعبہ تبدیل کیا جا چکا ہے
(24.10.2012)  ہر سال کی طرح اس سال بھی جانوروں کے بیوپار اور خریدار دونوں ہی پریشان
(20.10.2012) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی محفوظ نہیں ہیں
(17.10.2012) بزم اردو سیتاپور کی ماہانہ طرحی‪ ‬شعری نشست‪ حفیظ رحمانی کی صدارت میں
(13.10.2012) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ آخری قسط ۔۔ از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(12.10.2012) پنجابی ادبی سنگت جرمنی کے فرنکفرٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے ہیں
(11.10.2012) سویڈن میں مقیم استاد اور شاعرہ عابدہ سیال کے لیئے سٹاک ہولم میں خصوصی اعزاز



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں