15.10.2026, 05:48am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

مشہور ستار نواز پنڈت روی شنکر مختصر علالت کے بعد کیلیفورنیا میں انتقال کر گئے
12.12.2012, 05:19pm , بدھ (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ خبر

مشہور ستار نواز پنڈت روی شنکر مختصر علالت کے بعد امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انتقال کر گئے ہیں

ان کی عمر بانوے برس تھی اور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے پھیپھڑوں میں انفیکشن سے متاثر تھے۔

پنڈت روی شنکر کو گزشتہ دنوں سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے سان ڈیاگو کے سكرپس میموریل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

پنڈت روی شنکر نے بھارتی موسیقی کو مغرب میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ مغربی ممالک میں بھی کافی مقبول تھے اور انہیں تین گریمی ایوارڈ بھی ملے تھے۔

انھوں نے اپنے اس فن کی بدولت بھارتی موسیقی کو عالمی سطح پر مقبولیت دلائی۔ روی شنکر کو تین گریمی ایوارڈ بھی ملے تھے۔

بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے روی شنکر کے انتقال پر دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کا اثاثہ اور سفیر تھے۔

انھیں بھارت کے تین اعلیٰ ترین سول اعزازات پدم بھوشن، پدم وبوشن اور بھارت رتن سے بھی نوازا جا چکا تھا۔

پنڈت روی شنکر اپریل 1920 میں بھارتی شہر بنارش میں پیدا ہوئے۔ 18 برس کی عمر میں ستار بجانا شروع کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

انھوں نے بھارت کی روایتی موسیقی کو مغرب میں مقبول عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

امریکی گلوکارہ نَوراہ جونز ان کی صاحبزادی ہیں جب کہ ان کی ایک بیٹی انوشکا شنکر بھی مقبول ستار نواز ہیں۔

ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ شنکر کو گزشتہ ہفتے سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے سان ڈیاگو کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، جہاں ان کی صحت سرجری کے بعد خراب ہو گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

شنکر کو مشہور بینڈ ‘دی بیٹلز’ کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے انہیں قومی اثاثہ اور ملکی ثقافت کا عالمی سفیر قرار دیا ہے۔

رائٹرز نے شنکر کی بیوی سوخینہ اور بیٹی انوکشہ کے حوالے سے بتایا کہ پھیپھڑوں میں انفیکشن سے متاثر ہونے کے بعد ان کی حال ہی میں سرجری ہوئی تھی اور امید تھی کہ اس سے انہیں نئی زندگی ملے گی۔

‘تاہم، بدقسمتی سے، ڈاکٹروں کی ان تھک محنت اور نگہداشت کے باجود ان کا جسم سرجری  کا دباؤ برداشت نہ کر سکا’۔

ان کے خاندان کا کہنا تھا کہ شنکر کے انتقال کے وقت سب اہل خانہ ان کے بستر کے قریب ہی موجود تھے۔

‘یہ وقت انتہائی دکھ بھرا اور تکلیف دہ ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ شنکر ہماری زندگیوں کا حصہ رہے، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں اور اپنی موسیقی میں زندہ رہیں گے’۔

واضح رہے کہ شنکر کی بیٹی انوکشہ خود بھی ستار نواز ہیں جبکہ ان کی دوسری بیٹی گلوکارہ نورا جونز گریمی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

:دیگر مضامین
(10.12.2012) عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کی برسبین اور سڈنی میں مصروفیات کے بعد واپس لندن پہنچ گئے
(04.12.2012) صدائے وطن سڈنی کی جانب سے صفدر ھمدانی کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیا گیا
(03.12.2012) ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں منعقد ہوئی
(30.11.2012) فاطمہ زہرا اسلامک سینٹر برسبین آسٹریلیا، عشرہ محرم کی مجالس کے بعد صفدر ھمدانی سڈنی میں
(29.11.2012) فاطمہ زہرا اسلامک سینٹر برسبین آسٹریلیا، عشرہ محرم کی مجالس شام غریباں کی مجلس کے ساتھ اختتام پزیر
(24.11.2012) یا رب کوئی غم نہ دینا سوائے غمِ حسین کے ..از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(15.11.2012) برطانیہ میں عشرہ محرام الحرام 2012 کون کہاں کہاں خطاب کرے گا
(12.11.2012)  صدائے وطن کے مدیر اعلی سید ظفر حسین کا عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ پر خصوصی پیغام
(09.11.2012) شاعر مشرق اور مفکر اسلام علامہ اقبال کی زندگی کے مثالی روشن ایام
(08.11.2012)  اوباما 270 سے زیادہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے امریکا کے 45ویں صدر منتخب
(07.11.2012)  امریکہ کہ ادارے زنیبہ میں محفل غدیر کا ایک اہم اور مقدس اجتماع
(02.11.2012) تسبیح کے دانوں میں پروئے ہوئے ہم لوگ ......۔از : ڈاکٹر نگہت نسیم
(01.11.2012) یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
(01.11.2012) عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ یکم نومبر 2012۔گرافکس سید اکمل حسین
(01.11.2012) عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ پر تیسرے مصطفیٰ علی ھمٰدانی ایوارڈ کا اعلان
(30.10.2012) یکم نومبر 2012عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔ایک اور اہم سنگ میل
(28.10.2012) عالمی اخبار کی طرف سے دنیا بھر میں اپنے قارئین اور قلم کاروں کو عید مبارک
(24.10.2012) برطانیہ میں حاجیوں کو لوٹنے والے قزاق ۔اللہ کے مہمانوں سے دھوکہ۔از۔سید اکمل حسین
(21.10.2012) دور حاضرکی عبادت گاہوں کے سربراہان وقائدین کا کردار۔۔25ویں قسط ۔ سید اکمل حسین
(18.10.2012) ناقصاں را پیر کامل۔۔۔ کاملاں را راہنما ۔ از ۔ ارشاد ہاشمی ۔جرمنی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں