16.10.2026, 12:37am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

تھیٹر کو فروغ دینے والے رفیع پیرتھیٹر کے ڈائریکٹر فیضان پیرزادہ انتقال کرگئے
21.12.2012, 06:55pm , جمہ (GMT+1)

پاکستان میں تھیٹر کو فروغ دینے والے رفیع پیرتھیٹر کے ڈائریکٹر فیضان پیرزادہ انتقال کرگئے۔۔ان کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔ 

رفیع پیر تھیٹر کے ڈائریکٹر فیضان پیرزادہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے،مرحوم کی  عمر چون سال تھی۔

ورثاء کے مطابق انھیں سینے میں تکلیف ہوئی تو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ان کی روح پرواز کرگئی۔ ان کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ فیضان پیرزادہ کو اس سے قبل کبھی بھی دل کی معمولی تکلیف تک نہ ہوئی تھی۔ مرحوم نیشنل کالج آف آرٹس سے فارغ التحصیل تھے۔ 

پاکستان میں پتلی تماشے کو فروغ دینے میں ان کا اہم کرداررہا۔ پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بچے شامل ہیں۔ ان کی نماز جنازہ سپہر تین بجے ان کی رہائش گاہ گرین ولاز رائے ونڈ روڈ پر ادا کی گئی ۔

فیضان پیرزادہ  پاکستان کے صف اول کے ڈرامہ نویس رفیع پیر کے صاحبزادے اور فلم و ٹیلی ویژن کے اداکار عثمان پیرزادہ اور عمران پیرزادہ کے بھائی تھے۔

 فیضان پیر زادہ لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1977 سے  رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ سے اپنے کام کا آغاز کیا۔

 لاہور کے اسکول سینٹ انتھونی سے فارغ ہونے کے بعد لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹ میں داخلہ لیا لیکن ڈیزائن کا کورس مکمل نہ کر سکے اور پوری طرح سے پپٹ میکنگ کی طرف آ گئے۔

انہوں نے مختلف اقسام کی تقریباً تین  ہزار پپٹس بنائیں انھیں سال دو ہزار گیارہ میں پرائڈ آف پرفارمنس کا صدارتی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

:دیگر مضامین
(20.12.2012) امریکا کے شہر نیوریارک میں سال نو کے استقبال کی تیاریوں کا آغاز
(19.12.2012) ہندوستان میں نئی ادویہ کی آزمائش میں اس سال چار سو سے زائد افراد ہلاک
(18.12.2012)  سیرت امام حسین علیہ السلام (قسمت اول)۔ از۔۔۔مولانا میرزا محمد جواد
(15.12.2012) کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا لیکن اب ہر ڈھائی گھنٹے بعدایک شخص قتل ہوتا ہے
(12.12.2012) سیتاپور۔ ادبی تنظیم بزم اردو کا سلسلہ وار ماہانہ طرحی مشاعرہ
(10.12.2012) آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں بزم ادب کینبرا نے ایک ادبی اور فکری نشست منعقد کی
(04.12.2012) صدائے وطن ہاؤس سڈنی میں اتوار 2دسمبر2012 کو ہونے والی مجلس عزا
(02.12.2012) صدائے وطن ہاؤس سڈنی میں آج اتوار کو کربلا والوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہو گی
(30.11.2012) ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں ہو رہی ہے
(29.11.2012) اردو کی معروف افسانہ نگار صفیہ صدیقی لندن میں انتقال کرگئیں
(15.11.2012) نو نومبر کو زینبیہ اسلامک سوسایٹی پمونا کیلی فورنیا کے زیر اہتمام جشن مباہلہ
(12.11.2012) لاہور کا بازار حُسن۔جمیلہ،طاہرہ اور مفکر شیخ۔ایک سچی کہانی۔طاہر ملک کی زبانی
(10.11.2012) شاعر وسیم عباس کے شعری مجموعہ"ابھی بھی دل دھڑکتا ہے"کی تقریب پذیرائی
(09.11.2012) ڈاکٹر اطہر فاروقی انجمن ترقی اُردو ہند کے جنرل سکریٹری بنا دِیے گئے
(08.11.2012) امریکا میں دو جماعتی نظام قائم ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی
(04.11.2012) ادبی فضا ہموار رکھنے میں بزم اردو کا اہم رول ہے : مست حفیظ رحمانی
(04.11.2012) بزم اردو سیتاپور نے شارق لہرپوری کو اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا
(03.11.2012) مرحوم تاج حسن زیدی کی رسم سوئم آج اتوار کو ادراہ جعفریہ لندن میں ہو گی ‎
(02.11.2012) شمع آبدار کے ماموں سید تاج الحسن زیدی کو لندن میں سپرد خاک کر دیاگیا
(29.10.2012) مکہ مکرمہ میں روح پرور تقریب میں غلاف کعبہ تبدیل کیا جا چکا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں