16.10.2026, 11:33am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

خیبر پختون خواہ میں ہونے والی دہشت گردی پر ایک طائرانہ نظر
24.12.2012, 12:20am , سوموار (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ تحقیقی رپورٹ
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے ناسور نے عوام کے ساتھ ساتھ کئی اہم شخصیات کی بھی جان لی ہے۔ سیاستدان، پولیس افسر اور کئی وزرا بھی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

2008 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مسلسل دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ان میں سے تین وزرا بشیر بلور، میاں افتخار حسین اور سردار حسین بابک بار بار دہشت گردوں کا ہدف بنتے رہے۔ 11 فروری 2009 کو اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی عالم زیب پربم حملہ ہوا جس وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ 11 مارچ2009 کو سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور کو نمک منڈی پشاور میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم خودکش حملہ آور ان تک نہ پہنچ سکا۔2 اکتوبر 2009 کو اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کے حجرے پر خودکش حملہ کیا گیا مگر اے این پی کے قائد محفوظ رہے۔ 

نومبر 2009 میں بین الصوبائی گیمز کی اختتامی تقریب کے بعد قیوم سپورٹس کمپلیکس کے گیٹ پر میاں افتخار حسین اور بشیر بلور پر ایک اور خودکش حملہ ہوا جس میں دونوں محفوظ رہے۔ دسمبر2009 میں سوات سے تعلق رکھنے والے اے این پی کے ڈاکٹر شمشیر بھی دہشتگردی کی کارروائی میں جان کی بازی ہار گئے۔ 19 اپریل 2010 کو قصہ خوانی بازار میں جماعت اسلامی کی ایک ریلی میں ہونے والے بم حملے میں سابق ناظم حاجی دوست محمد اور ڈی ایس پی گلفت حسین سمیت کئی افراد جاں بحق ہوئے۔ 24 جولائی 2010 کو صوبائی وزیر میاں افتخار حسین کے اکلوتے بیٹے میاں راشد حسین کو دہشت گردوں نے قتل کر دیا۔ 

عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی کی بہن ڈاکٹر گلالئی پر 10 اگست کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہیں۔ سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ پر بھی تین خودکش حملے ہو چکے ہیں جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر دو جبکہ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد پر بھی خودکش حملے کیے گئے تاہم یہ رہنما محفوظ رہے۔ 

سوات سے تعلق رکھنے والے ق لیگ کے ایم پی اے اسفندیار امیر زیب بھی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھے۔ ق لیگ کے ہی ایم پی اے پیر محمد پشاور میں امیر مقام کی رہائشگاہ پر بم حملے میں جاں بحق ہوئے۔ دہشتگردی سے نبرد آزما خیبر پختونخوا پولیس کے کئی افسروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔2007 کو ڈی آئی جی ملک سعد اور ڈی ایس پی خان رازق خودکش حملے میں جاں کی بازی ہارے۔ ڈی آئی جی بنوں عابد علی کو متنی میں شہید کیا گیا جبکہ 4 اگست 2010 کو ایف سی کے کمانڈنٹ صفوت غیور کو خودکش حملے میں جاں بحق کیا گیا۔

:دیگر مضامین
(21.12.2012) اکیس دسمبر گزر گیا. کیا پیش گوئیاں صحیح ثابت ہوئی اورکیا قیامت آگئی
(19.12.2012) سڈنی میں ڈاکٹر نگہت نسیم کی کتابوں کی تقریب اجرا سے سید ظفر حسین کا خطاب
(18.12.2012) مفکر اہلبیت صفدر ھمدانی کی حالیہ دورہ آسٹریلیا میں ایس بی ایس کے ریحان علوی سے گفتگو
(15.12.2012) سڈنی میں ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو منعقد ہوئی
(12.12.2012) مشہور ستار نواز پنڈت روی شنکر مختصر علالت کے بعد کیلیفورنیا میں انتقال کر گئے
(10.12.2012) عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کی برسبین اور سڈنی میں مصروفیات کے بعد واپس لندن پہنچ گئے
(04.12.2012) صدائے وطن سڈنی کی جانب سے صفدر ھمدانی کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیا گیا
(03.12.2012) ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں منعقد ہوئی
(30.11.2012) فاطمہ زہرا اسلامک سینٹر برسبین آسٹریلیا، عشرہ محرم کی مجالس کے بعد صفدر ھمدانی سڈنی میں
(29.11.2012) فاطمہ زہرا اسلامک سینٹر برسبین آسٹریلیا، عشرہ محرم کی مجالس شام غریباں کی مجلس کے ساتھ اختتام پزیر
(24.11.2012) یا رب کوئی غم نہ دینا سوائے غمِ حسین کے ..از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(15.11.2012) برطانیہ میں عشرہ محرام الحرام 2012 کون کہاں کہاں خطاب کرے گا
(12.11.2012)  صدائے وطن کے مدیر اعلی سید ظفر حسین کا عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ پر خصوصی پیغام
(09.11.2012) شاعر مشرق اور مفکر اسلام علامہ اقبال کی زندگی کے مثالی روشن ایام
(08.11.2012)  اوباما 270 سے زیادہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے امریکا کے 45ویں صدر منتخب
(07.11.2012)  امریکہ کہ ادارے زنیبہ میں محفل غدیر کا ایک اہم اور مقدس اجتماع
(02.11.2012) تسبیح کے دانوں میں پروئے ہوئے ہم لوگ ......۔از : ڈاکٹر نگہت نسیم
(01.11.2012) یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
(01.11.2012) عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ یکم نومبر 2012۔گرافکس سید اکمل حسین
(01.11.2012) عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ پر تیسرے مصطفیٰ علی ھمٰدانی ایوارڈ کا اعلان



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں