16.10.2026, 07:04am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

‘' تتلیاں میر ے گاؤں کی‘‘
14.10.2008, 03:29pm , منگل (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی-لندن
میرا ہمیشہ سے یہ ایمان رہا ہے اور اس فلسفے کا اعادہ میں اپنی تحریروں میں بھی کر چکا ہوں کہ خالق لوح و قلم نے دنیا کے کسی خطے میں بھی کوئی ایک انسان ایسا پیدا نہیں کیا جس کے پاس اظہار کی دولت نہ ہو۔ یہ تو انسان ہے جو اپنے اوصاف اور اہلیت کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں سے بھی آگاہ نہیں ہے۔

اس فلسفے کا تجربہ ابھی میں نے ایک بار پھر کل ہی اپنے عزیز دوست اور بھائی اصغر کرمانی کے گھر اسکی ہنستی مسکراتی سولہ سالہ بیٹی سکینہ کرمانی کے ساتھ کیا ہے۔

ہوا یوں کہ سکینہ کو ہمارے جرمنی کے قلم کار دوست اقبال حیدر کی نئی تصنیف‘‘امید سحر‘‘ میں سے ایک نظم پسند آ گئی جو گاؤں کی محبتوں کے حوالے سے تھی اور وہ اس نظم کو جرمنی میں تیس دسمبر کو ہونے والی انکی کتابوں کی تقریب اجرا میں پڑھنا چاہتی تھی۔

میں نے سیکنہ سے پوچھا کہ کیا اس نے کبھی گاؤں دیکھا ہے؟ اسکا جواب تھا‘‘نہیں‘‘

اس پر میں نے اسے کہا کہ تم خود اپنے ذہن میں گاؤں کی جو تصویر بناتی ہو اسے سامنے رکھ کر خود آزاد نظم لکھو۔ شروع میں تو اس نے کچھ تذبذب دکھایا لیکن چیلنج قبول کرنے والی اپنی طبیعت کے مطابق وہ کمرے سے اٹھی اور کہیں اوپر کی منزل پرچلی گئی اور پھر جب کوئی ایک ڈیڈھ گھنٹے بعد وہ واپس آئی تو اس ہاتھ میں اسکی زندگی کی اردو میں لکھی ہوئی پہلی نظم تھی جسے دیکھ کر مجھے لمحے بھر کو یقین نہیں ہوا کہ یہ لندن میں پلنے بڑھنے والی ایک سولہ سالہ بچی کی پہلی اردو کی نظم ہے جس میں خیال کی پختگی کے ساتھ الفاظ کا چناؤ بھی خوب ہے۔

کسی تبصرے کے بغیر میں یہ نظم آپ سب کی خدمت میں بھی پیش کر رہا ہوں تاکہ آپ بھی اپنے اندر گُم ہونے والے قلم کار کو تلاش کر سکیں۔



‘‘ تتلیاں میر ے گاؤں کی‘‘
کتنے رنگوں کے جہاں ہیں آباد
اک پھول سے دوسرے پھول پر
اپنے رنگیں پروں کی بہار دکھاتی ہوئی
میرے گاؤں کی وہ تتلی
جو گہری حسین دھوپ کا سایہ تھی
میرے گاؤں میں
وہ چہکتی تتلی گاتی پھرتی تھی
کچے گھروں کی چھاؤں میں
گاتی باتیں کرتی پھولوں سے لوگوں سے اوررنگوں
خوشبو کی طرح اڑتی پھرتی
مستی میں خود اپنے پروں کو
رقص کی صورت دیتی ہوئی
اپنے میں کچھ ایسے مگن تھی
جیسے کوئی بھی اُس کو دیکھتا نہ ہو
چاروں جانب اپنی رنگیں ہسنی پھیلاتی ہوئی
تقسیم کرتی ہوئی مسرتیں
وہ رنگین پروں کے ساتھ
بہلا جاتی تھی وہ اُس کو
جس نے مانگا اُس کا ہاتھ
روتے ہوئے کو دیتی تھی
وہ ست رنگی مسکان
بھلا دیتی تھی سارے غم سارے دکھ وہ
اپنے حسین چہرے سے کسی کو تو خوش کر جاتی تھی وہ
کر دیتی تھی لمحے بھر میں ہر کو حیران
اُس کے رنگیں پروں پر لکھا تھا میرا نام
وہ میرے گاؤں کی تتلی وہ میری صبح شام
اُس کے ست رنگی چمکتے پروں میں جنت لکھا تھا
اس تتلی کو کئی مرتبہ تنہائی میں نے سوچا تھا
وہ میرے گاؤں کی تتلی اب بھی میری یادوں میں
محفوظ ہے خوابوں کی صورت

:دیگر مضامین
(14.10.2008) گُل جی کا قتل بے حس معاشرے کا قتل ہے؟
(14.10.2008) ‘‘اُمت پہ سخت وقت ہے امداد یا نبی‘‘
(14.10.2008) کیا اس صورت میں انتخابات منصفانہ ہو سکتے ہیں؟
(14.10.2008) فیضان عارف کی ‘‘ہوائیں گیت گاتی ہیں‘‘
(14.10.2008) ہاتھی مرا بھی کئی کروڑ کا!
(14.10.2008) جسم سے کھال الگ ہوگئی اب ہوش کرؤ!
(14.10.2008) لکھیں یہ فیصلہ بھی سنہری حروف میں!
(14.10.2008) ''اپنی قمست تھی کہ ہم شمس کے مہمان ہوئے
(14.10.2008) کعبے کس منہہ سے جاؤ گے؟
(14.10.2008) حیران ہوں کہ حکمران نوشتہ دیوار کیوں نہیں پڑھتے؟
(14.10.2008) میں نے کوئی کام آئین کے خلاف نہیں کیا
(14.10.2008) لاہور میں عزاداری کی تاریخ
(14.10.2008) ایک کالم فقط‘‘شکریے‘‘ کا
(14.10.2008) آسٹریلیا میں بیس روز
(14.10.2008) تم لوگ کر رہے ہوجو بیعت یزید کی!(صفدر ھمٰدانی)
(14.10.2008) مُش اور بُش دونوں پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔(صفدر ھمٰدانی)
(14.10.2008) تُم نے پاؤں کا جوتا بنایا ہے آئین کو!
(14.10.2008) جلتا ہوا یہ شہر بچانے کون آئے گا؟
(14.10.2008) مشتری ہشیار باش۔نوشتہ دیوار کون پڑھے گا؟
(14.10.2008) سروں کی فصل پک کر ہو چکی تیار سُن لو!



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں