14.10.2026, 11:48pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

سال دوہزار بارہ اپنے دامن میں کئی یادیں سمیٹے رخصت ہو رہا ہے۔
30.12.2012, 01:05am , اتوار (GMT+1)

‎سال دوہزار بارہ اپنے دامن میں کئی یادیں سمیٹے رخصت ہو رہا ہے۔ اس سال ہونے والے کچھ اہم واقعات جنھوں نے دنیا پر اپنے گہرے اثرات چھوڑے یہ ہیں

‎ جنوری۔۔۔ شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف مزاحمت نے شدت اختیارکرلی۔ جھڑپوں اور بمباری میں سیکڑوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یورپی یونین نے ایران سے تیل کی تجارت پر پابندی عائد کر دی۔

‎ فروری۔۔ عرب ممالک میں بیداری کی لہر میں تیزی آ گئی۔ عوامی دباوٴ پر یمنی صدر علی صالح کواستعفیٰ دے کر اقتدار اپنے نائب کے حوالے کرنا پڑا۔

‎ مارچ۔۔ روس میں ولادی میر پیوٹن تیسری مدت کے لئے صدر بنے۔ اس ماہ مالی کے صدر کو فوجی بغاوت کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔

‎ اپریل۔۔ لائبریا کے صدر چارلس ٹیلر کو عالمی عدالت انصاف نے جنگی جرائم کا مجرم قراردیا۔

‎ مئی۔۔ فرانس کا صدارتی انتخاب فرانسوا اولاند نے جیت لیا اور نکولس سرکوزی کی جگہ صدارت سنبھالی۔

‎جون۔۔ تقریباً تین دھائیوں سے مصر پر راج کرنے والے حسنی مبارک کو عوامی تحریک پراقتدار سے محروم ہونا پڑا۔ محمد مرسی نئے صدر بن گئے۔
 
‎ جولائی۔۔ بھارت میں ہوا بجلی کا بڑا بریک ڈاوٴن جس سے جوہری تنصیبات بند اور چھ سو بیس ملین افراد بجلی سے محروم ہوئے۔

‎ اگست۔۔ ایران میں قیامت خیز زلزلے نے تین سوسے زیادہ افراد کی جانیں لیں اور اسی ماہ انسانی تاریخ کا ایک اہم واقعہ رونما ہوا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کی خلائی گاڑی کیورسٹی مریخ پراترگئی۔

‎ستمبر۔۔ توہین آمیز فلم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لیبیا میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے پر حملہ کر کے امریکی سفیر سمیت چار سفارت کاروں کو ہلاک کردیا۔

‎اکتوبر۔۔ امریکا میں سمندری طوفان سینڈی نے تباہی مچا دی۔ مجموعی طور پر دو سوسے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

‎ نومبر۔۔ امریکا کے صدارتی انتخابات میں صدر براک اوبامادوسری مدت کے لئے صدر منتخب ہو گئے۔ اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پروحشیانہ بمباری کی۔ ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کوبھارتی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔اقوام متحدہ نے فلسطین کو نان اسٹیٹ ممبر مبصر کا درجہ دے دیا۔

‎ دسمبر۔۔ لیبیا میں امریکی سفاتخانے پر حملے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ کو ناقص سیکورٹی انتظامات کا ذمہ دار قرار دیا۔


:دیگر مضامین
(24.12.2012) خیبر پختون خواہ میں ہونے والی دہشت گردی پر ایک طائرانہ نظر
(21.12.2012) اکیس دسمبر گزر گیا. کیا پیش گوئیاں صحیح ثابت ہوئی اورکیا قیامت آگئی
(19.12.2012) سڈنی میں ڈاکٹر نگہت نسیم کی کتابوں کی تقریب اجرا سے سید ظفر حسین کا خطاب
(18.12.2012) مفکر اہلبیت صفدر ھمدانی کی حالیہ دورہ آسٹریلیا میں ایس بی ایس کے ریحان علوی سے گفتگو
(15.12.2012) سڈنی میں ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو منعقد ہوئی
(12.12.2012) مشہور ستار نواز پنڈت روی شنکر مختصر علالت کے بعد کیلیفورنیا میں انتقال کر گئے
(10.12.2012) عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کی برسبین اور سڈنی میں مصروفیات کے بعد واپس لندن پہنچ گئے
(04.12.2012) صدائے وطن سڈنی کی جانب سے صفدر ھمدانی کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیا گیا
(03.12.2012) ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں منعقد ہوئی
(30.11.2012) فاطمہ زہرا اسلامک سینٹر برسبین آسٹریلیا، عشرہ محرم کی مجالس کے بعد صفدر ھمدانی سڈنی میں
(29.11.2012) فاطمہ زہرا اسلامک سینٹر برسبین آسٹریلیا، عشرہ محرم کی مجالس شام غریباں کی مجلس کے ساتھ اختتام پزیر
(24.11.2012) یا رب کوئی غم نہ دینا سوائے غمِ حسین کے ..از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(15.11.2012) برطانیہ میں عشرہ محرام الحرام 2012 کون کہاں کہاں خطاب کرے گا
(12.11.2012)  صدائے وطن کے مدیر اعلی سید ظفر حسین کا عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ پر خصوصی پیغام
(09.11.2012) شاعر مشرق اور مفکر اسلام علامہ اقبال کی زندگی کے مثالی روشن ایام
(08.11.2012)  اوباما 270 سے زیادہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے امریکا کے 45ویں صدر منتخب
(07.11.2012)  امریکہ کہ ادارے زنیبہ میں محفل غدیر کا ایک اہم اور مقدس اجتماع
(02.11.2012) تسبیح کے دانوں میں پروئے ہوئے ہم لوگ ......۔از : ڈاکٹر نگہت نسیم
(01.11.2012) یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
(01.11.2012) عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ یکم نومبر 2012۔گرافکس سید اکمل حسین



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں