15.10.2026, 11:22pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

ڈاکٹر خواجہ اکرام کی کتاب “ اردو زبان کے تیکنکی وسائل اور امکانات “ شائع ہو گئی
01.01.2013, 09:37am , منگل (GMT+1)

ڈاکٹر نگہت نسیم سڈنی
‎ڈاکٹر خواجہ اکرام کی کتاب “ اردو زبان کے تیکنکی وسائل اور امکانات “ شائع ہو گئی ہے

‎ اس  نایاب کتاب کا انتساب اردو “ عالمی اخبار “  اور “  اردو نیٹ جاپان “ کے نام ہے


‎اردو نے نئی ٹکنالوجی کے ساتھ  جس سفر کا آغاز کیا ہے اس نے اردو اسلوب کو ایک نئی جہت عطا کی ہے ۔ اردو میں ادب کی تخلیق سے اب تک  پیرایہ ٴ اظہار کے رنگا رنگ انداز و اسالیب ملتے ہیں۔ کبھی مفرس اور معرب زبان اور مقفی و مسجع عبارت آرئی اور پُر تکلف انداز بیان اردو کا اہم اسلوب رہا تو کبھی سہل و سلیس  اور بے تکلف انداز  نے اپنی جگہ بنائی ۔  اسی عہد میں غالب کے خطوط کو بہت مقبولیت ملی کیونکہ غالب نے براہ راست اور بے تکلف اظہار کو اپنے خطوط میں جگہ دی او ر مراسلے کو مکالمہ بنا دیا ۔اب انٹر نیٹ بالخصوص بلاگ  کی تحریروں نے اسے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اسے واقعی گفتگو کا انداز عطا کر دی ہے ۔

‎بلاگ کی تحریروں کی سب بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ خط کی طرح محض دو لوگوں  کے درمیان گفتگو نہیں ہے بلکہ یہ ایک مذاکرے کی شکل رکھتا ہے جس گفتگو میں بیک وقت کئی لوگ شریک ہوسکتے ہیں اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے  کہ اس مذاکرے میں دنیا کے کسی بھی گوشے میں بیٹھے لوگ اس میں شریک ہوسکتے ہیں ۔

‎اب تک چند لوگوں نے ہی اس جانب توجہ دی ہے لیکن انھوں نے بھی اپنے  مضامین میں ضمنی طور پر اس کا تذکرہ کیا ہے ۔  اس سلسلے میں ڈائریکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، وزرات برائے فروغ انسانی وسائل حکومت ہند ، اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام پہل کرتے ہوئے بلاگ کی بعض تحریروں کو اپنی  کتاب  “ اردو زبان کے تیکنکی وسائل اور امکانات “ میں شامل کر کے اس نئے اسلوب کو متعارف کرانے کی کامیاب کوشش  کی ہے ۔

‎انہوں نے اس کتاب میں صرف’ عالمی اخبار‘  اور “اردو نیٹ جاپان “  کے نہ صرف بلاگز شامل ہیں بلکہ اس  نایاب کتاب کا انتساب انہی دو اخبارات کے نام ہیں  ۔ کیونکہ عالمی اخبار اور اردو نیٹ جاپان  اردو کے  بڑے آن لائن اخبارات ہیں جو اردو کی خدمت انجام دے رہے ہیں اور اردو کے سرمائے میں ایک نئے ذخیرے کا اضافہ کر رہے ہیں ۔ یہ کتاب ہندوستان اور پاکستان میں ایک ساتھ شائع ہوئی ہے ۔ اس کتاب کو ہندوستان ، نئی دہلی  کے وزیر جناب کپل سبل صاحب ایک بڑے جلسے میں افتتاح کریں گے جسے ہندستان کا تمام میڈیا کور کرے گا۔

‎ڈاکٹر خواجہ اکرام کی  کتاب میں عالمی اخبار کےجن بلاگ کو شامل کیا ہے وہ یہ ہیں ۔
‎1.    مراسلہ نگاری بمقابلہ بلاگ نگاری
‎2.    اپنے دم پر رواں ہے اردو
‎3.    تعمیل حکم
‎4.    شاعری میں محاوروں کا استعمال
‎5.    نئے سال کا جشن کیوں منائیں ؟

‎عالمی اخبار کا اداراہ ، قلمکار ، قارئیں ڈاکٹر خواجہ اکرام کو ان کی کتاب “ اردو زبان کے تیکنکی وسائل اور امکانات “ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں


:دیگر مضامین
(31.12.2012) خطیب محمد و آل محمد وکیل ولایت علی علیہ السلام سید طاہر کاظمی انتقال کر گئے
(30.12.2012) برازیلی عوام نے سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایمانج فیسٹول منایا
(30.12.2012)  کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منظور الدین احمد کا انتقال
(28.12.2012) صوفی شاعر حضرت شاہ عبدللطیف بھٹائی کا دو سو انہتر واں تین روزہ سالانہ عرس
(27.12.2012) جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
(26.12.2012) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کی تقریب
(26.12.2012) بنارس ہندو یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہء اردو پروفیسر حنیف نقوی کا انتقال
(24.12.2012) بریر علی قنبر کی اہلیہ سارہ فاطمہ کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا
(24.12.2012) تئیس دسمبر 2012 کو ملکہ ترنم نور جہاں کی بارہویں برسی ہے
(22.12.2012) حلقہء دانشوراں جده كى ماهانه ادبى نشست 27دسمبر بروز جمعرات 10 بجے شب ہو گی
(21.12.2012) تھیٹر کو فروغ دینے والے رفیع پیرتھیٹر کے ڈائریکٹر فیضان پیرزادہ انتقال کرگئے
(20.12.2012) امریکا کے شہر نیوریارک میں سال نو کے استقبال کی تیاریوں کا آغاز
(19.12.2012) ہندوستان میں نئی ادویہ کی آزمائش میں اس سال چار سو سے زائد افراد ہلاک
(18.12.2012)  سیرت امام حسین علیہ السلام (قسمت اول)۔ از۔۔۔مولانا میرزا محمد جواد
(15.12.2012) کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا لیکن اب ہر ڈھائی گھنٹے بعدایک شخص قتل ہوتا ہے
(12.12.2012) سیتاپور۔ ادبی تنظیم بزم اردو کا سلسلہ وار ماہانہ طرحی مشاعرہ
(10.12.2012) آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں بزم ادب کینبرا نے ایک ادبی اور فکری نشست منعقد کی
(04.12.2012) صدائے وطن ہاؤس سڈنی میں اتوار 2دسمبر2012 کو ہونے والی مجلس عزا
(02.12.2012) صدائے وطن ہاؤس سڈنی میں آج اتوار کو کربلا والوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہو گی
(30.11.2012) ڈاکٹر نگہت نسیم کی تین کتابوں کی رسم اجرا ہفتہ یکم دسمبر کو سڈنی میں ہو رہی ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں