یوں تو سن دوہزارتیرہ بہت سے نیک تمنائیں لے کا شروع ہوا مگر سید افتخار حسین زیدی علی پور چھٹہ کی معروف عزادار اور سماجی شخصیت یکم جنوری کو واشنگٹن میں طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے

مرحوم سید مشہور زمانہ سید ذوالفقار حسین زیدی عرف دولہا میاں کے صاحبزادے اورسید قمر زیدی کے برادر نسبتی تھے
مرحوم پیشے کے اعتبار سے قانون دان تھے اور گوجرانولہ میں وکالت کے فرائض انجام دیا کرتے تھے پپلز پارٹی کی تنزلی کے بعد مرحوم نے امریکہ میں رہائش اختیار کر لی تھی اور وہاں پر ایک قانون دان کی حیثیت سے زندگی بسر کی آپ ادب دوست انسان تھے
کتاب سے محبت ان کی زندگی کا ہدف تھا اور شاید یہی وجہ تھی کہ اپنے فرزند عمران کی زندگی کا ہم سفر بھی ایک علمی اور ادبی خاندان سے چنا تھا یوں تو سید صاحب علی پور چھٹہ میں قائم پاکستان کے بعد سے آباد تھے مگر زمانے کے حوادث کی وجہ سے مجبور ہو کر امریکہ ہجرت اختیار کی
مرحوم کے ایک بھائی سید وقار زیدی لندن میں آباد ہیں اور دو بھائی علی پور چھٹہ میں آباد ہیں ۔
مرحوم کو علی پور چھٹہ میں مدفن کیا جائے گا تازہ تریں اطلاعات کے مطابق مرحوم کا جسد خاکی امریکہ سے علی پور چھٹہ لایا جائے گا جو آج توقع ہے اور ایک امکان یہ بھی ہے کہ مرحوم کو پیر یا منگل کو ان کے آبائی قبرستان میں مدفن کیا جائے گا۔

عالمی اخبار کی انتظامیہ مرحوم کے بیٹے اور اہلیہ برادران ہمشیرگان اور برادرنسبتی سید قمر زیدی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ مرحوم کو محمد و آل محمد کے قرب میں جگہ عطا فرماے آمین