16.10.2026, 04:19am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » صفدر ھمٰدانی
 

‘‘اک کربلا سے مولا ہم بھی گزر رہے ہیں‘‘
14.10.2008, 03:38pm , منگل (GMT+1)

صفدر ھمٰدانی-لندن
لاشوں کا اور دھماکوں کا 
  ایک سلسلہ ہے
شہروں میں میرے یارب
کس بے دھڑک طریقے سے اب موت پھر رہی ہے
آنکھوں میں میری کوئی اب کرچیاں سجا دے
میرے بدن کو کوئی لٹکا دے شاخِ گُل پر
تک تک کے روز لاشیں آنکھیں جھُلس گئی ہیں
بینائی گھر کے گندے پانی میں بہہ گئی ہے
ہم تھک گئے ہیں یارو لاشیں اٹھا اٹھا کے
یہ حکمران کیسے اندھے ہیں گونگے،بہرے
کس اطمینان سے یہ
کہتے ہیں ‘‘ٹھیک ہے سب
اور یہ جو کر رہے ہیں
یہ ہیں عوام دشمن‘‘
ان حاکموں سے کوئی اب جاکے یہ تو پوچھے
تم سے بڑا بھی کوئی دشمن عوام کا ہے؟

ہر روز اٹھ رہے ہیں ہر سمت سے جنازے
ہر گھر میں ایک ماتم،ہر آنکھ رو رہی ہے
لگتا ہے ملک بھر کی تقدیر سو رہی ہے
کیسی ہے یہ حکومت نفرت جو بو رہی ہے
یہ میرے شہر جیسے بغداد بن گئے ہیں
ہر شام آسماں سے خود کُش اتر رہے ہیں
قبروں کے منہہ کھلے ہیں
آفت جو آ رہی تو تنگ بستیوں پر
اور مر رہے ہیں وہ جو غربت کے ہاتھوں پہلے
مردہ ہوئے پڑے ہیں
سُنتا نہیں خدا بھی اب کس کو ہم پکاریں
بہتر ہے خون میں اب بارود کو اتاریں
سہمے ہوئے ہیں بچے،بوڑھوں پہ خوف طاری
یہ میرے گھر میں یارو ہے کس کی جنگ جاری
بتلاؤ کس کی جنگ ہم آپس میں لڑ رہے ہیں
اور کس نے موت ہم پر کر دی ہے یوں مسلط
مرنے کے خوف سے گھر ہونے لگے مقفل
کس طرح شہر بھر میں پھرتی ہے موت پاگل
شہروں میں اُگ رہے ہیں کتنے سروں کے جنگل
اب صحن میرے گھر کا لگتا ہے جیسے مقتل

اک کربلا تھی وہ بھی
ذروں میں جس کے اب تک شبیر کا لہو ہے
اور اک صدائے ماتم جس کی فضاؤں میں ہے
یہ بھی غلط نہیں ہے
‘‘اک کربلاسے مولا ہم بھی گزر رہے ہیں‘‘
اس زندگی کے ہاتھوں ہم روز مر رہے ہیں
حکمت یزید کی پھر ہم پر ہوئی مسلط
جس سمت دیکھتا ہوں دم توڑتی ہے عزت
ساری صداقتوں کے پھر سامنے ہے نفرت
اب سب یزید مل کر پھر مانگتے ہیں بیعت
پھر جیسے نینوا میں لاشے بکھر رہے ہیں
سر دوش پر نہیں ہیں اور تیر چل رہے ہیں
‘‘اک کربلاسے مولا ہم بھی گزر رہے ہیں‘‘

:دیگر مضامین
(14.10.2008) یپلز پارٹی،عوامی یا خاندانی جماعت
(14.10.2008) باپ قتل،بھائی قتل اور خود بھی قتل
(14.10.2008) ‘' تتلیاں میر ے گاؤں کی‘‘
(14.10.2008) گُل جی کا قتل بے حس معاشرے کا قتل ہے؟
(14.10.2008) ‘‘اُمت پہ سخت وقت ہے امداد یا نبی‘‘
(14.10.2008) کیا اس صورت میں انتخابات منصفانہ ہو سکتے ہیں؟
(14.10.2008) فیضان عارف کی ‘‘ہوائیں گیت گاتی ہیں‘‘
(14.10.2008) ہاتھی مرا بھی کئی کروڑ کا!
(14.10.2008) جسم سے کھال الگ ہوگئی اب ہوش کرؤ!
(14.10.2008) لکھیں یہ فیصلہ بھی سنہری حروف میں!
(14.10.2008) ''اپنی قمست تھی کہ ہم شمس کے مہمان ہوئے
(14.10.2008) کعبے کس منہہ سے جاؤ گے؟
(14.10.2008) حیران ہوں کہ حکمران نوشتہ دیوار کیوں نہیں پڑھتے؟
(14.10.2008) میں نے کوئی کام آئین کے خلاف نہیں کیا
(14.10.2008) لاہور میں عزاداری کی تاریخ
(14.10.2008) ایک کالم فقط‘‘شکریے‘‘ کا
(14.10.2008) آسٹریلیا میں بیس روز
(14.10.2008) تم لوگ کر رہے ہوجو بیعت یزید کی!(صفدر ھمٰدانی)
(14.10.2008) مُش اور بُش دونوں پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔(صفدر ھمٰدانی)
(14.10.2008) تُم نے پاؤں کا جوتا بنایا ہے آئین کو!



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں