16.10.2026, 12:38am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے برآمد ہونے والا احتجاجی جلوس
14.01.2013, 01:03am , سوموار (GMT+1)

قمر رضوی۔عالمی اخبار اسلام اباد
دنیا کے مختلف خطوں اور پورے پاکستان میں حکومت اور انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کا احتجاجی جلوس اتوار کو نمازِ ظہر کے بعد مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے برآمد ہوا جو شاہراہِ جناح پر ایوانِ صدر کے عین سامنے چائنا چوک پر جاکر دھرنے کی صورت اختیار کرگیا۔ جلوس میں راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کثیر تعداد میں لوگوں کی موجودگی کے باوجود جلوس مکمل طور پر منظم اور کسی بھی افراتفری سے پاک رہا۔ جلوس میں شیعہ افراد کے علاوہ اہلِ سنت حضرات اور سول  سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ جلوس کے شرکا میں مرد، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے غم و غصے کا اظہار کررہی تھی۔ شرکا نے مختلف بینرز، جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت، انتظامیہ اور عدلیہ کی بے حسی کے خلاف نعرے درج تھے۔

دھرنے کے شرکا سے مختلف علمائے کرام، شعرائے کرام، طلبا تنظیموں کے نمائیندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائیندگان نے خطاب کرتے ہوئے آپس کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور بلوچستان کی نااہل حکومت اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ جلوس کے نعروں میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی برطرفی اور کوئٹہ کو فوری طور پر فوج کے حوالے کرکے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ پرامن احتجاج کا یہ سلسلہ طے شدہ پروگرام کے تحت مغرب کے وقت بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا جسکے بعد یہی شرکا فیض آباد راولپنڈی کے دھرنے میں شرکت کرنے چلے گئے۔

اس وقت ایکسپریس ہائی وے فیض آباد پر ہزاروں بچے، بوڑھے ، خواتین اور جوانان موجود ہیں جو بے حس حکومت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ہر ممکن حد تک کوشش کررہے ہیں۔ شدید سردی کا زور کچھ کم کرنے کے لئے لکڑیوں کو آگ لگائی گئی ہے جس کو میڈیا "ٹائر جلانا" کہہ کردنیا کو غلط اطلاعات فراہم کررہا ہے۔ 

پاکستان کے جید علماء اس وقت تمام مراجع کرام سے رابطے میں ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اگراتوار کی  رات تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو فتویٰ جاری کیا 
جائیگا کہ تمام شیعہ حضرات گھر سے نکل کر سڑکوں پر آجائیں اور اپنا بھرپور احتجاج دنیا کے سامنے پیش کریں۔


:دیگر مضامین
(13.01.2013) جو مٹ گیا وہ یزید ہے جو نہ مٹ سکا وہ حسین ہے
(13.01.2013) سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی دہشت گردی کی کارروائیوں کا اندازبھی تبدیل
(11.01.2013) معروف صحافی عباس اطہر اور کالم نگار منو بھائی شدید علیل ہیں۔دعا کی درخواست
(10.01.2013) ممتاز نقاد وادیب اور ماہر تعلیم پروفیسر محمد علی صدیقی کراچی میں رِحلت کر گئے
(10.01.2013) برطانوی مسلکی ویب سائیٹ ۔۔ماتم داری ۔۔۔ عدم ادائیگی کی بنا پر بند ہو چکی ہے
(07.01.2013) ہماری عبادت اور صلح امام حسن علیہ السلام اور واقعہ کربلا میں ممثالت۔ سید اکمل حسین
(06.01.2013)  جنسی تشدد سے ہلاک والی بھارتی طالبہ کے حق میں شمع بردار احتجاجی مظاہرہ
(06.01.2013) سابق امیر جامعت اسلامی مرحوم قاضی حسین احمد کی زندگی پر ایک نظر
(05.01.2013) یکم جنوری ٢٠١٣سید افتخار حسین زیدی واشنگٹن میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
(04.01.2013)  داتا گنج بخش کے 969ویں عرس کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد
(01.01.2013) ڈاکٹر خواجہ اکرام کی کتاب “ اردو زبان کے تیکنکی وسائل اور امکانات “ شائع ہو گئی
(31.12.2012) خطیب محمد و آل محمد وکیل ولایت علی علیہ السلام سید طاہر کاظمی انتقال کر گئے
(30.12.2012) برازیلی عوام نے سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایمانج فیسٹول منایا
(30.12.2012)  کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منظور الدین احمد کا انتقال
(28.12.2012) صوفی شاعر حضرت شاہ عبدللطیف بھٹائی کا دو سو انہتر واں تین روزہ سالانہ عرس
(27.12.2012) جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
(26.12.2012) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کی تقریب
(26.12.2012) بنارس ہندو یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہء اردو پروفیسر حنیف نقوی کا انتقال
(24.12.2012) بریر علی قنبر کی اہلیہ سارہ فاطمہ کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا
(24.12.2012) تئیس دسمبر 2012 کو ملکہ ترنم نور جہاں کی بارہویں برسی ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں