برطانیہ میں برفباری کی نئی لہر . پورا ملک شدید سردی کی لپیٹ میں 20.01.2013, 01:11am , اتوار (GMT+1)
عالمی اخبار شعبہ خبر
لندن میں 5 دن کے واسطے برفباری جاری ہے 18جنوری کو شروع ہونے والی برفباری اورسردی
کی ایک نئی لہر نے پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لے لیا،سخت ترین
موسمی سسٹم کی وجہ سے اختتام ہفتہ تک برطانیہ برف کی 4 انچ دبیز چادر کے
نیچے چھپ گیا ہے۔ گاڑیاں چلانے والوں کو مڈ لینڈ میں رات کے وقت جمتی ہوئی دھند کی وجہ سے
پریشانی کاشکارہیں، جمتی ہوئی دھند کی وجہ سے مڈ لینڈ ایسٹ انجیلیا اور
وسطی اورجنوبی انگلینڈ میں سڑکوں کی صورتحال کو خطرناک ہے۔ گزشتہ روز
برفباری کی وجہ سے نارفوک میں 42 سکول بند کردیے گئے اور ناروچ انٹرنیشنل
ایئرپورٹ پر تمام طیارے گراؤنڈ کردئے گئے۔
شمالی ساحلی علاقے کے ساتھ والے
علاقوں اورکینٹ میں معمولی برفباری ہوگی، سکاٹ لینڈ کے علاقے برائیمر میں
گزشتہ رات کم از کم درجہ حرارت منفی 12.7 اورنارفوک کے علاقے ہفٹن ہال میں
منفی 12.1 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
ماہرین موسمیات نے رات کو
انتہائی شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لندن میں اوسط درجہ
حرارت منفی 3 منفی 7 کے درمیان رہی جبکہ اس سے بھی زیادہ بری صورتحال
پیداہونے کاخدشہ ہے۔ماہرین کے مطابق گزشتہ روز بیشتر علاقے ایسے نظر آرہے
تھے جیسے موسم خشک رہے گا۔
اگرچہ جمعہ اور اس کے بعد چند دنوں میں سارے برطانیہ میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے مگر محکمہ موسمیات نے خاص طور پر ویلز کے لئے برف کی ریڈ وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ویلز ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ، ناردرن آئرلینڈ اور مشرقی سکاٹ لینڈ میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں ایک روز کی دوران 25 سینٹی میٹر برف پڑنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا
لندن اور ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ میں بھی جمع اور ہفتہ کے روز برفباری ہونے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ لندن میں بدھ اور جمعرات کی رات درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفباری کے دوران
ٹریفک کیلئے صورتحال مشکل ہوگی اس لئے لوگ صرف ضروری طور پر ہی سفر کریں۔
عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے
ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور
ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور
بے لاگ صحافت ہے۔ . رابطہ ٹیلی فون: لندن447796515479+ ، آسٹریلیا
61425201035+ ، ای میل:
رابطہ@عالمی
اخبار۔کوم۔ جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں