گزشتہ دنوں عالمی اخبار میں۔۔رحیم یار خان میں تعمیر کردہ باب علی علیہ السلام شیخ صاحب کی محبت علی کا ثبوت۔۔۔سیدہ رافعیہ گیلانی کی ایک مختصر رپورٹ شائع ہوئی تھی جس کے بعد کچھ قارئین نے اسکی مزید تفصیل جاننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اب رافعیہ گیلانی نے اسکی مزید تفصیل ارسال کی ہے۔۔۔ادارہ عالمی اخبار
تفصیل تعمیر با ب علی علیہ اسلام ۔ اس سارے کار خیر کا سہرا شیخ منظور کے سر ہے اور بقول شیخ منظور صاحب باب علی کو بنانے سے پہلے مختلف شہروں کے دورے کئے گئے مسجدوں اور امام بارگاھوں کے دروازوں کو دیکھا گیا اور بعد میں نقشہ بنایا گیا
نقشہ بناتے ہوئے بات کا دھیان رکھا گیا کہ اس جیسا دروازہ پہلے پاکستان میں کہیں نہ ہواور یہ اپنی نظیر آپ ھو ۔ اس پر 30لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ھوئی
شیعہ علما کونسل بھاول پور ڈویژن نے دن رات ایک کر کے نقشہ پاس کرایا پھر اس کی تعمیر شروع کی گئی ۔تعمیر کے دوران ایک مزدور بلندی سے نیچے گرا۔ جیسے ھی گرا نیچے واپڈا کی سروس لائن تھی ان بجلی کی تار میں اٹک گیا اور اس وقت بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بند ھو گئی ۔یوں مولا حسین او اھل بییت کی کرامت کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی ۔ نا اس کو گرنے سے کوئی چوٹ آئی نا کرنٹ کی وجہ سے نقصان ھوا
الحمد اللہ ، اب ھم اس امام بارگاہ کو وسعت دے کر ہال تعمیر کرا رھے ھیں جس کے لئے نا جائز طریقہ سے قبضہ کئے گئے لوگوں سے جگہ خالی کرائی گئی ھے ، اس کے علاوہ اس وقت شیعہ قوم پر بہت ظلم کیا جا رہا ھے جگہ جگہ بم بلاسٹ تارگٹ کلینگ کتنا جانی نقصان کیا جا رہا ھے ۔ مقامی افراد نے یہ بتایا ہے کہ ملک اسحاق نامی 158 شیعوں کا قاتل اسی شہر میں رہتا ھے اور ھماری عبادات کی رسومات میں رکاوٹ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ھے قاتل ھو کر دندناتا پھرتا ھے یہ عدالت ھے یہ انصاف ھے کے قاتل کو یوں چھوڑ دیا جائے یہ عدالت کی نا انصافی کا کھلا ثبوت ھے ،جو بد نماہ داغ بن کر سامنے موجود ھے
اسی ملک اسحاق نے پچھلے دنوں امام بارگاہ کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی تو ال تشیع نے اپنا دفاع کیا تھا اور درخواست خارج کردی گئی